Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

ادرک کے طبی فوائد

ادرک کے طبی فوائد - ChiltanPure

ادرک کے طبی فوائد

 

ویسے تو زمین سے پیدا ہونے والی ہر سبزی اور جڑی بوٹی اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو غذائیت سے بھرپور، سستی اور باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے اپنے اندر ایسے کمالات رکھتی ہیں کہ سوچ بھی وہاں تک نہیں پہنچ سکتی۔ایسی ہی چیزوں میں ادرک اپنی مثال آپ ہے۔ دیکھنے میں جڑ کی طرح اور استعمال میں طاقت کا خزانہ۔ادرک میں قدرت نے ایسے اجزا رکھے ہیں جو نہ صرف بیماریوں کا علاج ہیں بلکہ اچھی صحت کے لیے بھی بہت ضروری ہے۔
ادرک زمانہ قدیم سے استعمال کی جا رہی ہے، حکمیوں کے نزدیک ادرک بے شمار بیماریوں کا سستا اور آسان علاج ہے۔ادرک کا ذکر قرآن مجیدمیں اور اس کی اہمیت کے بارے میں حدیث شریف میں بھی ملتا ہے۔
دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں ادرک کی خوبیوں کے گن گائے جاتے ہیں اور بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔ عرب تاجروں کے ذریعے ادرک نے دنیا کا سفر کیا۔ جب ادرک نے یونان کی سرزمین پر قدم رکھا اور یونانی اس کی خوبیوں سے آگاہ ہوئے تو اسے دوا میں استعمال کیا گیا اور یوں یونانی طب کا اہم حصہ بن گیا۔
طب یونانی میں پیٹ کی درستگی کو اہم تسلیم کیا جاتا ہے اور ادرک اس کام میں اس کا مددگار ہے۔ عربی فارسی کے علاوہ یورپ کے کلاسیکی ادب میں بھی ادرک کا ذکر ملتا ہے۔ ہنری ہشتم نے اسے طاعون کا علاج بتایا اور ملکہ الیزبیتھ اول نے ادرک، سونف اور دارچینی کے سفوف کو ہاضمے کا دوست قرار دیا تھا۔
ادرک نہ صرف کھانے کے ذائقے کو اچھا بناتی ہے بلکہ اس کا مختلف طریقوں سے استعمال مختلف دائمی بیماریوں کے خاتمے میں بھی اہم ثابت ہوتا ہے۔ادرک کو کھانے کے علاوہ پینے اور اس کے رس، اس کے پوڈر کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔
دنیا بھر کے طبی ماہرین ادرک کی اہمیت اور خاصیت کے گن گاتے ہیں۔ادرک میں پائی جانی والی غذائیت سے کسی کو کوئی انکار نہیں ہے، یہی وجہ ہے طبی سائنس اور ماہرین غذا میں ادرک کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔

