Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن باؤبڑنگ کے طبی فوائد

روغن باؤبڑنگ کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن باؤبڑنگ کے طبی فوائد


بائو بڑنگ ایک کھردری، سدا بہار اور سخت جان جڑی بوٹی ہے۔ اس کا پودا ایک میٹر بلند ہو سکتا ہے، عموماً ڈیڑھ فٹ یا دو فٹ تک ہوتا ہے۔ اس کا تنا سیدھا، پتے لمبوترے اور نوکیلے ہوتے ہیں۔ اس پر سبزی مائل زرد رنگ کے پھول کثرت سے نکلتے ہیں۔
اس پودے کو مقامی زبان میں بائو بڑنگ، عربی میں برنج، فارسی میں بڑنگ کابلی، ہندی میں واوڑنگ، سندھی میں داورنگ، بنگالی میں برنکا اور انگریزی میں Wormseed کہتے ہیں۔
اس کا پھل گول ہوتا ہے جو پکنے پر سرخ لال ہو جاتا ہے اور خشک ہونے پر سیاہ رنگ کا اور جھری دار ہو جاتا ہے۔ پھول فروری مارچ میں آتے ہیں اور برسات کے آخرمیں پھل پک جاتے ہیں۔
اس پودے کا آبائی وطن جنوبی امریکہ ہے۔ اب اس کی کاشت زیادہ تر مشرقی اور جنوب مشرقی امریکہ کے علاوہ بھارت، کشمیر، نیپال، برما ،بنگال کے پہاڑی علاقے، ہنگری اور روس میں ہوتی ہے۔
امریکہ کے قدیم باشندے صدیوں سے اسے کیڑے مار دوائی اور بعض امراض کے علاج میں استعمال کرتے رہے ہیں۔ امریکہ کے مشرقی علاقوں کے ریڈ انڈینز پورے پودے کا جوشاندہ تکلیف دہ حیض اور عورتوں کی دیگر بیماریوں میں استعمال کرتے ہیں۔ پیٹ کے کیڑے خارج کرنے کیلئے بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

بائوبڑنگ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
بائوبڑنگ کے تیل میں بنیادی جز ایسکا ریڈول پایا جاتا ہے۔ جو اس کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، اس کی مقدار 80.60فیصد ہوتی ہے جبکہ باقی کے مرکبات سائی مین، لیمونین، ٹرپی نین اور مرسین بھی پائے جاتے ہیں۔

پودے کی شناخت:
باؤ بڑنگ کے بیجوںکا ذائقہ کسیلا اور تھوڑا خوشبو دار ہوتا ہے۔ جس وجہ سے بعض لوگ اس کو غلطی سے کمیلہ سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ کمیلہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کا تیل بے رنگ یا زردی مائل پیلے رنگ کا سیال ہوتا ہے۔ اس کی خوشبو میٹھی، کافوری اور بھاری بھرکم ہوتی ہے۔

روغن بائو بڑنگ کا استعمال:
روغن بائو بڑنگ کا استعمال اروماتھراپی میں نہیں ہوتا، یہ جسم کے اندرونی یا بیرونی استعمال میں بھی نہیں لایا جاتا۔ یہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے۔

فارما سیوٹیکل استعمال:
بائوبڑنگ کے تیل کا استعمال فارماسیوٹیکل کمپنیاں کرتی ہیں۔ یہ پیٹ کے کیڑے مارنے والی ادویات، جوڑوں کے درد کی ادویات وغیرہ میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ کیڑے مار ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

دیگر استعمال:
بائوبڑنگ کا تیل خوشبودار جزو کی حیثیت میں صابن، ڈیٹرجنٹ ، کاسمیٹکس اور پرفیومز میں استعمال ہو رہا ہے۔ غذائوں میں خوشبو کیلئے اس کا استعمال قطعی ممنوع ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items