Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

زیرہ سیاہ: کچن اور صحت کا معاون

زیرہ سیاہ: کچن اور صحت کا معاون - ChiltanPure

پکوان میں استعمال ہونے والا زیرہ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔جسے انگلش میں Carawayکہتے ہیں۔ یہ خشک بیج ہوتے ہیں۔ یہ تین رنگوں میں پایا جاتا ہے سفید، کالا اور سنہریAmber Color۔ ان میں سے سنہری رنگ کا بیج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ کالا زیرہ، باقی کے زیرہ سے مختلف ہوتا ہے حالانکہ ان میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔ زیرہ جہاں کھانے پکانے کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے وہاں اس کے دیگر فوائد بھی بے شمار ہیں۔ یہ خوشبودار مصالحہ طبی خصوصیات سے بھی مالامال ہے۔ اس کھانے کیساتھ ساتھ بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ایک جھاڑی نما پودے کے بیج ہوتے ہیں۔ جو ڈھائی تین فٹ بلند ہوتی ہے۔ اس کا تنا متعدد شاخوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے باریک کٹاؤ والے پتے اور سفید پھولوں کے خوشے ہوتے ہیں۔ اس جھاڑی کی جڑ موٹی اور مخروطی ہوتی ہے۔ ان پھولوں میں بیج ہوتے ہیں۔ یہ جھاڑی یورپ اور مغربی ایشیاء کا خودرو پودا ہے۔ اب اسے شمالی امریکہ میں بھی کاشت کیا جاتا ہے، جبکہ جرمنی، ہالینڈ، سکنڈے نیویا اور روس میں بھی کاشت ہو رہی ہے۔ زیرہ سیاہ کی بہت سی اقسام ہیں جن کا انحصار علاقے پر ہوتا ہے۔ چنانچہ انھیں انگلش، ڈچ اور جرمن اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ یہ اقسام سکنڈے نیوین قسم سے مختلف ہیں جو سب سے زیادہ تیل دیتے ہیں۔ تیل پکے ہوئے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

زیرہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: سفید زیرہ میں آئرن، کاپر، کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنگ، سیلینیم، میگنیز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای، سی، اے، ایف اور وٹامن بی کامپلیکس کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جیسے کہ Thiamin، وٹامن B6، Niacinاور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس،جبکہ زیرہ سیاہ مختلف وٹامنز، پروٹینز، کاربوہائیڈریٹ منرلز اور فیٹی ایسڈ کے علاوہ 100قسم کے کیمیکل کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں کارویول، ڈائی ہائیڈرو کاروون، پائی نین، فلینڈرین وغیرہ شامل ہیں۔

زیرہ سیاہ کے فوائد:

Essential Life

جلدی بیماریاں: زیرہ میں کیونکہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے اس سے جلد کی ہر قسم کی بیماری سے نجات ملتی ہے زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور Fungal سے بھی نجات ملتی ہے۔نہ صرف یہ چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ایکنی، ایگزیما اور دھبوں سے نجات دیتا ہے۔بلکہ زیرہ میں شامل فائبر سے جلد کی صفائی ممکن ہوتی ہے۔

جھریاں لائنیں: چہرے پر پڑے والی جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ بھی زیرے کے استعمال سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایاجاتا ہے جو صحت مند جلد کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ زیرے میں شامل اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی وجہ سے جلد خوبصورت، فریش اور جوان نظر آتی ہے۔

جلدی الرجی و خارش: جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کو پانی میں ملا کر اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے غسل کریں۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن کے خاتمے کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پئیں۔

چہرے کی خوبصورتی: چہرے کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے زیرہ کافیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ پاؤڈر تین چمچے کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور خشک ہونے تک چہرے پر اپلائی کریں اور، پھر دھولیں۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجائے گی۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت ہے تو اس کے لیے خالص دہی کو زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں، خشک ہونے کے بعد ھولیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

Essential Life

بالوں کی نشوونما: بالوں کی نشوونما اور نگہداشت کے لیے پروٹین، فیٹ، پانی اور کاربوہائیڈریٹ انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ Nutrients اور پروٹینز پائے جاتے ہیں،اس لیے کالے زیرہ کاپاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اچھی طرح مسا ج کریں۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں۔

بالوں کا ٹوٹنا: اگر آپ کے بال تیزی سے گررہے ہیں اور پتلے یا باریک ہورہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ پاؤڈر اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں یہ تیل غسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا۔

لمبے اورگھنے بال: لمبے، گھنے اور چمکدار بال یقیناًہر خاتوں کی خواہش ہوتی ہے۔ اس کے لیے کالا زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ کو 3/4کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں ٹھنڈ اہونے پر اسے چھان لیں اب اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اگر آپ چاہیں تو اس میں زیتون کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اور آدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر دھولیں، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہر ہفتہ کرسکتے ہیں۔

Essential Life

ذیابیطس کا علاج: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے زیرہ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے شوگر لیول کم رکھنے میں مددملتی ہے یعنی یہ خون میں شوگر کے لیول کے معیار کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

خون کی کمی: زیرہ میں کیونکہ آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار افراد کو مدد ملتی ہے۔ یہ خون میں ہیموگلابن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بڑھاتا ہے زیرہ کا استعمال ہر طرح سے انسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔

نظام ہضم: زیرہ کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست افعال سرانجا م دیتا ہے اور پیٹ سے متعلق بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

زیرہ سیاہ کے دیگر فوائد: یہ ضعف معدہ، آنتوں کے مروڑ، حیض کی تکلیف، بھوک کم لگنا، گلے کی سوزش اور برونکائٹس کا علاج ہے، یہ چھاتی کے دودھ میں اضافہ کرتا ہے، اسے خاص طور پر بچوں کے پیٹ میں درد کی دوا کا درجہ برٹش ہربل فارماکوپیا میں حاصل ہے۔یہ بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرتاہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items