ادرک میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا
ادرک ایک جراثیم کش شے ہے۔ جس میں پوٹاشیم، مینگنیز، فاسفورس، کیلشیم، میگنشیم، وٹامن B3 اور فولیٹ کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔تازہ ادرک میں 80.9فیصدپانی،2.3فیصد پروٹین، 0.9فیصد کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں۔دیگراجزا میں کیلشیم، فاسفورس، آئرن، کیروٹین، تھایا مین، ریبو فلاوین اور وٹامن سی شامل ہیں۔
ادرک کے فوائد
ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔ادرک زمانہ قدیم سے خوراک کو لذیذ بنانے او ر علاج کیلئے استعمال میں ہے۔ یہ جسم میں گرمی پیدا کرتا ہے خوراک کو ہضم کرنے میں مددگار ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔ اسے خام کھائیں یا کھانے میں ملا کر استعمال کریں جبکہ اچار کی صورت میں بھی یہ طبی لحاظ سے فائدہ مند ہوتی ہے۔
متلی کی کیفیت کم کرے
ادرک کا ایک سب سے بڑا فائدہ متلی کی شکایت میں کمی لانا ہے، ادرک کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہے، اس کے لیے ایک انچ ادرک کو ایک سے دو کپ گرم پانی میں 10 منٹ تک ملا رہنے دیں، جس کے بعد اس میں شہد ملا کر پی لیں۔
بدہضمی کے لیے بھی فائدہ مند
پیٹ خراب ہوگیا ہے؟ تو ادرک کو چبا کر دیکھیں، یہ معدے کو موثر طریقے سے خالی کرکے اس شکایت پر قابو پاتی ہے۔ادرک میں موجو میگنیشیم انسانی معدے کے لیئے انتہائی مفید ہے۔ اگرآپ کو معدے میں جلن یا کھانے کے بعد تکلیف ہو تو ادرک والی چائے پئیں اور اپنی تکلیف سے نجات پائیں۔
ادرک ورم کش ہے
طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کو کسی قسم کے ورم سے متعلق مرض لاحق ہوگیا ہے تو ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں۔ اس میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جسم کے ورم کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
پیٹ میں گیس کا خاتمہ
اگر تو آپ کا پیٹ اکثر گیس کی تکلیف کا شکار رہتا ہے تو ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے، اس کے لیے اپنی غذا میں اس کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔
پٹھوں کی اکڑن سے ریلیف
اپنے سوجن کش اثرات کے باعث یہ پٹھوں کی اکڑن کی تکلیف میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اگر ورزش کے دوران یا بعد میں کوئی پٹھا اکڑ جاتا ہے تو ادرک کو دودھ میں ہلدی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔

جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنائے
بیماری کی صورت میں ادرک کی چائے پینے کا کہا ہی اس لیے جاتا ہے کہ یہ معدے کے اچھے بیکٹریا کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جو جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناکر بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔
اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور
یہ اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں موجود مضر صحت پروٹین کے اجزاء سے ہڈیوں کو ہونے والے نقصان کی مرمت کا کام کرتے ہیں۔
سانس کی تکلیف کے لئے
اگر آپ سردی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں تو ایک کپ ادرک کی چائے روزانہ استعمال کریں اور سانس کی دشواری سے چھٹکارہ پائیں۔
مخصوص ایام
ان ایام میں خواتین کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اگر وہ ایک کپ ادرک والی چائے میں شہد ملا کر پئیں تو کافی سکون ملے گا۔اس کے ساتھ ادرک والے گرم قہوہ میں کپڑا گیلا کر کے پیٹ کے نیچے لگانے سے درد سے بھی نجات ملے گی۔
ذہنی دباؤ سے نجات
ادرک کی چائے میں ایسے اجزائپائے جاتے ہیں جن سے جسم کو آسودگی ملتی ہے اور ہم ذہنی تناؤ سے بچ سکتے ہیں۔
دوران خون کی بہتری
ادرک میں موجود وٹامنز، لحمیات اور امینو ایسڈ کی بدولت خون صاف رہتا ہے اور اس میں ٹیومرز نہیں بنتے جس کے ذریعے انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
قوت مدافعت میں بہتری
ادرک میں موجو انٹی آکسیڈنٹس کی بدولت انسانی جسم کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے لہذا ادرک والی چائے کا استعمال کریں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

