Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

افطار میں ایلوویرا جوس پینے کے صحت پر فوائد

افطار میں ایلوویرا جوس پینے کے صحت پر فوائد - ChiltanPure

جڑی بوٹی میں شمار کیے جانے والا ایلو ویرا جلد اور بالوں کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق شہرت رکھتا ہے جبکہ اس کا مختلف طریقوں سے استعمال صحت کے لیے بھی نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

رمضان اس جڑی بوٹی کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین وقت ہے، اس دوران تلی ہوئی مرغن غذاؤں کے استعمال کے باوجود بھی اگر صحت مند اور اسمارٹ رہنا چاہتے ہیں تو ایلو ویرا کا جوس آج ہی سے اپنی افطار کا لازمی حصہ بنا لیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے ایلو ویرا کی خصوصیات گنواتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر ایلو ویرا کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جوڑوں کے درد، نظام ہاضمہ کی کئی شکایات حتیٰ کے موٹاپے سمیت تقریباً 60 بیماریوں سے نجات کا سبب بن سکتا ہے، جڑی بوٹی ہونے سبب شرط یہ ہے کہ اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے۔

طبی ماہریان کے مطابق طبیعت پر ہلکا ایلو ویرا جوس ایسا فرحت بخش مشروب ہے جو توند کی چربی کو قدرتی طریقے سے گھٹاتا ہے اور رمضان میں ہونے والی عام شکایت بد ہضمی اور تیذابیت سے بھی نجات دلاتا ہے جبکہ قبض جیسے مسائل سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور ایلو ویرا جوس دیگر وٹامنز اور منرلز سے بھی بھرپور ہوتا ہے جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم کے لیے بنیادی اجزاء کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ایلوویرا جوس گھر میں کیسے بنایا جائے؟ ایلو ویرا جوس بنانے کے لیے ایک ایلو ویرا پتہ اور دو کپ پانی لے لیں۔

ایلو ویرا کے پتے کی اوپری سطح (سخت کھال) کو صاف کر کے اندر سے گودا الگ کر لیں۔

اب یہ ایلو ویرا جیل بلینڈر میں 2 کپ پانی کے ساتھ اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں اور ٹھنڈا کر کے استعمال کریں۔

اس جوس کو روزانہ افطار کے اوقات میں بھی پیا جا سکتا ہے جبکہ رمضان کے دوران کم از کم ہفتے میں 3 بار ضرور پینا چاہیے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items