Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

بھولنے کی بیماری کا قدرتی علاج، صندل سے بہتر کوئی اور نہیں

بھولنے کی بیماری کا قدرتی علاج، صندل سے بہتر کوئی اور نہیں - ChiltanPure

صندل کا سفید درخت تقریباً چالیس فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس کی ڈالیاں پتلی اور لٹکی ہوئی ہوتی ہیں اور پتے ہلکے اخروٹ کے پتوں کے مشابہ ایک دوسرے کے مقابل ہوتے ہیں۔

sandalwood

پھول گہرے بینگنی رنگ کے اور پھل خوشوں کی شکل میں کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ درخت سارا سال ہرا بھرا رہتا ہے۔

صندل کے تنے کا وہ حصہ جو زمین میں ہوتا ہے اس کی لکڑی سفید اور بے بُو ہوتی ہے۔ اس لکڑی کا درمیانی حصہ قدرے زردی مائل اور بے حد خوشبودار ہوتا ہے۔ صندل کا درخت تقریباً پچاس سال بعد پختہ ہوتا ہے۔ صندل کے تیل کے فوائد بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ذہنی بے چینی اور اضطراب میں کمی صندل کی لکڑی کو صدیوں سے مختلف مذاہب کی خصوصی تقاریب میں جلایا جاتا رہا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس کے نتیجے میں ذہنی سکون ملتا ہے۔ ڈپریشن اور ذہنی بے چینی دور ہوتی ہے۔تاہم اس حوالے سے ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صندل کا تیل سونگھنا اور سر پر مالش کرنے سے ذہنی صحت بہتر ہونے لگتی ہے۔

Sandalwood water

نیند میں مددگار جن لوگوں کو نیند نہیں آتی وہ صندل کے تیل کا استعمال کریں تو اعصاب پر سکون ہونے کی وجہ سے نیند کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ سر پر مالش نہیں کرسکتے تو اپنے سر ہانے اس کی مہک کو رکھیں اور تیل سونگھنے سے بھی نیند کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ذہنی چوکنا پن بڑھائے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صندل کے تیل کی مہک کو سونگھنے سے ذہن بیدار رہتا ہے۔ اعصابی نظام کے ساتھ ساتھ دل کی دھڑکن کی رفتار توازن میں رہتی ہے۔

کیل مہا سے کا علاج کچھ عرصہ قبل ہی ایک تحقیق سامنے آئی تھی کہ صندل کے تیل کے جلدی استعمال سے چہرے کے دانے اور کیل مہا سے جاتے رہتے ہیں اصل میں اس تیل میں موجود Salicylic Acidکا مکسچر آٹھ ہفتوں میں کیل مہا سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تا ہم ماہر جلد کے مشورے سے اس کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔

Sandalwood Water

ورم دور کرے اس تیل میں موجود اجزاء ورم کش ہوتے ہیں اور جلد پرلگانے سے ورم درد ہوتا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی کوئی نہیں ہیں۔

یاد داشت بہتر کرے ارتکاز توجہ بہت اہم مسئلہ ہے۔ بھولنے کی بیماری کا قدرتی علاج کرنا مقصود ہو تو صندل کے تیل سے بہتر کوئی اور چیز نہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔

صندل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items