ادرک کی چائے کے فوائد
آپ اپنی صحت کی خرابی کی وجہ سے پریشان ہیں تو فوراًادرک والی چائے بنائیں اور باقاعدگی سے اس سے لطف اٹھائیں کیونکہ یہ پیٹ درد، سردی،جلن یا سانس کی بیماری سے نجات دلاتی ہے۔ ادرک میں موجودوٹامن سی، میگنیشیم اور منرلز انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ آئیے آپ کو اس کے چند فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔ دوران سفر تھکاوٹ اور قے کی شکایت ہے تو سفر شروع کرنے سے پہلے ادرک کی چائے پی کر سفر شروع کریں کیونکہ اس سے آپ ان مسائل سے بچے رہیں گے۔
ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں دو کپ تازہ پانی ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ادرک ڈال کر مزید دس منٹ تک جوش دینے کے بعد اتار لیں۔ چولہے سے اتارنے کے بعد چائے کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں، یعنی جب چائے نیم گرم ہو جائے تو اس میں دو چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملالیں۔
جوڑوں کی سوجن کے لئے
جسم میں زہریلے کودے کے رکنے سے جسم میں سوجن ہونا شروع ہوجاتی ہے لیکن اگر آپ ادرک والی چائے کا استعمال شروع کردیں تو اس سے نجات مل جائے گی۔اس طرح آپ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہیں گے جبکہ آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہو جائیں گے۔
خشک ادرک کے حیران کُن فوائد
اگر ادرک کو سُکھا کر استعمال میں لایا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑ ھ جاتی ہے۔سوکھی ہوئی ادرک کو ’سونٹھ‘ کہا جاتا ہے۔ سونٹھ کے استعمال سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد میں آرام، جلد اور سر سے خشکی کا خاتمہ، بال گھنے اور مضبو ط ہونے سمیت کمزور نظامِ ہاضمہ جیسی شکایتیں دور ہونا شامل ہیں جبکہ اس کے روزانہ کے استعمال سے معدے کے ’ٹرائپ سین‘ اور لیپیس‘ نامی انزائم بھی متحرک ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں غذا میں موجود پروٹین اور فیٹ کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔ سونٹھ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز بھی ہے، اس کے استعمال سے قدرتی طور پر جسم کے متاثر پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔
خشک ادرک ’سونٹھ‘ کو غذا کا حصہ کیسے بنایا جائے؟
سونٹھ کو آٹے میں گوندھ کر اس کی روٹی چٹنی کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے، اسے ہری چٹنی یا دیگر غذاؤں میں شامل کیا جا سکتا ہے، سونٹھ کا دودھ بنا کر یا اسے چائے میں پکا کر بھی پیا جاتا ہے۔ اسے روایتی سوجی کے حلوے میں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

سونٹھ سے بنی مسالہ چائے
آج کل مسالہ چائے بہت عام استعمال کی جا رہی ہے، اسی چائے میں 2 سے 3 چٹکیاں سونٹھ پاؤڈر بھی ملایاجا سکتا ہے جو دن بھر کی تھکن اتارنے اور ورزش کے بعد پٹھوں کو پر سکون بنانے کے لیے ایک آئیڈیل چائے ہے۔
رات کو سونے سے پہلے گہری نیند کے لیے
ایک گلا س دودھ میں ایک چوتھائی چمچ سونٹھ ملا کر پکا لیں اب اس میں ایک چمچ کٹے ہوئے بادام، پستہ اور کاجو ملا لیں، اس دودھ کو شام میں رات کوسونے سے پہلے پئیں،یہ بے خوابی کا بہترین علاج ہے جبکہ اس کے استعمال سے ہڈیاں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں، آرتھرائٹس اور ذیابطیس کے مریض بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سونٹھ، اصلی گھی، ہلدی اور گُڑ کا استعمال
سردی اور خشک کھانسی کے علاج کے لیے چاروں اجزاء کو ہم وزن لے کر اسے پکا لیں، روزانہ کی بنیاد پر اپنے بچوں اور گھر کے افراد کو کھلائیں، سردی لگ جانے، خشک کھانسی اور خشکی کا بہترین علاج ہے۔
اصلی گھی اور سونٹھ
اصلی گھی میں سونٹھ کو مکس کریں سونے سے پہلے اس مرکب سے اپنے پاؤں کے تلووں پر مساج کریں، اس سے بے خوابی میں افاقہ ہوگا اور معدہ سے متعلق شکایات میں آرام آئے گا جبکہ برے خوابوں سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا۔
ادرک کا پانی کے فوائد
یوں تو ادرک کے استعمال کے طریقے مختلف ہیں لیکن ادرک کے پانی کااستعمال بہت سی بیماریوں کو ختم کرتا ہے، ادرک کے ٹکڑوں کو پانی میں ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں پھر اس کا پانی استعمال کریں تو حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔
ادرک کا پانی پینے جسم چست اور متوازن رہتا ہے۔
ادرک کا پانی وزن بڑھانے سے بچاتا ہے۔
ادرک کے پانی کا بار بار استعمال جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔
اس کے پانی کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔
قے، متلی، بدہضمی اور سر درد سے چھٹکارے کے لیے ادرک کا پانی مفید ہے۔
ادرک کے پانی کا استعمال نزلے سے بچاتا ہے۔
ادرک کاپانی آنتوں کی سوزش کو ختم کرتا ہے۔
جسم کے اندر سے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔
ادرک کاپانی دوران حمل خواتین کے لیے نہایت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ادرک کا پانی مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔
ادرک کے دیگر فوائد
ادرک کھانسی، نزلہ اور زکام کی دشمن ہے۔
سردیوں میں جسم کو گرم رکھتی ہے اور موسم کے اثرات سے بچاتی ہے۔
ادرک کا ٹکڑا چبا کرکھانے سے نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور بدہضمی کی شکایت نہیں رہتی۔
ادرک کا استعمال دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے۔
ادرک دماغ کو تقویت دیتا ہے اور یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔
ادرک کھالی کھانسی اور تپ دق کا موثر علاج ہے۔
ادرک کے استعمال سے نظام تنفس یعنی سانس لینے کا عمل بہتر ہوتاہے۔
ادرک خواتین میں ایام کی بے قاعدگی کے نظام کو دور کرتی ہے۔
ادرک بے چینی، تھکان اور ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے۔
ادرک سے خون پتلا ہوتا ہے اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔

