Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ارغالی کے تیل کے متعدد فوائد اور استعمال

ارغالی کے تیل کے متعدد فوائد اور استعمال - ChiltanPure

مراکش میں صدیوں سے ارغالی کا تیل نہ صرف کھانے پکانے میں بلکہ ادویات میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ ارگن کے پودوں پر لگنے پر پھل کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے۔ جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ مراکش سے تعلق رکھنے والے ارغالی کا تیل اب پوری دنیا میں مختلف اقسام کی کاسمیٹک اشیاء اور ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے چند فائدے درج ذیل ہیں۔

ارغالی کے تیل میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: ارغالی کا تیل بنیادی طور پر فیٹی ایسڈ اور متعدد فینولک مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے۔ارغالی کے تیل میں پائی جانے والی چربی اولیک اور لینولک ایسڈ کی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ فیٹی ایسڈ تقریبا 29 سے 36 فیصد پایا جاتا ہے جبکہ اومیگا 6 کے علاوہ وٹامن ای بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔جو ہماری غذا کا بنیادی جز ہے۔

ارغالی کے تیل کے فوائد

اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات: ارغالی کے تیل میں موجود مختلف فینولک مرکبات اینٹی آکسیڈینٹ صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔وٹامن ای آزاد ریڈیکلز کے نقصان دہ اثرات کو کم کرنے کے لئے ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتی ہے۔ارغالی کے تیل میں موجود دیگر مرکبات، جیسے CoQ10 اورmelatonin میں بھی اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جب ایسے چوہوں کو جن کے جگرانتہائی سوزش والے تھے کو ارغالی کا تیل دیا گیا تو ان کی سوزش میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔تیل میں موجوددیگرمتعدد مرکبات سوزش اور آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Essential Life

دل کی صحت: ارغالی کا تیل اولیک ایسڈ کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جس میں مونوسسریٹڈ، اومیگا 9 پائی جاتی ہے۔اولیک ایسڈ دیگر غذاؤں میں بھی موجود ہوتاہے،جو دل کو مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے انتہائی موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اولیک ایسڈ خون میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ لیول کو برقرار رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتا ہے۔یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

ذیابیطس کے لئے انتہائی مفید: جانوروں کی گئی حالیہ تحقیقات کے مطابق ارغالی کا تیل ذیابیطس کے امراض میں انتہائی شافی دوا کا کام کرتا ہے۔ اور اس کے استعمال سے ذیابیطس کے چھٹکارا ممکن ہے۔چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا بلڈ شوگر اور عام شوگر کیخلاف مزاحمت ہوئی اور دونوں امراض کی شدت میں کمی آئی۔

کینسر کیخلاف مزاحمت: ارغالی کے تیل کینسر کے بعض خلیوں کی نشوونما اور تولید کو انتہائی کم کرسکتا ہے۔ایک مطالعہ سے معلوم ہوا کہ ارغالی کا تیل پروسٹیٹ کینسر کے خلیوں کو مزید بڑھنے سے 50فیصد تک روک دیتا ہے۔ایک دیگر مطالعے سے پتا چلا کہ ارغالی کا تیل میں پائے جانے والی وٹامن ای میں موجود ایک دیگر مرکب نے چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے سیلوں کو مزید نہیں بڑھنے دیا۔ اگرچہ اس حوالے سے ابتدائی تحقیقات بڑی حوصلہ افزا ہیں، تاہم ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ آیا مستقبل میں آرگن آئل کا استعمال انسانوں میں کینسر کے علاج کے لئے انتہائی موثر چابت ہو سکے گا۔

جلدی امراض: ارغالی کا تیل عمر بڑھنے سے پیدا ہونے والے جلد پر اثرات کو انتہائی کم کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں متعدد کاسمیٹک مصنوعات میں ارغالی کا تیل کااستعمال لازمی جز بن گیا ہے۔ارغالی کا تیل چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور سلوٹوں کیخلاف ایک موثر دوائی کا کام کرتا ہے۔یہ جلد کو صحت مند، خوشنما اور خبوصورت بناتا ہے۔یہ جلد میں موجود نمی اور لچک کو بھی برقرار رکھتا ہے۔

Essential Life

جلد ی سوزش کا علاج: افریقہ خصوصاً مراکش اور اس کے گرد و نواح میں ارغالی کا تیل جلدی بیمایوں خاص طور پر جلدی سوزش کیلئے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ جلدی انفیکشن کیلئے ایک موثر دوائی کا کام کرتا ہے۔آج کی سائنسی تحقیقات نے بھی یہ ثابت کیا ہے کہ ارغالی کے تیل میں متعدد اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش مرکبات جلدی انفیکشن کیخلاف انتہائی موثرکرادر ادا کرتے ہیں۔

زخموں کا شافی علاج: افریقہ میں زخموں پر ارغالی کا تیل صدیوں سے لگایا جا رہا ہے۔ وہاں پر ہر گھر میں ارغالی کا تیل ایسے ہی موجود ہوتا ہے جیسا آج کے دور میں پائیوڈین تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، جو چھوٹے موٹے زخموں پر لگائی جاتی ہے۔

جلد اور بالوں کی نمی کو برقرا ر رکھتا ہے: ارغالی کا تیل نہ صرف جلد میں موجود نمی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے بلکہ بالوں میں موجود نمی کو بھی اس کی قدرتی سطح پر رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔ارغالی کے تیل میں موجود ایک طرح کی چربی یہ عمل سرانجام دیتی ہے۔جس سے جلد اور بالوں کی قدرتی چمک دمک اور تازگی برقرار رہتی ہے۔

جسمانی تناؤ: اکثر زیادہ بھاگ دوڑ یا ورزش سے جسم کے بعض حصوں اور خصوصاً پٹھوں میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے بے چینی اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں متاثرہ حصے یا حصوں پر ارغالی کے تیل کی مالش فوری آرام اور سکون کا باعث بنتی ہے۔

Essential Life

کیل مہاسوں کا علاج: ارغالی کا تیل چہرے پر نکلنے والے کیل اور مہاسوں کی روک تھام کا ایک موثر علاج ہے۔یہ افریقہ میں صدیوں سے اس مقصد کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ تاہم سائنسی تحقیقات ابھی اس حوالے خاموش ہے۔ تاہم بعض تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ ارغالی کے تیل میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ مرکبات کیل اور مہاسوں کو ختم کرنے اور ان کی مزید افزائش میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

ارغالی کے تیل کا استعمال: ارغالی کا تیل اب کئی طرح کی مصنوعات میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کاسمیٹک مصنوعات جیسے لوشن اور جلد کی کریموں وغیرہ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ بعض کمپنیاں اسے بالوں کی نشو ونما کیلئے بنائے گئے شیمپو میں بھی استعمال کر رہی ہیں۔

باورچی خانے میں استعمال: ارغالی کا تیل صدیوں سے انسان کے استعمال میں چلا آ رہا ہے، جہاں یہ دوائی کے طور استعمال ہوتا ہے وہاں یہ کھانے پکانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ تا ہم کھانے پکانے کیلئے اس کا بالکل خالص ہونا بہت ضروری ہے، وگرنہ یہ متعدد امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

ارغالی کا تیل اور اس سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items