Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روزمیری آئل: حسین وجمیل بنائے، یادداشت بڑھائے

روزمیری آئل: حسین وجمیل بنائے، یادداشت بڑھائے - ChiltanPure

روزمیری چھوٹی چھوٹی جھاڑیوں پر اُگتی ہے جو بعد میں لمبے لکڑی کے تنے میں تبدیل ہوجاتی ہیں اس کا تعلق Labiatae فیملی سے ہے جو کہ پودینہ کی فیملی کہلاتی ہے۔ یہ ایک سدا بہار پودا ہے جسے اردو میں ’اکلیل کوہستانی‘ کہا جاتا ہے۔

غذائی وکیمیائی اجزاء
روز میری آئل میں فلیونائڈز، وٹامنز،کارنووسک ایسڈ، روسمارینک ایسڈ اوعر دیگر منرلز پائے جاتے ہیں۔

روزمیری آئل کے فوائد
یوں اس قدرتی تحفے کے کئی فوائد ہیں، لیکن ہم یہاں اس کے چند ایک اہم پہلوؤں پر بات کرتے ہیں تاکہ آپ اس سے زیادہ زیادہ مستفید ہو سکیں۔

رنگ گورا کرے
روز میری آئل میں بے شمار غذائی اجزاء اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، یہ چہرے کے اندر موجود گرد و غبار کو صاف کرتا ہے جبکہ رنگ کو گورا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ روز میری کا تیل اینٹی آکسائڈنٹ سے بھرپور ہے جو جلد میں موجود جراثیم اور جراثیمی زہر کو ختم کر کے جلد کو نکھارتا ہے۔

بال گھنے کرے، جوان بنائے
اگر آپ روز میری آئل کا استعمال کریں تو آپ کے بال گھنے ہونے لگیں گے۔ ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزمیری ایک انٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کو جوان بھی رکھتا ہے۔اس میں موجود فلیونائڈز خون کی گردش کو تیز کرتے ہوئے مردہ جلد میں جان ڈالتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ بالوں کی افزائش کے لئے50 ملی لیٹر روغن بادام یعنی بادام کا تیل،8 قطرے روزمیری آئل،6 قطرے لیونڈر آئل اور تین قطرے رادید (clary sage)کے قطرے لے کر مکس کریں۔ تمام اجزاء مکس کرنے کے بعد سر میں لگائیں اور ہلکا برش کریں۔اس کے بعد نہا لیں،اس نسخے سے آپ کے بال گھنے اور خوشبودار ہو جائیں گے۔

جھریاں ختم کرے
انسان کے چہرے پر موجود جھریاں اُسے اپنی عمر سے بہت بڑا بنا دیتی ہیں اسی لیے ہر کوئی اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے۔ سکن اسپیشلسٹ نے چہرے پر سے جھریاں ختم کرنے کا ایک بہترین اور آسان نسخہ روز میری کا تیل بتایا ہے۔ روز میری اور ناریل کے تیل کو مکس کرکے چہرے پر لگانے سے تمام جھریاں ختم ہو جائیں گی۔ 1995ء میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ روزمری آئل کی وجہ سے جلد کی سوزش کم ہوتی ہے اور جلد میں موجود بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں، جس سے چہرہ تروتازہ اور جوان نظر آنے لگتا ہے۔

ڈپریشن سے نجات دلائے
روزمیری آئل ذہنی سرگرمی کو فروغ دیتا ہے اور ڈپریشن، ذہنی تھکاوٹ اور ذہنی کشیدگی کو دور کرنے کے لیے مفید ہے۔ کولیسٹرول میں کمی، ہار مونز کی کشیدگی کو کم کرتا ہے، یہ سر درد کو ختم کرنے کے لیے بہت مفید ہے، پٹھوں اور گٹھنوں کا درد دُور کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس کی خوشبو یادداشت کو بھی بہتر بناتی ہے۔

داغ دھبوں کو دور کرے
روز میری آئل کے بے شمار فوائد میں ایک چہرے پر موجود داغ دھبوں کو دور کرنا بھی ہے۔ مزید یہ کہ روز میری کے تیل میں دہی اور شہد ملا کر اس کا استعمال ’سن بلاک‘ کے طور پر بھی کیا جاتا ہے یعنی سورج کی شعاعوں سے چہرے کو بچاتا ہے۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے مٹائے

اسکن اسپیشلسٹس کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہیں اور وہ بے حد کوششوں کے بعد بھی دور نہیں ہو رہے تو پھر اس کے لیے روز میری کے تیل کا استعمال نہایت بہترین ہے۔ اگر روز میری آئل کو کسی بھی اچھی کریم کے ساتھ مکس کر کے رات کو سونے سے قبل آنکھوں کے گرد حلقوں پر لگایا جائے تو یہ آنکھوں کو خوبصورت اور تروتازہ کرتا ہے۔

چہرے کو تازگی بخشے
چہرے کی حفاظت اور تازگی کے لیے روزمیری آئل اور کھیرے کا ماسک بہترین ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے: ایک کھیرے کا چھلکا اتار کر اس کا جوس نکال لیں اس میں ایک کھانے کا چمچہ روزمیری کا تیل شامل کریں ساتھ ہی ایک انڈے کی سفیدی مکس کرکے اچھی طرح مکسچر تیار کرلیں اس فیس ماسک کو پندرہ منٹ کے لیے چہرے اور گردن پر لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔

کینسر سے بچائے
روزمیری آئل میں کارنووسک ایسڈ ہوتا ہے جو اپنی طاقت ور اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔ تحیقیق سے پتہ چلا ہے کہ کارنووسک ایسڈ جسم میں کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو کم کر سکتا ہے اور یہاں تک کہ ٹیومر کی نشوونما کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔

قوت مدافعت بڑھائے
روزمیری میں موجود کارنووسک ایسڈ اور روسمارینک ایسڈ طاقتور اینٹی بیکٹیریل، انٹی وائرس اور انٹی فنگل خصوصیات رکھتے ہیں۔ اس لئے اس آئل کا باقاعدگی سے استعمال انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے اور مدافعتی نظام میں انفیکشن سے لڑنے کی قوت فراہم کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

روزمیری آئل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items