روغن انار قدیم زمانہ سے انسانی صحت کا ضامن
انار قدرت کا ایک شاندار تحفہ ہے، انار کا شمار دنیا کے قدیم ترین پھلوں میں کیا جاتا ہے۔ اس کا درخت قریباً پانچ سے سات میٹر لمبا ہوتا ہے جس پر سرخ رنگ کے خوشنما پھول لگتے ہیں جو بعد میں ایک لذیذ اور خوبصورت پھل کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔قدیم یونان اور مصر میں لوگ اسے نسلی زرخیزی اور لافانی زندگی کی علامت سمجھتے تھے۔
اس خوبصورت پھل کے بے شمار فوائد ہیں، اس درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا ، انار کے پھول ، پتیاں اور اس کا کا تیل سب مفید ہیں۔ یہ جنت کے پھلوں میں شمار ہوتا ہے۔
ذائقے کے لحاظ سے انار کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ انارمیں حیران کن طبی فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں، جو آپ کو مہنگی ادویہ کے ذریعے بھی حاصل نہیںہوسکتے ہیں۔
انار میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
اناروٹامنز اور توانائی کا خزانہ ہیں۔ انار میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، ہائیڈروکلورک ایسڈ،فائٹو کیمیکلز،اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینول، کم کیلوریز، فائبر اور وٹامن اے، بی فائیواورسی موجود ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔
روغن انار کے فوائد:
٭ویسے تو قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ کررکھے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انار کو ایسا پھل قرار دیا ہے، جس میں دنیا کے تمام پھلوں سے زیادہ فوائد موجود ہیں۔ یہ بات برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مختلف اداروں اور سائنس دانوں کی جانب سے انار پر کی جانے والی تحقیق پر مشتمل تجزیاتی رپورٹ میں کی ہے۔
٭ انار کے خشک چھلکے کا سفوف کالی مرچ اور نمک کے ساتھ بطور منجن استعمال کیا جائے تو دانتوں اور مسوڑھوں کی کئی تکالیف سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے مسوڑھے مضبوط ہوجاتے ہیں جبکہ مسوڑھوں سے خون رسنا بھی بند ہوجاتا ہے۔روغن انارلگانے سے پائیوریا کا خطرہ لاحق نہیں ہوتا اور دانت موتی کی طرح چمکتے اُٹھتے ہیں۔
٭ذہنی تنائو کو کم کرنے کے لیے بھی انار ایک بہترین ٹانک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو کئی فاضل مادوں کے اثرات سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ انارمیں آئرن اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑائو سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس مقصد کیلئے روغن انارکے چند قطرے گرم پانی میں شامل کر کے پینا کافی ہے۔
٭ کھانسی کے لیے روغن انارکو نیم گرم پانی میں شامل کر کے اس کے غرارے کرنے سے نہ صرف کھانسی میں افاقہ ہو گا بلکہ گلے کے دیگر امراض جیسے خراش وغیرہ سے بھی آرام آئے گا۔
٭انار کو سپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے، انار کے بیج صدیوں سے میڈیکل مقاصد کے لیے استعمال ہوتے آرہے ہیں، اس پھل کے تیل میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ معد ہ، جگر کی گرمی، بواسیر، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوت مدافعت کے لیے یکساں مفید ہے۔
٭انار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کے لیے بہت مفید ہے، ایک تحقیق کے مطابق روغن انارمیں ہائی اینٹی آ کسیڈنٹس پایا جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک اور ہیٹ سٹروک سے محفوظ رکھتا ہے، دوسرے ذرائع سے حاصل شدہ آ کسیڈنٹس اس قدر مفید نہیں جیسا کہ سرخ وائن، گریپ جوس، سٹرابری جوس اور گرین ٹی وغیرہ۔
٭ایک تحقیق کے مطابق روغن انارمیں پائے جانے والے آ کسیڈنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاص طور پر کینسر کے مریض کے لیے بنا ہے، ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ انار کا جوس مدافعتی سیلز کے ذریعے آ کسیڈنٹس ایل ڈی ایل اور کیسٹرول کو کم کرتا ہے جو کینسر کو پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔
٭چائنیز ماہرین نباتات روغن انارکو کم عمر ی کے علاج کے طور پر استعما ل کرتے ہیں، روغن انارمیں پائے جانے آ کسیڈنٹس کو جدید سائنس اور کاسمیٹکس انڈسٹری چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرتی ہے، اس کے علاوہ انار کا تیل اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونرز میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
٭قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن سی سب سے بہترین ہے اور انار میں یہ وٹامن سیب سے چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کے تیل میں وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
٭روغن انارمیں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ اس کے استعمال سے آپ کی کیروٹڈ آرٹری میں موجود رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، یہ رکاوٹیں اسٹروک اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔

Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.