صندل سے بنے فیس ماسک، دے آپ کے چہرے کو رخ مہتاب
صندل کی لکڑی کا استعمال قدیم زمانے سے کیا جا رہا ہے، یہ جلد کے لیے بے حد بہترین سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی الرجک اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جلد کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لیے معاون سمجھے جاتے ہیں۔
sandalwood-floral-water
صندل کا استعمال کرنے سے چہرے کے مہاسے، جلن، الرجی سمیت تمام تر مسائل حل ہوجاتے ہیں، اس کو چہرے پر استعمال کرنے کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔
آئیے ہم آپ کو صندل کے چند فوائد بتائیں!
صندل میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ چہرے کو ٹھنڈک پہنچانے کا کام کرتی ہے کیونکہ اس میں اینٹی انفلامیٹری اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ چہرے پر جلن، الرجی اور خارش کو ٹھیک کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔
2. صندل کا استعمال کرنے سے سورج کی خطرناک شعاعوں سے جَل جانے والا رنگ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کو کوئی کیڑا کاٹ لے یا آپ کو کسی قسم کا انفیکشن ہو جائے تو ایسے میں صندل کا استعمال کرنا نہایت ہی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
صندل میں خاصیت ہوتی ہے کہ یہ چہرے کے مہاسے اور دانے بڑھانے والے جراثیم کو مار سکتی ہے اور اس کا جلد پر استعمال مثبت نتائج سامنے لاتا ہے۔
صندل کو چہرے پر استعال کرنے سے جلد نرم و ملائم اور شاداب ہو جاتی ہے۔
صندل سے بنے ماسک صندل پاؤڈر کو مختلف اجزاء کے ساتھ ملا کر ماسک تیار کرکے اس کا استعمال چہرے پر کیا جاسکتا ہے، آئیے ہم آپ کو صندل سے بنے چند ماسک کے بارے میں بتائیں۔
دودھ اور صندل پاؤڈر سے فیس پیک یہ فیس پیک دانے اور مہاسوں والی جلد کے لیے نہایت ہی مؤثر ہے، اسے تیار کرنے کے لیے ایک بڑا چمچ صندل پاؤڈر، ایک چمچ ہلدی، اور ایک چمچ دودھ لے لیجیے۔
ان تمام اجزاء کو ملا کر مرکب بنا لیجیے، اب اس فیس پیک کو 10 سے 15منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دینے کے بعد اسے دھو لیجیے۔
شہد اور صندل کا ماسک یہ ماسک سورج کی خطرناک شعاعوں سے جل جانے والی جلد کے لیے بہترین ہے، اسے تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے ایک چمچ شہد لیجیے پھر اس میں ایک چمچ صندل پاؤڈر، ایک چمچ دہی اور ایک چمچ کھیرے کا رس شامل کر لیجیے۔
ان تمام اجزاء کو اچھی طر ح ملانے کے بعد اس چہرے پر لگائیے، اور 20 منٹ بعد اچھی طرح منہ دھو لیجیے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
صندل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.