Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

گاجر: آنکھوں کی محافظ, وٹامنز اور منرلز کا قدرتی خزانہ

گاجر: آنکھوں کی محافظ, وٹامنز اور منرلز کا قدرتی خزانہ - ChiltanPure

گاجر کوئی عام سبزی نہیں ہے بلکہ خالق نے اس کے اندر بیشمار خُوبیاں رکھی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں برسوں پہلے گاجر کو موجودہ افغانستان میں اُگایا جاتا تھا مگر اُس وقت یہ سائز میں چھوٹی رنگ میں پیلی اور ذائقے میں انتہائی کڑوی ہوتی تھی۔

گاجر ہماری صحت پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرتی ہیں گاجر بے شمار وٹامنز، منرلز، اور غذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کی حامل ہے۔

گاجر میں موجود اینٹی آکسیڈ نٹ خوبیاں ہمارے جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے، بی اور ای سمیت کئی قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ گاجر کے سبز پتے بھی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ان میں پروٹین، معدنیات اور وٹا منز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

موسمِ سرما میں گاجر کا استعمال نہایت مفید ہے۔ پاک و ہند میں خاص طور پر سردیوں میں گاجر کا حلوہ بنایا جاتا ہے اور اسے ایک سوغات کہا جاتا ہے۔

گاجر کے طبی فوائد:

بینائی کو مضبوط بناتی ہے: گاجر ہماری آنکھوں کو اندھیرے میں دیکھنے کے قابل بناتی ہے کیونکہ گاجر میں وٹامن اے شامل ہوتا ہے اور جسم میں وٹامن اے کی کمی بینائی کو متاثر کرتی ہے۔ گاجر میں موجود کیروٹین نامی مادّہ جو وٹامن کی ابتدائی شکل ہوتا ہے، اس سبزی کے انگریزی نام کیرٹ سے ہی ماخوذ ہے۔ یہی کیروٹین ہمارے جسم میں جا کر قدرتی نظام کے تحت جگر کے ذریعے وٹامن اے کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔ یہ کیمیائی جزو ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر یہ آنکھوں کو سُورج کی تیز روشنی جذب کرنے کی صلاحیت عطا کرتا ہے اور تیز روشنی کے اثرات سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

گاجر شوگرکے مریضوں کے لیے مُفید ہے: گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کہ گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے یعنی یہ خُون میں شوگر لیول کو تیزی سے نہیں بڑھاتی۔

گاجر قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے: گاجر میں اینٹی آکسیڈینٹ خوبیاں ہوتی ہیں خاص طور پر یہ اینٹی آکسیڈینٹ وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے اور وٹامن سی جہاں ہمارے جسم کو اور بہت سے مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے وہاں یہ ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتا ہے اور ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کا وٹامن سی کلوجن کی پیداوار بڑھاتا ہے جو ہماری جلد کے لیے انتہائی اہم اور مفید ہے خاص طور پر یہ زخموں کو جلد بھر دیتا ہے اور ہمارے جسم کو صحت مند رکھتا ہے۔

خون صاف کرے: طبی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود کھارے اجزا خون کو صاف کرتے ہیں۔ یہ پورے جسم کی نشوونما کرتے ہیں اور گاجر بدن میں تیزابیت اور کھار کا توازن برقرار رکھنے کا ذریعہ بھی ہے۔

گاجر کا مشروب: گاجر کا مشروب بھی ”کرشماتی”کہلاتا ہے۔ یہ بچوں اور بڑوں سبھی کے لیے صحت بخش اور افادی ہے۔ یہ آنکھوں کو توانائی دیتا ہے۔ جلد کو تازگی بخشتا ہے۔

گاجر چبا کر کھانا: گاجر چبا کر کھانے سے دانتوں کے امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اگر ایک گاجر چبا کر کھائی جائے تو منہ میں خوراک کے ذریعے پہنچنے والے بعض مضر جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑے ختم کرے: پیٹ کے کیڑے خاص طور پر بچوں کا ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ طبیب اس کے لیے گاجر کا استعمال تجویز کرتے آئے ہیں۔ گاجر ہر قسم کے جراثیم، بیکٹیریا وغیرہ کی دشمن ہے۔ یہ بچوں کے پیٹ سے کیڑے خارج کرنے کے لیے بہت مفید ہے۔ ایک چھوٹے کپ میں کدو کش کی ہوئی گاجر کو صبح کے وقت کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑوں کو تیزی سے خارج کرتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items