ادرک لیموں کی چائے دائمی بد ہضمی اور کینسر سے بچائے
اگر آپ کو نیند آنے یا سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو لیموں ادرک چائے کا استعمال آج سے ہی شروع کردینا چاہیے۔ ادرک لیموں کی چائے صرف چائے کے شوقین افراد کے لیے ہی نہیں بلکہ موسمی بیماریوں میں گھرے افراد کے لیے بھی موزوں ہے، اس کے حیرت انگیز فوائد جان کر یقیناً ہر کوئی اسے پینا چاہے گا۔ آسانی سے دستیاب تازہ اور پاؤڈر کی شکل میں موجود ادرک جڑی بوٹی میں شمار کیا جاتا ہے، خوش ذائقہ ہونے کے باعث اسے چائے کے ساتھ ساتھ کھانوں کے اوپر کاٹ کر سجاوٹ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کےحامل ادرک میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس کے باقاعدگی سے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کو اس کا ذائقہ کھانوں میں پسند نہیں تو اس کی چائے کے فوائد جاننے کے بعد یقیناً اسے پینے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ادرک لیموں کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ادرک لیموں کی چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔ نظامِ ہاضمہ میں بہتری اگر دائمی بد ہضمی کی شکایت ہو تو ادرک لیموں کی چائے کا استعمال آج ہی سے شروع کر دیں اور پیٹ سے متعلق تمام امراض کو بھلادیں، ادرک کی چائے کھانا ہضم کرنے میں مدد اور گیس ہونے سے بچاتی ہے، صبح نہار منہ یا دوپہر میں استعمال کریں۔ قوت مدافعت بڑ ھاتی ہے غذائیت سے بھر پور جڑی بوٹی ادرک لیموں کی چائے قوت مدافعت بڑ ھاتی ہے اور تھکن اور بوجھ پن کو دور کرتی ہے، اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے جسم سے فاضل مادے نکل جاتے ہیں جس سے جسم کو موسمی بیماریوں اور انفیکشن سے لڑنے میں قدرتی طور پر آسانی ہوتی ہے۔ متلی اور مارننگ سکنس سے بچاتی ہے قدرتی طور پر طبی جزرکھنے والے ادرک لیموں کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز ’جینجرول‘ کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ، ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے، سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے ادرک لیموں کی چائے بنانے کا طریقہ ایک کپ پانی لیں، اس میں چلتن پیور کی ادرک لیموں چائے شامل کریں اور 15 سے 20 منٹ تک ابالیں، اس کے بعد اس میں شہد ڈال کر استعمال کریں۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ چلتن پیور کی ادرک لیموں چائے اور دیگر مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: |
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.