Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

کنواروں کو کس قسم کے کینسر کا زیادہ خطرہ؟

کنواروں کو کس قسم کے کینسر کا زیادہ خطرہ؟ - ChiltanPure

چینی ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی موت کی تیسری بڑی وجہ پیٹ کا کینسر ہے، جس کا خطرہ سب سے زیادہ غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ افراد کو ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی شدہ افراد میں پیٹ کے کینسر کی جلد تشخیص ممکن ہے جبکہ سابقہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے کینسر کے مریض جو شادی شدہ ہیں ان میں قبل از وقت موت سے بچاؤ کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں کینسر کے خلاف بہتر قوتِ مدافعت ہوتی ہے۔

پروفیسر ایمن ژو (Aman Xu) کے مطابق شادی شدہ افراد مالی اعتبار سے زیادہ مستحکم ہوتے ہیں، ان کے پاس اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک ساتھی موجود ہوتا ہے جس کے باعث ان افراد کے کینسر میں مبتلا ہونے کے مواقع کم ہو جاتے ہیں۔

پروفیسر اور محققین کی ایک ٹیم نے 2010ء سے 2015ء کے دوران امریکا میں ایسے 3647 افراد کا معائنہ کیا جن میں ٹیومر ابتدائی اسٹیج پر تھا جس نے دیگر اعضاء کو ابھی متاثر نہیں کیا تھا۔

ان مریضوں میں شادی شدہ افراد میں صحت یابی کا تناسب 72 فیصد رہا، جن میں بیشتر خواتین تھیں، جبکہ بیوہ خواتین میں یہ تناسب 51 فیصد رہا۔

اس تحقیق کی بنیاد پر محققین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ کینسر میں مبتلا افراد کی زندگی کتنی باقی ہے، اس بات کا تعین کرتے وقت ان کے شادی شدہ یا کنوارے ہونے کو مدِ نظر رکھنا ضروری ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items