Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

جاسمین آئل، جلد ملائم بنائے اور نیند پرسکون لائے

جاسمین آئل، جلد ملائم بنائے اور نیند پرسکون لائے - ChiltanPure

چنبیلی کو یاسمین، سمن، ملکہئ شب جبکہ سندھی زبان موتیا کہا جاتا ہے۔ اس خوبصورت مظہرِ فطرت کی دنیا میں کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر جھاڑیوں، پودوں اور بیلوں کی شکل میں ملتی ہیں۔ اس کی کم و بیش ہر قسم نہایت ہی خوشبودار پھولوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ عموماً ہم چنبیلی کو سفید رنگ کے پھول کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن اس کی بعض اقسام کے پھول زرد ہوتے ہیں۔ نباتات کی دنیا میں چنبیلی کا تعلق زیتون کے خاندان سے ہے۔ یہ پاکستان کا قومی پھول بھی ہے، چنبیلی کے پھول کی خوشبو اندھیرا ہونے کے بعد اپنے عروج پر ہوتی ہے، خاص طور پر ان دنوں میں جب چاند پورا ہو۔

چنبیلی کے تیل کے فوائد روغن چنبیلی میں انتہائی عمدہ خوشبو ہونے کیساتھ کیساتھ اس میں صحت کے حوالے سے بھی بے شمار فائدے پائے جاتے ہیں۔ جیسمین آئل کے اجزاء جیسے بینزوئک ایسڈ، بینزائل بینزوایٹ اسے جراثیم کُش، انٹی فنگس، انٹی وائرل خصوصیات کا حامل بناتے ہیں۔ یہاں ہم اس کے کچھ اہم فوائد بیان کرتے ہیں۔

جلد کو ملائم بنائے چنبیلی کا تیل بدن پر مالش کرنے سے جلد کو ملائم بناتا ہے۔ خاص طور پر خشک، ٹوٹنے والی، یا پانی کی کمی سے متاثرہ جلد کے علاج کیلئے اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ لیکن جلد پر پھٹے یا کھلے زخموں پر استعمال کرنے کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی سامنے آسکتے ہیں کیونکہ یہ الرجی یا جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

سردرد سے نجات دلائے سر درد کی صورت میں اسپغول سر کہ میں رگڑ کر چنبیلی کا تیل ملا کر پیشانی پر لیپ کرنے سے فائدہ ہو تاہے۔ اگر چنبیلی کے تیل کے بجائے بادام کا تیل ملا کر پیا جائے تو سر بھی درد میں آفاقہ ہوتا ہے۔

پُرسکون کا نیند لائے چنبیلی کی خاصیت ہے کہ یہ ہمارے جسم کو پُرسکون کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ پاؤں دھونے اور ان پر تیل کا مساج کرنے سے ہمارے جسم سے زہریلے مواد نکل جاتے ہیں اور ہم اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ لہذا رات کو روغن چنبیلی میں لیونڈرآئل اور میگنیشیم آئل ملا کر یہ تیل پاؤں پر لگا کر سونے سے جسم میں موجود زہریلے اور فاسد مادے نکل جائیں گے اور آپ کو پُرسکون نیندآئے گی۔ یہ تیل تیار کرنے کیلئے آپ نے چار اونس میگنیشیم کا تیل، 10قطرے لیونڈر آئل یعنی نیاز بوکا تیل اور 10قطرے چنبیلی کا تیل شامل کرنا ہے، ان تمام اجزاء کو ایک بوتل میں ڈال کر ہلا لیں اور رات کو سونے سے قبل پاؤں پر لگائیں۔

چہرے کے داغ دھبے مٹائے چہرے کے داغوں کو دور کرنے کیلئے بھنی ہوئی پھٹکڑی میں چنبیلی کا تیل ملا کر کریم سی بنالیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر اس کی مالش کریں اور صبح کو کسی اچھے صابن سیدھو لیں۔ یہ ایک بہترین سکن ٹریٹمنٹ ہے جو داغ دھبوں کو یکسر ختم کردیتا ہے۔

ڈپریشن یا مایوسی کم کرے چنبیلی کے تیل کی مہک ذہن کو ہوشیار تو کرتی ہی ہے مگر یہ مایوس کن خیالات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چینبیلی کے تیل کی مہک سے ڈپریشن سے ریلیف ملتا ہے اور مزاج خوشگوار ہوتا ہے۔ اور سر میں لگانے سے دماغ کو تراوٹ و تقویت پہنچاتا ہے۔

انفیکشن سے بچائے جیسمین آئل انٹی وائرل خصوصیات کا حامل ہے، ”جرنل آف ایتھنوفارماکالوجی“ میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چنبیلی کا تیل ایک بہت مؤثر جراثیم کش دوا ہے۔ جب اسے بیرونی زخموں پر لگایا جاتا ہے تو یہ انہیں جراثیم سے بچاتا اور ممکنہ انفیکشن کو ختم کرتا ہے۔ جب چنبیلی کا تیل سونگھا جاتا ہے تو یہ سانس کے نظام میں انفیکشن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا نزلہ اور کھانسی سے بچاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items