مورنگا آئل کے کرشماتی فوائد اور ہماری صحت
جدید سائنس ترقی کی منازل طے کر کے آئے روز کچھ نہ کچھ نیا منظر عام پر لانے میں مصروف ہے۔ لیکن اس ترقی میں ایک حیران کُن پہلو یہ ہے کہ بعض معاملات کی سچائی پر ہمیں اب یقین آ رہا ہے جبکہ ہمارے بزرگ اپنے اپنے زمانے میں ان سے فوائد حاصل کر چکے ہیں، جیسا کہ مختف پودوں اور جڑی بوٹیوں کے خواص! سائنسی تحیقیق کے اسی پہلو نے ہمیں کئی ایسے پودوں سے روشناس کرایا ہے جنہیں ”کرشماتی پودے“ قرار دیا گیا ہے۔ ان ہی پودوں میں ایک مورنگا یعنی سوہانجنا بھی ہے۔ سوہانجنا کا قدرتی مسکن شمالی ہندوستان اور جنوبی پاکستان ہے۔ یہ پاکستان میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ کاشت کے لحاظ سے سوہانجنا نیم پہاڑی علاقوں، ندی نالوں کے بیٹ، ریتیلی اور کنکری زمینوں کا پودا ہے جس کی چھال بھوری، نرم، موٹی اور دراڑوں والی ہوتی ہے، اس کے پتے اور پھول فروری اور مارچ میں آتے ہیں اور پھلیاں اپریل سے جون تک پک جاتی ہیں۔ یہ خود رو بھی ہے اور اس کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔
سوہانجنا کی کئی اقسام ہیں، تاہم ”مورنگا اولیفیرا“(Moringa olifera) اس کی وہ قسم ہے جس کی غذائی اہمیت انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے بہت زیادہ ہے۔ یوں تو سوہانجنا کی پھلیوں، پتوں اور جڑوں سمیت اس کے ہر ہر حصے میں انسان کیلئے کئی فوائد مضمر ہیں، لیکن ہم یہاں صرف اس کے تیل کے چند کرشماتی اور صحت بخش پہلوؤں پر بات کریں گے۔
سوہانجنا میں موجود منرلز
عصری تحقیقات و تجربات نے ثابت کیا ہے کہ سوہانجنا میں پروٹین، کیلشیم، وٹامن A، وٹامن C، پوٹاشیم، میگنیشیم، زنک اور فاسفورس پائی جاتی ہے۔
سوہانجناکا تیل
سوہانجنا قدرت کا وہ پیش بہا تحفہ ہے جو تیزی سے بڑھتا ہوا ایک سے تین سال میں بیج دینے شروع کر دیتا ہے۔ اس کے بیج میں تیس سے چالیس فیصد تیل ہوتا ہے اور اسے کولہو میں بآسانی نکالا جا سکتا ہے۔ مورنگا کا تیل دنیا کا مہنگا ترین تیل ہے۔ یہ اعلیٰ قسم کا شفاف تیل بے شمار خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔
قوت مدافعت بڑھائے!
غذائی ماہرین کے مطابق یہ تیل خوردنی طور پر قابلِ استعمال ہونے کے علاوہ غذائی خوبیوں میں زیتون کے تیل کے برابر ہوتا ہے۔ پکانے کے دوران یہ تیل دوسرے تیل کی نسبت زیادہ دیر تک قابل استعمال رہتا ہے اور نہ صرف کھانے کو لذیذ بناتا بلکہ جسم میں قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔ یوں یہ ایک بہترین غذائی ٹانک ہے۔
انٹی بکٹیریل اجزاء
مورنگا آئل یا سوہانجنا کے تیل میں موجود انٹی بیکٹریل اجزاء کئی بیماریوں کے علاج میں انتہائی مدد گار ہیں۔ کینسر، ایڈز اور یرقان وغیرہ جیسی متعدی بیماریوں کے خلاف بہترین قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔انہیں خوبیوں کی بدولت امریکی ادارے NASA نے اسے اکیسویں صدی کا اہم ترین پودا قرار دیا ہے۔
یاداشت بہتر بنائے
بڑھتی عمر کے ساتھ اکثر یاداشت کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں، انسان چیزیں بھولنے لگتا ہے جس سے پریشانی پیدا ہوتی ہے، اگر آپ اس مسئلے سے دوچار ہیں تو اس کا حل سوہانجنا کے تیل میں موجود ہے کیونکہ اس کا استعمال یادداشت کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ جسم کی قدرتی مدافعت بڑھاتا ہے جس سے نہ صرف دماغ بلکہ آنکھوں کو بھی تقویت ملتی ہے۔
جلد کو جوان اور خوبصورت رکھے!
سوہانجنا کے تیل میں موجود اجزاء قدرتی صفرائے جامد اور رقیق مادے (cholesterol serum) کو فروغ دیتے ہیں۔ جس سے جگر اور گردے کے فعل کو فروغ ملتا اور چہرے پر جھریوں اور باریک لکیروں کا بننا کم ہو جاتا ہے یعنی اس میں انٹی ایجنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ذیابیطس سے نجات دلائے!
مورنگا آئل میں مخالف تکسیدی عامل (Antioxidant) کی بھاری مِقدار مع بِیٹا کروٹین،کرسٹین موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ اس میں موجود کلوروجینک ایسڈ شکر جذب کرنے کی رفتار کو کم کرتا ہے جس سے خون میں شکر کی سطح کم ہوتی اور ذیابطیس کے مرض میں بہتری آتی ہے۔
معدے کے السر میں مفید
کون نہیں جانتا کہ دور جدید کے طبی مسائل و عوارض میں معدے کا السر نمایاں ہے، اس کی وجہ ہمارے بے ترتیب اور افراتفری پر مبنی شب و روز اور فاسٹ فوڈ ہے۔ مورنگا آئل چونکہ مخالف تکسیدی عامل (Antioxidant) ہوتا ہے اس لئے یہ جلن کو کم کرتا ہے معدے کے السر کے علاج میں مُفید ثابت ہوتا ہے۔
کولیسٹرل اور بلڈ پریشر کنٹرول کرے!
مورنگا آئل یا سوہانجنا کا تیل جسم میں کولیسٹرول کو صحت مند حدود میں رکھتا ہے، جس سے بلڈ پریشر یعنی بلند فشار خون قابو میں رہتا ہے، علاوہ ازیں سنکھیا (Arsenic)کے جسم میں جانے سے پیدا ہونے وا لے طبی مسائل کے علاج میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ڈپریشن سے نجات دلائے!
صر ف یہ ہی نہیں بلکہ مورنگا آئل ایسے خامرے اور کیمیائی اجزاپر مشتمل ہے جو دماغ کو بھرپور طاقت دے کر دماغی سکون فراہم کرتا، اور ڈپریشن سے نجات دلاتا ہے۔
دیگر فوائد:
مورنگا آئل میں ایسے جراثیم کش عناصر پائے جاتے ہیں جو ہیضے، ٹی بی اور ایڈز جیسے امراض میں مفید ہوتے ہیں۔ کچھ عناصر(Antioxidant)کے طور پر کام کرتے ہیں جو امراض قلب سے بجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس میں کچھ ایسے کیمائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو صحت مند خون کے نظام کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ تیل فَنگس اور آرتھرائٹس کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
مورنگا آئل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.