روغن ارغالی خواتین کے حُسن کا قدرتی ضامن
مراکش میں خواتین کے ہاتھوں تیار ہونے والا آرگن کا تیل دنیا کا مہنگا ترین تیل ہے۔ جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔ اس تیل کے مہنگے اور قیمتی ہونے کی وجہ اس کے بیش بہا طبی فوائد ہیں۔ پہلے آرگن کا تیل جسے اردو میں ارغالی کا تیل یا روغن ارغالی بھی کہا جاتا ہے،یہ کھانا پکانے اور مختلف ادویہ میں استعمال ہوتا تھا البتہ اب یہ کاسمیٹکس میں بھی استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ اسی وجہ سے اسے پگھلا سونا بھی کہتے ہیں۔ ارغالی کا تیل آرگن کے پودوں پر لگنے والے پھل کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے۔
روغن ارغالی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
روغن ارغالی بنیادی طور پر فیٹی ایسڈ اور متعدد فینولک مرکبات پر مشتمل ہوتا ہے۔ روغن ارغالی تیل میں پائی جانے والی چربی اولیک اور لینولک ایسڈ کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ فیٹی ایسڈ قریباً 29 سے 36 فیصد پایا جاتا ہے جبکہ اومیگا 6 کے علاوہ وٹامن ای بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔جو ہماری غذا کا بنیادی جز ہے۔
روغن ارغالی کے فوائد
٭روغن ارغالی میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭روغن ارغالی آنکھوں اور جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
٭روغن ارغالی کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔
٭اگر خوبصورتی کے حوالے سے بات کی جائے تو روغن ارغالی چہرے سے جھریاں کم کرنے کے علاوہ جلد کو نمی پہنچاتا ہے اور ایکنی کے ساتھ ساتھ جلد کے انفیکشنز کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
٭روغن ارغالی اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کا حامل ہے۔
٭روغن ارغالی اولیک ایسڈ کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جس میں مونوسسریٹڈ، اومیگا 9 پایا جاتا ہے۔جو دل کو مختلف امراض سے بچائو کیلئے انتہائی موثر طریقے سے کام کرتا ہے۔٭روغن ارغالی ذیابیطس کے مرض میں انتہائی شافی دوا کا کام کرتا ہے۔ اور اس کے استعمال سے ذیابیطس سے چھٹکارا ممکن ہے۔
٭روغن ارغالی کینسر کے بعض خلیوں کی نشونما اور پیدائش کو انتہائی کم کرسکتا ہے۔ایک مطالعہ سے معلوم ہوا کہ روغن ارغالی پروسٹیٹ کینسر کے خلیوں کو مزید بڑھنے سے 50فیصد تک روک دیتا ہے۔
٭روغن ارغالی میں پائے جانے والے وٹامن ای میں موجود ایک دیگر مرکب چھاتی اور بڑی آنت کے کینسر کے سیلوں کو مزید نہیں بڑھنے دیتا۔
٭روغن ارغالی عمر بڑھنے سے پیدا ہونے والے جلد پر اثرات کو انتہائی کم کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب دنیا بھر میں متعدد کاسمیٹک مصنوعات میں ارغالی کے تیل کااستعمال لازمی جزو بن گیا ہے۔
٭روغن ارغالی چہرے پر پڑنے والی جھریوں اور سلوٹوں کیخلاف ایک موثر دوا کا کام کرتا ہے۔یہ جلد کو صحت مند ، خوشنما اور خوبصورت بناتا ہے۔یہ جلد میں موجود نمی اور لچک کو بھی برقرار رکھتا ہے۔
٭افریقہ خصوصاً مراکش اور اس کے گرد و نواح میں روغن ارغالی جلدی بیمایوں خاص طور پر جلدی سوزش کیلئے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔یہ جلدی انفیکشن کیلئے ایک موثر دوا کا کام کرتا ہے۔
٭افریقہ میں زخموں پر روغن ارغالی صدیوں سے لگایا جا رہا ہے۔ وہاں پر ہر گھر میں ارغالی کا تیل ایسے ہی موجود ہوتا ہے جیسا آج کے دور میں پائیوڈین قریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے، جو چھوٹے موٹے زخموں پر لگائی جاتی ہے۔
٭روغن ارغالی نہ صرف جلد میں موجود نمی کی سطح کو برقرار رکھتا ہے بلکہ بالوں میں موجود نمی کو بھی اس کی قدرتی سطح پر رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔
٭روغن ارغالی بالوں کی قدرتی چمک دمک اور تازگی برقرار رکھتا ہے۔
٭اکثر زیادہ بھاگ دوڑ یا ورزش سے جسم کے بعض حصوں اور خصوصاً پٹھوں میں تنائو کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ جس سے بے چینی اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے، ایسے میں متاثرہ حصے یا حصوں پر روغن ارغالی کی مالش فوری آرام اور سکون کا باعث بنتی ہے۔
٭روغن ارغالی چہرے پر نکلنے والے کیل اور مہاسوں کی روک تھام کا ایک موثر علاج ہے۔یہ افریقہ میں صدیوں سے اس مقصد کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔
باورچی خانے میں استعمال:
ارغالی کا تیل صدیوں سے انسان کے استعمال میں چلا آ رہا ہے، جہاں یہ دوا کے طور استعمال ہوتا ہے وہاں یہ کھانے پکانے کیلئے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ لیکن قیمت بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اب یہ کھانے پکانے کیلئے استعمال نہیں ہو رہا۔ تاہم اس مقصد کیلئے اس کا بالکل خالص ہونا بہت ضروری ہے، وگرنہ یہ متعدد امراض کا باعث بن سکتا ہے۔
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.