کلونجی کا تیل مختلف بیماریوں کیلئے کیسے استعمال کیا جائے؟
کلونجی کا تیل بہت سے جسمانی امراض میں انتہائی مفید ہے۔ بعض امراض میں شفاء حاصل کرنے کے لئے مستقل مزاجی کی ضروری ہے۔ کلونجی کے تیل کا استعمال بعض ایسی چیزوں کے ساتھ کیا جاتا ہے جو باآسانی پنساری یا یونانی طب کی دکان سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
کلونجی کا تیل مختلف بیماریوں کے لئے درج ذیل طریقوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔
درد شقیقہ (آدھے سرکار درد) روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ درد والے حصے کے مخالف ناکے کے نتھنے میں ڈال دیں۔ کلونجی کا تیل دس قطرے روز پئیں۔
سرد رد درد کے وقت کلونجی کا تیل سر اور کنپٹیوں ملیں، دس قطرے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد میں ملاکر پئیں۔
درد کے وقت کلونجی کا تیل سر اور کنپٹیوں پر ملیں
مرگی کلونجی کا تیل ایک قطرہ دائیں ناک کے نتھنے میں ڈالیں، اگلے دن بائیں ناک کے نتھنے میں ڈالیں۔ روزانہ دس قطر ے کلونجی کا تیل ایک چمچ شہد میں ملا کر پئیں۔
لقوہ فالج روزانہ کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ متاثرہ حصہ کے مخالف نا کے نتھنے میں ملا لیں اور کلونجی کا تیل دس قطرے ایک چمچ شہد پانی میں ملا کرپئیں۔
قوت حافظہ نسیان (بھولنا) ایک چمچ شہد، کلونجی کا تیل دس قطرے کے ساتھ پی لیں۔دار چینی کے تین چار ٹکڑے دن بھرمیں چوسا کریں۔
ابتدائی موتیا اگر موتیا ابتدائی حالت میں ہوتو روزانہ کلونجی کا تیل ایک قطرہ آنکھ میں ڈالیں۔
کان کا درد کلونجی کا تیل ایک قطرہ نیم گرم کرکے کان میں ٹپکائی ں۔
کان کی سوزش کلونجی کا تیل اور زیتون کا تیل ہم وزن اُبال کر نیم گرم کرکے چند قطرے کا ن میں ڈالیں۔
دانت کا درد کلونجی کا تیل آٹھ قطرے، آٹھ چمچ کلونجی دانہ، تھوڑا سا سرکہ اُبال کر کلیاں کریں، متاثرہ دانت پر لونگ رکھیں۔
دانتوں کا میل نمک آگ میں جلا کر باریک پیس لیں، اس میں چند قطرے کلونجی کا تیل اور چند قطرے سرسوں کا تیل ملا کر دانتوں پر ملیں۔
بلغم السی ایک تولہ کوٹ کر پاؤ بھر پانی میں جوش دیں جب پانی آدھ رہ جائے تو چھان کر چودہ قطرے کلونجی کا تیل اور دو چمچ ایک گلاس شہد میں ملا کر پئیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
کلونجی سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.