Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بالوں کے تمام مسائل کا واحد حل ۔۔۔ ریپونزیل ہیئر آئل

بالوں کے تمام مسائل کا واحد حل ۔۔۔ ریپونزیل ہیئر آئل - ChiltanPure

جلد کی طرح بال بھی عمومی صحت کی کیفیفت کے سچے عکاس ہوتے ہیں۔ بیماری، غذائیت کی کمی اور ذہنی دباؤ بالوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور پھر بال مختلف مسائل کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

ان مسائل میں خشکی، سکری، بال کمزور ہونا، بال گرنا، بالوں کا روکھا پن اور قبل از وقت سفید ہونا شامل ہیں۔ یہی مسائل زیادہ سنگین اور پریشان کن ہوتے ہیں۔

ہمارے ملک کی 50فیصد سے زائد آبادی بالوں کے انہی عام مسائل سے دوچار ہے۔ بالوں کی بے رونقی بھی ایک عام مسئلہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر بالوں کی جڑوں میں ضروری غذائیت کی کمی یا ضروری وٹامنز کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

چلتن پیورپاکستان نے انہی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر جڑی بوٹیوں سے نکالے گئے خالص تیلوں، وٹامن ای اور دیگر قدرتی اجزا سے ایک ریپونزیل ہیئر آئل تیار کیا ہے۔ آپ کے جوبالوں کی قدرتی طریقے سے پرورش کر کے انھیں با رونق بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو قدرتی بالوں جیسی دیرپا چمک دیتا ہے۔

جیساکہ پہلے بتایا گیا کہ وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہونا بھی ہمارے ہاں ایک عام مسئلہ ہے جس کا اکثر لوگوں کو سامنا ہے، اور یہ بھی بنیادی طور پر بالوں کی جڑوں میں ضروری غذائیت کی کمی یا ضروری وٹامنز کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ریپونزیل ہیئر آئل کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کیلئے درکار ضروری وٹامنز اور غذائی اجزاء ملنے شروع ہو جاتے ہیں اور آپ قبل از وقت سفید بالوں سے بچ سکتے ہیں۔

یہ تیل بالوں کی نشوونما، بالوں کے گرنے کی روک تھام اور بالوں کو مضبوط کرنے کا ایک حیرت انگیز فارمولا ہے۔ یہ سر کی خشکی اور سکری کو ختم کر کے بالوں کوصاف، شفاف اور چمکدار بنا دیتا ہے۔

ہر شخص لمبے، خوبصورت اور گھنے بال رکھنے کی خواہش رکھتا ہے، چلتن پیور کا یہ تیل آپ کی اس خواہش کو پورا کرنے کی تمام تر صلاحیت رکھتا ہے۔یہ بالوں کی ضرورت کے مطابق انھیں ضروری اجزاء اور پروٹین وغیرہ فراہم کرتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا اور گھنا کرتا ہے۔

مسلسل کیمیائی شیمپو استعمال کرنے سے آپ کے بالوں کی اور سر کی جلد میں قدرتی نمی ختم ہو جاتی ہے۔نمی ختم ہو جانے سے بال نہ صرف روکھے اور سوکھے ہو جاتے ہیں، بلکہ بال کمزور ہو کر گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ بالوں کی قدرتی نمی کو بحال کرنے اور اسے برقرار رکھنے اور گرتے بالوں کو روکنے کیلئے چلتن پیور کے اس تیل سے بہتر کوئی اور تیل اس وقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔

اس تیل میں شامل ضروری معدنیات بالوں کو خوراک فراہم کرکے ان کا روکھا پن ختم کرتے ہیں اور قدرتی نمی بحال کر کے انھیں صحت مند، چمکدار اور ملائم بناتے ہیں۔

ویسے بھی بالوں میں تیل لگانے سے اور مساج کرنے سے دماغ کو بھی راحت ملتی ہے اور ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔ مساج کرنے سے سر کی جلد میں خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور آپ خود کو پرسکون محسوس کرنے لگتے ہیں۔ لہذا، باقاعدگی سے بالوں کو یہ تیل لگانے سے آپ کو راحت محسوس ہوگی اور آپ خود ہلکا فیل کریں گے۔

چلتن پیور کا ریپونزیل ہیئر آئل آپ کے بالوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items