Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

چلتن پیور کا واساکا پاؤڈر، نزلہ، کھانسی بخار کا علاج

چلتن پیور کا واساکا پاؤڈر، نزلہ، کھانسی بخار کا علاج - ChiltanPure

واساکا غذائی اجزاء سے بھرپور ایک لاجواب جڑی بوٹی ہے۔ اس کے صحت کے لئے بے شمار فوائد ہیں، کھانسی، نزلہ، دمہ کا علاج، ہائی بلڈ پریشر، عمل انہضام کو فروغ دینا، قوت مدافعت بڑھانا، اور گلے کی سوزش جیسے امراض کا شافی علاج ہے۔

سانس کی تکلیف، سانس کے انفیکشن میں یہ خصوصی مددگار ہے۔واساکا میں بخار کو کم کرنے کی خصوصیات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔

واساکا ایک طاقتور آیورویدک جڑی بوٹی ہے،جو آپ کو مختلف متعدی بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ ایک سدا بہار اور گھنی جھاڑی ہے۔اس کی متعدد شاخیں مخالف سمتوں پر چڑھتی ہیں۔ اس پودے کے پھول سفید اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ آیورویدک جڑی بوٹی کا پاؤڈر مختلف دواؤں میں استعمال ہوتا ہے۔

واساکا کے پتے فائٹو کیمیکل جیسے الکلائیڈز، اور فینولک سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اس پودے کے پتوں میں متعدد کیمیائی مرکبات کی ایک طویل فہرست اور تیل اس کو طبی لحاظ سے مفید بناتے ہیں۔

واساکا سانس کے امراض، کھانسی، برونکائٹس، دمہ وغیرہ کے امراض کے علاج کیلئے ایک موثر جڑی بوٹی ہے۔ یہ سانس کی نالیوں کو کشادہ کرتی ہے اور دمہ کے مریضوں کو سانس لینے میں راحت فراہم کرتی ہے۔یہ بلغم کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تپ دق کے مرض کا اس میں قدرتی علاج ہے۔ واساکا اپنی اینٹی مائکروبیل خصوصیات کی وجہ سے تپ دق کے جراثیم سے لڑنے میں خصوصی مددگار ہے۔ تپ دق کے علاج کے ساتھ ساتھ، یہ کھانسی اور برونکائٹس کے لیے بھی مثبت اثرات دکھاتا ہے۔

واسکا میں سوزش کیخلاف خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی سوجن کو کم کرنے میں انتہائی مدد گار ہے۔

واساکا خون کو صاف کرنے کے لیے بھی موزوں جڑی بوٹی سمجھی جاتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو متوازن کرتی ہے اور دل کی صحت کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ اسے کارڈیک ٹانک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

خواتین میں ماہواری کے دوران درد ہونا عام بات ہے۔ لیکن خواتین واساکا کے پودے کے پتوں کا استعمال کر کے اس درد سے بچ سکتی ہیں۔

ان امراض کے علاوہ پیاس، بخار، قے، خون کے امراض اور جذام میں بھی واساکا فائدہ مند ہے۔

واساکا میں کچھ ایسی خصوصیات بھی موجود ہیں جو مسوڑھوں کے درد اور سوجن کو بھی کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items
@media(max-width: 800px) { .jdgm-prev-badge { text-align: center; } }