ادرک کا تیل کے فوائد
جس طرح ادرک کو کچا اور پکا کر کھایا جاتا ہے، اس کے پانی کو استعمال کیا جاتاہے اسی طرح ادرک کا تیل بھی اپنے اندر الگ خاصیت رکھتا ہے اور بہت سے بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ادرک کا تیل گٹھیا کے مرض میں حیرت انگیز فائدہ پہنچاتا ہے۔سردی سے سر یا جسم میں درد ہونے کی صورت میں ادرک کے تیل سے مالش جسم کو تقویت دیتی ہے۔ سرد موسم میں عموماً بچوں کی پسلیاں چلنے لگتی ہیں یا سینے میں درد ہونے سے سانس کا نظام متاثر ہوتا ہے ایسے میں ادرک کا تیل ہلکا سا گرم کر کے مالش کرنے سے بیماری دور ہوجاتی ہے۔دانتوں کا درد فوری طور پر دور کرنے کے لیے ادرک کے تیل کو ہلکا سا لگا کر ملنے سے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ادرک کا تیل گنج پن کا موثر علاج ہے۔ سر میں مالش کرنے سیبالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے۔کمر اور مہروں کے درد میں ادرک کا تیل دوا سے بھی زیادہ اثر دکھاتاہے۔
ادرک پاؤڈر کے فوائد
ادرک کو پاؤڈر کی شکل میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، ادرک کو پاؤڈر بنانے کے لیے سب سے پہلے ادرک کو اچھی طرح دھو کر ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ کر رات بھر پانی میں ڈال کر رکھ دیں، پھر اس کو خشک کر کے دو سے تین دن تک سورج کی روشنی میں رکھیں، یہ اپنا رنگ تبدیل کر لے گی اور سفید ہوجانے کی صورت میں جب خشک ہوجائے تو اس کو گرینڈ کرلیں باریک پسی ہوئی ادرک کا پاؤڈر تیار ہوجائے گا۔
ادرک کے پاؤڈر کی تاثیر بھی بدل جاتی ہے، کھانوں میں ذائقے کے علاوہ خوشبو کو بڑھاتی ہے۔ خاص طور پر مچھلی پکاتے ہوئے اس کا استعمال مچھلی کی بوسے نجات دلاتا ہے۔ادرک کا پاؤڈر بادی کو ختم کرتا ہے۔دانت میں کیڑا لگنے کی صورت میں چٹکی بھر ادرک کا پاؤڈر رکھ لینے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔
احتیاط: یاد رکھیں کہ ادرک کی چائے کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ اس لیے چائے میں ادرک کی مناسب مقدار ڈالیں۔ آپ کی چائے میں جتنی زیادہ ادرک ہوگی اتنی ہی تاثیر اس کی گرم ہوگی۔اسی لئے یہ چائے پانچ سال سے کم عمر بچوں اور مریضوں کو نہیں دینی چاہئے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items