Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کیا کم ٹی وی دیکھنا دل کی صحت کیلئے ٹھیک ہے؟

کیا کم ٹی وی دیکھنا دل کی صحت کیلئے ٹھیک ہے؟ - ChiltanPure

ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر لوگ ٹیلی ویژن دیکھنے کے دورانیے کو دن میں ایک گھنٹے سے بھی کم کر دیں تو دل کی بیماری کے تقریباً 11 فیصد کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔

اگر آپ ایک ایسے انسان ہیں جو ہر روز ٹیلی ویژن دیکھنے میں کافی وقت گزارتے ہیں، تو آپ کو دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر اور تحقیق کے مصنف ڈاکٹر ینگ وون کم نے کہا کہ ٹی وی دیکھنے میں وقت کم کرنے کو ’’کورونری‘‘ دل کی بیماری کی روک تھام کے لیے ایک اہم رویے کے ہدف کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔

پروفیسر اور ان کی ٹیم نے بتایا کہ پہلے کی تحقیق میں جسم میں گلوکوز اور کولیسٹرول کی منفی سطحوں کے ساتھ زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے کے دورانیے کے درمیان تعلق پایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کارڈیو میٹابولک رسک مارکروں کی ناموافق سطح پھر کورونری دل کی بیماری کے بڑھنے کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ دن میں ایک گھنٹہ یا اس سے کم ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ چار یا اس سے زیادہ گھنٹے دیکھنے والوں کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہوتا ہے اور جو لوگ دن میں دو سے تین گھنٹے ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں، ان میں خطرہ 6 فیصد کم تھا۔

محققین کو دل کی بیماری کے خطرے اور فرصت کے وقت کمپیوٹر کے استعمال کے درمیان کوئی تعلق نہیں ملا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items