Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن اسطوخودوس کے طبی فوائد

روغن اسطوخودوس کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن اسطوخودوس کے طبی فوائد

 

.
لیونڈر یا اسطوخودوس ایک سدا بہار جھاڑی ہے۔ اس کی اونچائی 50 سے 90 سینٹی میٹر ہے۔ موسم گرما میں پھول لگتے ہیں، جن کا رنگ جامنی رنگ کا ہوتا ہے۔
یہ بہت ہی خوشبودار ہوتا ہے جسے اردو میں نیازبو، اسطخودّوس جبکہ عربی میں حُزام کہتے ہیں۔ اس کے بے پناہ استعمالات ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ لیونڈر سونگھنے سے ذہنی تناؤ دور ہوتا ہے۔
لیونڈر کی تقریباً 47قسمیں ہیںجو یورپ سے لے کر شمالی اور مشرقی افریقہ، بحیرہ روم، جنوب مغربی ایشیاء سے جنوب مشرقی ہندوستان تک پائی جاتی ہے۔
اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے، جسے مقامی زبان میں روغن اسطوخودوس کہتے ہیں جو بنیادی طور پر اروما تھراپی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ صابن سازی اور کاسمیٹکس ، کریمیں اور دیگر اشیا میں استعمال ہوتا ہے۔
.
روغن اسطوخودوس کے فوائد:
٭ اس کی خوشبو ڈپریشن اور ذہنی خلفشار دور کرتی ہے۔
٭جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ بنفشی رنگت کی اس جادوئی بوٹی کی خوشبو کو آپ نیند کی گولیوں کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے کوئی منفی اثرات بھی نہیں ہوتے۔ اسی بنا پر دن میں ایک سے دو مرتبہ لیونڈر سونگھنے سے موڈ بہتر رہتا ہے۔سوتے وقت بھی لیونڈر کی خوشبو سونگھنا بہت مفید ہوتا ہے جس سے بے چینی، الجھن اور ذہنی تناؤ رفع ہوتا ہے۔ سوتے وقت تکیے پر ایک قطرہ تیل لگا لیا جائے تو پر سکون نیند آئے گی۔
٭ ماہرین نے کہا ہے کہ سرجری کے بعد درد سے کراہتے مریضوں کی تکلیف بھی اس کی خوشبو سونگھنے سے کم ہوجاتی ہے۔
٭جاپان کی کاگوشیما یونیورسٹی کے ماہرین نے لیونڈر کے اہم مرکب ’’لینا لول‘‘ کی خوشبو کو چوہوں پر آزمایا اور اسے بہت مفید پایا ہے۔ پاکستان سمیت جاپان اور دیگر ممالک میں ایک عرصے سے یہ خوشبو سکون آور تصور کی جاتی رہی ہے اور اب اس کی تصدیق جاپانی ماہر ڈاکٹر ہڈیکی کاشی واڈنی بھی کررہے ہیں۔
٭چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس کی خوشبو کو آزمایا گیا تو ان میں ڈپریشن اور بے چینی خاصی حد تک کم دیکھی گئی ۔ تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ لیونڈر کی خوشبو کی وجہ بننے والا مرکب لینالول براہِ راست دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے۔
٭ماہرین نے کہا ہے کہ اس کے تیل کی مالش کا بھی بہت فائدہ ہوتا ہے اور کچھ دیر میں دماغ ہلکا ہوجاتا ہے۔
٭روغن اسطوخودوس جسم میں کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔ جلد اور کھوپڑی کی صحت کو بہتر کرتا ہے جس کی وجہ سے بال ٹوٹنے کا عمل رک جاتا ہے۔اس کو لگانے سے بال صحت مند اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔ اس سے بالوں کی قدرتی نمی بحال ہو تی ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items