کلونجی کے تیل میں خوبصورتی کے متعدد راز
چھوٹے چھوٹے دانوں والی کالے رنگ کی کلونجی کی افادیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں، یہ کھانوں میں استعمال کے ساتھ براہ راست نہار منہ بھی کھائی جاتی ہے جس کے بے شمار طبی فوائد ہیں، کلونجی کا تیل بھی اپنے اندر خوبصورتی کے راز سمیٹے بیٹھا ہے، بالوں اور جلد کو با رونق بناتا ہے۔
کلونجی کے بیج اینٹی آکسیڈنٹ ہیں کلونجی تیل کے باقاعدگی کے استعمال سے جلد اور بالوں کے مسائل میں کمی آتی ہے، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جانے کے سبب جلد اور بالوں کی صفائی بہتر طریقے سے ہوتی ہے، روکھا پن ختم ہو جاتا ہے جبکہ بالوں اور جلد کی مجموعی صحت برقرار رہتی ہے جس سے آپ کی جلد اور بال خوبصورت اور جاندار نظر آتے ہیں۔
اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کے سبب کلونجی کے تیل سے چہرے کی جلد پر مساج کرنے سے ایکنی کا خاتمہ ہوتا ہے اور کیل مہاسوں کی افزائش میں کمی آتی ہے، اس کے استعمال سے جِلدی انفیکشن اور الرجی میں آرام آتا ہے، بالوں کی جڑوں سے سِروں تک کلونجی کے تیل کے استعمال سے خشکی ختم ہوتی ہے، بال جھڑنا بند ہو جاتے ہے اور بے خوابی میں آرام آتا ہے۔ ہفتے میں دو سے تین بار کلونجی کے تیل کے استعمال سے بالوں میں جان آجاتی ہے، بال لمبے، گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں اور چہرے کی جِلد صاف شفاف ہو جاتی ہے۔
جلد اور بالوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بالوں کی جڑوں اور جلد کو نم رکھنا چاہیے، جلد خشک رہنے سے چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں نمودار ہو جاتی ہیں اور جلد بے رونق لگنے لگتی ہے، بالکل اسی طرح بالوں کی اگر دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ عمر سے پہلے جھڑ سکتے ہیں اور آپ گنجے پن کا شکار ہو سکتے ہیں، بالوں اور جلد کی خوبصورتی اور ان کے مسائل کا علاج کلونجی کے تیل میں ہی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
کلونجی سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.