ٹینڈے کھائیں، خوبصورتی بڑھائیں
دو سے مشابہ مگر جسامت کے اعتبار سے اس سے بہت چھوٹے چھوٹے گول مٹول اور چمکدار سبز زردی مائل رنگ کی حامل یہ ترکاری کہ جس کے اوپر سفید باریک باریک روئیں ہوتی ہیں‘ ٹینڈے کہلاتی ہے۔یاد رکھیے کہ تمام سبزیاں اللہ تعالیٰ کی پیداکردہ عظیم نعمت ہیں۔ ہر سبزی اپنے اندر صحت کا خزینہ لیے ہوئے ہے لہٰذا انہیں صرف ذاتی پسند و ناپسند کی بنا پر نظرانداز کرنا دانشمندی کی علامت نہیں ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں گرم مزاج کے حامل افراد کیلئے ٹینڈے عطیہ خداوندی ہے مگر بلغمی مزاج کے حامل افراد کیلئے مفید نہیں ہے۔ ٹینڈے جسم میں حدت کم کرکے خشکی و گرمی اور اس کے عوارض مثلاً پیاس کی زیادتی‘ گرمی کے سبب دماغی بوجھل پن‘ اعصاب کی خستگی و کمزوری اور جسمانی لاغری کے ازالہ کا سبب بنتے ہیں۔
ٹینڈوں کے مسلسل استعمال سے تروتازگی پیدا ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں چونکہ گرم مزاج کے حامل افراد کیلئے گوشت کا استعمال منع ہوتا ہے اس لیے انہیں گوشت کیساتھ ٹینڈے ملانے کر کھانا چاہیے کیونکہ یہ گوشت کے مضر اثرات کو بڑی حد تک کم کر دیتے ہیں۔ ٹینڈے ہمیشہ ایسے استعمال کرنے چاہئیں جو تازہ اور نرم ہوں اور ان کے گودے میں سخت قسم کے بیج نہ بنے ہوں۔
ٹینڈے میں پائے جانے کیمیائی اجزا: سو گرام ٹینڈوں میں پانی: 93.5 گرام، انرجی: 21 کیلوریز، پروٹین: 1.4 گرام، فیٹ: 0.2 گرام،کاربوہائیڈریٹ: 3.6 گرام، فائبر: 1.6 گرام، کیلشیم: 25 ملی گرام،فاسفورس: 24 ملی گرام، آئرن: 0.9 ملی گرام،تھایامین: 0.04 ملی گرام، ریبوفلیون: 0.08 ملی گرام، نیا سین: 0.3 ملی گرام، اسکاربک ایسڈ: 18 ملی گرام پایا جاتا ہے۔ جبکہ وٹامن سی اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔
ٹینڈوں کے طبی فوائد: ٹینڈے صحت کے لیے بہت مفید ہے اور اس کے بہت سے فائدے ہیں۔کیونکہ ان میں میں انرجی، پروٹین، کیلوریز، فیٹ، کاربوہائیڈریٹ، فائبر،کیلشیم،فاسفورس،،آئرن، کیروٹین اور بہت کچھ شامل ہیں۔
بلڈپریشر میں مفید: بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے ٹینڈے بہت زیادہ مفید ہیں۔ ٹینڈے کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔جس کی وجہ سے بلڈ پریشر نارمل ہوتا ہے اور اس کا استعمال بہت بہترین ہے۔مزید یہ آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
بخار کا علاج: ٹینڈے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ بخار میں ٹینڈے کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کا بخار کم ہو جاتا ہے۔
موٹاپا کم کرے: ٹینڈا موٹاپے کے لیے بہت مفید ہے۔یہ موٹاپے کو کم کرتا ہے۔ ٹینڈے کا جوس صبح خالی پیٹ استعمال سے آپ کا وزن کم ہو جاتا ہے اور فالتو چربی ختم ہو جاتی ہے۔
قبض دور کرے: ٹینڈے میں پانی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال قبض کو دور کرتا ہے۔ گیس اور تیزابیت کی تکلیف کو دور کرتا ہے۔معدے کے دیگر امراض اور نظام ہضم کو درست کرتا ہے۔
جوڑوں کا درد: جوڑوں کے درد اور سوجن کے مریضوں کے لیے ٹینڈا بہت مفید ہے۔ اس کے استعمال سے آپ بہت سے درد اور تکلیفوں سے نجات پاتے ہیں۔ اور ٹینڈے سے جلدی سوزش بھی کم ہوتی ہے۔
جلد کی حفاظت: ٹینڈے میں کیروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔جس کی وجہ سے آپ کے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔ داغ دھبوں اور چھائیوں سے آپ کی جلد کو بچاتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو ختم کرتی ہے۔
گردوں کے امراض: ٹینڈا گردوں کی تکلیف کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ پیشاب کی تکلیف اور جلن کو کم کرتا ہے۔ ہاتھ اور پاؤں کی جلن کو کم کرتا ہے اور یہ دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے اور دماغ کو تیز کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: ٹینڈوں میں وٹامن سی اور کیلشیم کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ اس سے دانتوں اور ہڈیوں کو خصوصی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔وٹامن سی کی کمی سے پیدا ہونیوالے امراض میں اس کا استعمال مفید ہے۔ دانتوں و مسوڑھوں کے نقائص میں بھی ٹینڈے مفید ہیں۔
دماغی طاقت: ٹینڈا نیند لانے کے ساتھ ساتھ کدو کی طرح دماغی خشکی دور کرتا ہے۔دماغ کو طاقت و فرحت دیتا ہے۔
دیگر استعمال: ٹینڈے کا جوس پینے سے آپ کے بال کافی عرصے تک لمبے اور سیاہ رہتے ہیں۔
احتیاط: ٹینڈا بلغم پیدا کرتا ہے ا س لئے اسے پکاتے وقت زیرہ سفید اور کالی مرچ ضرور ملا لیں۔برسات میں ٹنڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔سرد مزاج لوگوں کے لیے ٹنڈا مفید نہیں ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.