روغن افسنتین کے طبی فوائد
روغن افسنتین کے طبی فوائد
افسنتین ایک سدا بہار بوٹی ہے، اس کا پودا ایک سے ڈیڑھ میٹر بلند ہوتا ہے۔ اس کا تنا سفید مائل ہوتا ہے، پتے نقرئی سبز اور منقسم ہوتے ہیں۔ ان پر باریک ریشمی رواں پایا جاتا ہے۔ پھول زردی مائل پیلے ہوتے ہیں۔ ذائقے میں اس کے پھول، پتے اور ڈنڈیاں شدید کڑوے ہوتے ہیں۔
افسنتین نامی بوٹی کا انگریزی میں نام "وارم وُوڈ" یا آرٹیمیسیا ہے۔ یہ بہت زیادہ دستیاب ہونے والی جڑی بوٹی نہیں لیکن کمیاب بھی قرار نہیں دی جا سکتی۔ یہ امریکا، میکسیکو، مڈغاسکر، بھارت اور پاکستان میں بھی ملتی ہے۔
طب یونانی اور آیور ویدیک طریقہ علاج میں خاص طور پر جگر کے امراض اور نظام انہضام کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اسے ملیریا بخار کے خلاف بھی بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
قرون وسطی میں افسنتین کو گوشت کے پکوانوں میں مصالحہ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ مراکش میں اسکے پتوں کو چائے یا قہوہ کیساتھ استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ 18ویں صدی میں ڈنمارک اور ایسٹونیا میں بھی اسے مصالحہ کے طور پر اور انگلینڈ میں بیئر میں ملا کر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
اس کا تیل بھی کئی طرح سے استعمال میں آتا ہے۔
افسنتین میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
افسنتین اینٹی وائرل ، اینٹی بیکٹیریل، اینٹی سیپٹک اور اینٹی فنگل خصوصیات رکھتی ہے۔ اس میں سیسکیوٹرپائن لییکٹون پایا جاتا ہے۔ اس کے تیل میں 71 فیصد تھجون کے علاوہ ایزولینز، ٹرپینز، آسوتھوزون، چامازولین اور دیگر مونو اور سیسکوپیرین ہوتے ہیں۔
روغن افسنتین کے طبی فوائد:
٭ روغن افسنتین نظام ہضم کی کمزوری، بھوک کی کمی، پتے کی بیماریاں اور آنتوں کی اینٹھن اور ملیریا بخار، کا بہترین علاج ہے۔ مقوی جگر ہے اور صفراء کی پیداوار بڑھاتا ہے۔ مثانے کی انفیکشن، ماہواری کے شدید جریان خون کو روکتا ہے۔ بانجھ پن ختم کرتا ہے اور ماہواری کی درد میں بھی بہت مفید ہے۔ اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر مرگی کے دورے، ذہنی دباؤ اور پریشانی میں مفید ہے۔ یہ ہسٹریا اور جسم کے کانپنے میں مفید ہے۔ نیند لانے میں با کمال ہے۔ اگر آپ کے پاؤں پر نقرس اور درد کی وجہ سے ورم آ گیا ہے تو ایسی صورت میں یہ بہت مفید ہے۔ یہ جانڈس (پیلیا) اور ہیپاٹائٹس میں بھی بہت مفید ہے۔
جرمنی میں تحقیق:
طب یونانی کی ایک دوا سمجھی جانے والی افسنتین پر جرمن طبی محققین نے کورونا وائرس کے انسداد کی ممکنہ دوا بنانے کی ریسرچ کی۔ یہ ریسرچ جرمن شہر پوٹسڈام کے ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ میں کی گئی تھی۔ کئی دوسری یونیورسٹیوں کے سائنسدان بھی اس ریسرچ میں شامل تھے۔ اس تحقیق کے تحت افسنتین کا تیل مریضوں کو دوا کے طور پر دیا گیا ۔ جس کے مثبت نتائج ظاہر ہوئے۔
ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ کے ایک ریسرچر پیٹر زے بیرگر کا کہنا تھا کہ افسنتین آرٹیمیسیا کا اعلیٰ کوالٹی کا تیل اس مقصد کیلئے استعمال میں لایا گیا۔ پیٹر زے بیرگر اور کیمیا دان کیری گیلمور اس ریسرچ میں مصروف محققین کی ٹیم کے مشترکہ سربراہ تھے۔
برلن کی فری یونیورسٹی کے ریسرچر کلاؤز اوسٹرائیڈر کا کہنا تھا کہ افسنتین کے پتوں سے نکالا گیا تیل کو ایتھنول اور کافی کے ساتھ شامل کر کے اس کا آزمائشی عمل کیا گیاجس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔
پیٹر زے بیرگر کا کہنا تھا کہ وہ افسنتین پودے کی خصوصیات سے خوب واقفیت رکھتے ہیں، یہ پودا کئی بیماریوں کے خلاف مدافعت رکھتا ہے اور خاص طور پر وائرس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے انسداد میں اس کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
امریکہ میں تحقیق:
اس پودے پر ریسرچ کے لیے امریکی ریاست کنٹکی میں اسے خاص طور پر کاشت کیا گیا۔ کنٹکی یونیورسٹی نے کافی اور چائے کے ساتھ آرٹیمیسیا یا افسنتین کے ٹیسٹ شروع کیے۔ میکسیکو میں بھی اسی پودے پر ریسرچ کی گئی۔ اسی طرح دیگر ممالک میں بھی تحقیق کی گئی اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ محققین تصدیق کر چکے ہیں کہ یہ ایک مفید جڑی بوٹی ہے۔
افستین کے دیگر استعمال:
گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ پریشان کرنے والی چیز مچھر ہیں جونیند تو خراب کرتے ہی ہیں مگرتحفے میں ڈینگی فیور، ملیریا، ذکا وائرس، اور چکن گنیا جیسے امراض دے جاتے ہیں، اگر گھروں، سکولوں اور دفاتر میں افسنتین کے پودے لگائے جائیں تو مچھروں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکتی ہے۔ کیونکہ افسنتین مچھروں کے حوالے سے ایک نسل کش بوٹی ہے اور اس کا رس مچھر کے اعصابی نظام پر اثر انداز ہو کر افزائش نسل کے قابل نہیں چھوڑتا۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.