Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن ارنڈی صدیوں سے جسمانی عارض کا علاج

روغن ارنڈی صدیوں سے جسمانی عارض کا علاج - ChiltanPure
بہت سے جسمانی عارض کا علاج ایک پودے کے بیج میں موجود ہے۔ جسے ارنڈ (Ricinus Plant ) کہا جاتا ہے، جنھیں کیسٹر بینزکے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ ان بینز کا تیل کیسٹر آئل (ارنڈی کا تیل) کے نام سے عام دستیاب ہے۔ قدیم اطبا صدیوں سے بڑے بوڑھوں اور بچوں کے لیے ارنڈی کا تیل تجویز کرتے رہے ہیں۔
ارنڈ کا درخت جسے بید انجیر بھی کہا جاتا ہے، پاکستان میں ہر جگہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے بڑے بڑے کانٹے ہوتے ہیں، جو ایک بڑی ہتھیلی کے مانند پانچ حصّوں میں بٹے ہوتے ہیں۔ پھل گچھوں میں لگتے ہیں۔ ہر ایک پھل کے اوپر کانٹے دار چھلکا ہوتا ہے۔ چھلکا اُتارنے سے اندر بیج نکلتے ہیں، جن میں سفید چکنی گری ہوتی ہے۔جس سے تیل یا روغن نکالا جاتا ہے، جبکہ بیجوں کے بیرونی ڈھانچے میں مہلک زہر ہوتا ہے جسے ریکن کہتے ہیں۔
روغن ارنڈی کے بنیادی اجزا
روغن ارنڈی میں قدرت نے بنی نوع انسان کیلئے ایسڈز کی شکل میں لاتعداد خزانے چھپا رکھے ہیں، جن میں سے چند اہم کیمیائی اجزادرج ذیل ہیں۔
Ricinoleic Acid ( ریکنولیئک ایسڈ)، Oleic Acid( اولیک ایسڈ) ، Linoleic Acid ( لینولک ایسڈ) ، Omega-6 Fatty Acid (اومیگا 6 فیٹی ایسڈ)، a-Linolenic acid۔ اے لینولینک ایسڈ (الفا۔لینولینک ایسڈ۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ)، Stearic acid ( اسٹیرک ایسڈ) ، Palmitic acid ( پالمیٹک ایسڈ) ، Dihydroxystearic acid ( ڈائی ہائیڈرواوکسی سٹیرک ایسڈ) ۔ ان کے علاوہ دیگر کیمیائی اجزا بھی موجود ہیں۔
روغن ارنڈی کے فوائد:
اس روغن کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور دافع سوزش خصوصیات کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔
٭یہ انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ تیل انسانی جسم میںLymphatic Function کو متحرک کرتا ہے۔
٭یہ دل سے پورے جسم تک سرکولیشن سسٹم کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔
٭زخموں اور چوٹ کے نشانات دور کرنے کے لئے کیسٹر آئل ایک شافی علاج ہے ۔
٭حمل کے آخری دوماہ میں روغن ارنڈی سے پیٹ کا مساج اسٹریچ مارکس ہونے سے روکتا ہے۔
٭اگر چوٹ لگ جائے تو رات میں چوٹ پرروغن ارنڈی لگا کر پٹی لپیٹ لیں، چوٹ میں شفا ہوگی۔
٭مسوں پر چار ہفتوں تک باقاعدگی سے روغن ارنڈی استعمال کرنے سے محفوظ اور موثر طریقے سے مسے ختم کئے جاسکتے ہیں۔
٭کیڑے اور شہد کی مکھی کے کاٹے کے درد اور خارش کو دور کرنے کے لئے روغن ارنڈی لگائیں۔
٭اسہال کے خاتمے کیلئے روغن ارنڈی سے پیٹ پر ہلکا مساج کریں۔
٭روغن ارنڈی میں بیکنگ سوڈا ملا کر لگانے سے جلد کے کینسر سے بچاجا سکتا ہے۔
٭ناخنوں کے فنگس کے لئے متاثرہ حصے پر روزانہ روغن ارنڈی کے استعمال سے ناخنوں کا فنگس دور ہوجاتا ہے۔
٭بادام اور اخروٹ کا تیل پچاس ملی لیٹر اور روغن ارنڈی پچیس ملی لیٹر ملا کر رکھ لیں اور روزانہ 8 سے 10 قطرے چہرہ پرلگا کر پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں، چہرہ چمکدار اور بلیک ہیڈز سے صاف ہو جائیگا۔ تاہم، چکنی جلد والے استعمال نہ کریں۔
٭سونے سے پہلے پلکوں اور آنکھ کے پپوٹوں پر ہلکا سا روغن ارنڈی لگانے سے آنکھ الرجی سے محفوظ اور پلکیں لمبی ہوجاتی ہیں۔
٭شیمپو سے بیس منٹ پہلے روغن ارنڈی کے مساج سے بالوں کی افزائش اچھی ہوتی ہے۔
٭بیکنگ سوڈا اور روغن ارنڈی ملاکر لگانے سے سیاہ دھبے ہلکے پڑ جاتے ہیں۔
٭روغن ارنڈی کے صرف پانچ قطرے، ہر صبح جوس وغیر ہ میں استعمال کرنے سے الرجی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
٭پیٹ پر روغن ارنڈی کے مساج سے ہائیپر ایکٹیوٹی کا علاج ہو سکتا ہے۔
٭روغن ارنڈی میں کاٹن بھگو کر لگانے سے جلد کے مختلف مسائل سے نجات ملتی ہے۔ جس میں سن برن، داد، سوزش وغیرہ شامل ہیں۔
٭ روغن ارنڈی اینٹی ایجنگ بھی ہے، جو آپ کی جلد کو موئسچرائز رکھتا ہے۔
٭سر پر اسکے مساج سے بالوں کو سفید ہونے اور اسکیلپ انفیکشن سے بچایا جا سکتا ہے۔
٭روغن ارنڈی میلانوما (سیاہ رسولی) کے علاج کے لئے بہت فائدہ مند ہے لیکن اگر مستقل استعمال کیاجائے تو۔
٭یہ بیک پین سے نجات اور موچ میں بھی موثر اورشفاء بخش ہے۔
٭طبیب حضرات اس تیل کا استعمال آنکھوں کی تکالیف جیسے آنکھوں میں جلن دور کرنے کے لیے بھی مشورہ دیتے ہیں۔
٭روغن ارنڈی ایسا تیل ہے کہ جس کے استعمال سے صرف 10دن میں آپ کے بال گرنا رک جائیں گے اور ساتھ ہی نئے بال بھی آنے شروع ہو جاتے ہیں۔
نوٹ: کسی بھی چیز کے استعمال کا فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب وہ بالکل خالص ہو۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items