اسٹریچ مارکس دور کرنے کے گھریلو ٹوٹکے
کہتے ہیں بچے کے بعد زندگی میں کئی قسم کی تبدیلیاں آ جاتی ہیں جن میں سونے اٹھنے اور دیگر کاموں کے اوقات بھی شامل ہیں۔ البتہ ان کے ساتھ ساتھ ماں کو کئی جسمانی تبدیلیوں کا بھی سامنا کرنا ہوتا ہے جیسے کہ اسریچ مارکس۔ حمل کے دوران عورت کاپیٹ غیر معمولی حد تک پھول جاتا ہے اور زچگی سے قبل آخری تین مہینوں میں کچھاؤبڑھنے کی وجہ سے پیٹ اور ارد گرد کی جلد پر اسٹریچ مارکس پڑ جاتے ہیں۔ بچے کی پیدائش کے بعد جسم تو اپنی اصل حالت میں واپس آجاتا ہے لیکن جلد پرپڑنے والے یہ دھبے باقی رہ جاتے ہیں۔
حمل کے دوران تو ان نشانات کا رنگ سرخ یا نیلا ہوتا ہے لیکن زچگی کے بعد یہ جلد کی رنگت سے ذرا ہلکے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔ اسٹریچ مارکس کا رنگ جلد کی رنگت پر بھی منحصر ہوتا ہے۔ ان کا رنگ جیسا بھی ہو اکثر خواتین ان دھبوں کی وجہ سے خود اعتمادی کھونے لگتی ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں۔
ایسا کرنا درست نہیں۔یہ ایک قدرتی عمل ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک بھی ہوجاتا ہے۔ اب تو کئی ایسی میڈیکیٹد کریمیں مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن سے ان نشانات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ چلتن پیور کی اینٹی اسٹریچ مارکس کریم اس معاملے میں لاجواب ہے۔
ان کریموں کے علاوہ بھی کئی ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں کہ جن سے یہ نشانات ختم ہو جاتے ہیں۔
کیسٹر آئل کو کئی جلدی مسائل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ چھائیاں، داغ اور ایکنی وغیرہ۔ اسے اسٹریچ مارکس دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کیسٹر آئل کی تھوڑی سی مقدار اسٹریچ مارکس پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ پانچ سے دس منٹ مساج کرنے کے بعد جگہ کو کسی ململ کے کپڑے سے باندھ دیں اور گرم پانی سے سکائی کریں۔ اس عمل کو ایک مہینے تک جاری رکھیں۔
ایلو ویرا بھی جلدی امراض میں مفید ہے۔ اس کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ اسے براہ راست نشانات پر بھی لگا سکتی ہیں۔ اسے لگانے کے بعد پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر ہلکے گرم پانی سے جگہ کو دھو لیں۔
انڈے پروٹین سے بھرپورہوتے ہیں۔ انڈے کی سفیدی میں پروٹین کے ساتھ امائنو ایسڈ بھی موجود ہوتاہے۔ دو انڈوں کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر متاثرہ جلد پر لگائیں۔
لیمبوکا استعما ل اسٹریچ مارکس مٹانے کے لیے کافی مفید ہے۔ اس کی ایسڈک خصوصیات اسے جلدی نشانات مٹانے کے لیے کافی کارآمد بنا دیتی ہیں۔ لیمبو کا تازہ عرق نکال کر اسٹریچ مارکس پر ہلکے ہاتھ سے ملیں۔ دس منٹ تک سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر کنکنے پانی سے جلد صاف کرلیں۔
اس کے علاوہ لیمبو کے عرق کوہم وزن کھیرے کے جوس کے ساتھ ملا کر بھی جلد پر لگایا جا سکتا ہے۔
ان کے علاوہ چینی جلد پر پڑنے والے دھبے مٹانے کا ایک آسان نسخہ ہے۔ ایک بڑا چمچ چینی تھوڑے سے بادام کے تیل میں شامل کریں اس میں چند قطرے لیمبو کے عرق کے ملائیں۔ اس مکسچر کو اسٹریچ مارکس پر لگائیں۔ کچھ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں۔ اسکے بعد نہا لیں۔ اس عمل کو ایک ماہ تک جاری رکھیں۔
اسی طرح آلو کے عرق میں وٹامنز اور مادنیات موجود ہوتے ہیں جو جلد کے خلیوں کی مرمت میں مدد کرتے ہیں۔ ایک درمیانے سائز کے آلو کے سلائسز کر لیں۔ ایک ایک ٹکڑے کو اسٹریچ مارکس پر کچھ دیر کے لیے ملیں۔ آلو کے عرق کو جلد پر خشک ہونے دیں پھر ہلکے گرم پانی سے دھو لیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.