گرمیوں میں سر درد سے کیسے بچا جائے؟
جب موسم بہت زیادہ گرم ہو تواکثر لوگ موسم کی شدت سے متاثر ہوکر سر درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
جوں جوں سورج کی تپش تیز ہوتی ہے، آنے والے دن گرم سے گرم تر ہوتے جاتے ہیں۔ موسم گرما میں ہمارے ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت چالیس ڈگری کے ارد گرد ہی رہتا ہے اور اسی حالت میں لوگوں کو اپنی ملازمت اور دیگر کاموں کے لیے سورج کی جھلستی شعاعوں میں نکلنا پڑتاہے۔ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجود بھی کئی لوگ گرم موسم کی شدت سے متاثر ہوتے اور سرد رد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
گرمیوں میں سر درد کی علامات
گرمی میں سر درد کی علامات میں سر کے دونوں طرف ہلکے سے درمیانی شدت کا درد ہونا، جسمانی سرگرمی کے ساتھ سر درد بدتر ہونا اور مستقل مدھم سر درد ہونا شامل ہو سکتا ہے۔
حفاظتی اقدامات
گرمی کے سر درد کو روکنےکے لیے ایک حفاظتی اقدام یہ بھی ہے کہ پانی زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پیا جائے اور گرم موسم میں زیادہ جسمانی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔ جیسے ہی آپ کو یہ احساس ہوکہ آپ کو سر درد ہو رہا ہے، توفوری طور پر مندرجہ دیل حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ طبیعت زیادہ خراب نہ ہو:
1- ٹھنڈا ہونے اور آرام کرنے کے لیے جگہ تلاش کریں۔
2- ہائیڈریشن کے لیے وقفے وقفے سے پانی اور ٹھنڈے مشروبات پئیں۔
3-ایسے پھل کھائیں جو میگنیشیم سے بھرپور ہوں، جیسےکہ کیلا، انناس، تربوز، خوبانی وغیرہ۔
4- خوراک میں دہی اور مکھن کا استعمال بھی آپ کو سرد رد سے محفوظ رکھے گا۔
5- اکثر لوگ گرمیوں میں مچھلی کے استعمال سے اجنتاب کرتے ہیں، تاہم سائنسی بنیادوں پر ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سامن مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کھانے سے آپ سردرد سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
دیگر احتیاطی تدابیر
1- سردرد کم نہ ہو رہا ہوتو کمرے کی روشنیاں بجھا دیں اور کوشش کریں کہ کمرے سے باہر کی آوازیں یا روشنی کمرے کے اندر نہ آئیں۔
2- سونے کیلئے ہر ممکن طریقہ اپنائیں۔
3- سر درد دور کرنے کے لیے آپ آئس کیوبز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ان آئس کیوبز کو ایک کاٹن کے کپڑے میں لپیٹ کر کر گردن اور سر کاآہستہ آہستہ مساج کریں۔
4- ایسی غذائوں کے استعمال سے پرہیز کریں جن کے بارے میں اندیشہ ہوکہ ان کے کھانے سے درد شقیقہ(Migraine) میں اضافہ ہوسکتا ہے، مثال کے طورپر کیفین یا چاکلیٹ وغیرہ۔
5- درد شقیقہ(Migraine) ہونے کی صورت میں واکنگ، سوئمنگ یا سائیکلنگ کے ذریعے مدد لی جاسکتی ہے۔ ایکسر سائز دردِ شقیقہ کی شکایت دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
6- روزمرّہ کے اسٹریس (ذہنی دباؤ) کو اپنے اُوپر حاوی نہ ہونے دیں، ایسی صورت میں آدھے سر کا درد بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
7- اگر درد کی شدت بہت زیادہ ہو تب سر کے گرد ایک بینڈ، جسے ہیڈ بینڈکہا جاتا ہے، باندھ لیں۔
8- تیزدھوپ میں ہروقت آنکھوں پرسیاہ چشمہ لگائیں، رات کوتمام ڈیوائس یعنی ٹی وی، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ وغیرہ بند کر کے بھرپور نیند لیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.