Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن توریا کے طبی فوائد

روغن توریا کے طبی فوائد - ChiltanPure

ریپسیڈ ایک چمک دار پیلے رنگ کا پھولدار پودا ہے جس کی کاشت بنیادی طور پر اس کے تیل سے بھرپور بیج کے لئے کی جاتی ہے، ریپسیڈ خوردنی تیل کا تیسرا جبکہ پروٹین کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ دنیا بھر کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ کاشت ہوتا ہے۔ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے ۔

ریپسیڈ آئلمیں موجود اجزا:
ریپسیڈ آئل میں درج ذیل صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں:
کیلوریز
وٹامن ای
وٹامن کے
چکنائی

ریپسیڈ آئل کے فوائد:
٭ ریپسیڈ آئل اومیگا سے بھرپور ہوتا ہے جو عموماً مچھلی اور اس کی مصنوعات میں میں پایا جاتا ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ان بہترین غذائی اجزا میں شامل ہے جو دماغ کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ یہ دماغی خلیوں کی قابلیت کو بڑھا کر، ان کے رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ اومیگا 3 ایک مضبوط اینٹی آکسیڈینٹ بھی ہے، جو مجموعی طور پر صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ اس میں ضروری فیٹی ایسڈ میں اومیگا 6 بھی شامل ہوتا ہے جو سانس کے نظام، گردشی نظام اور دماغ کو فائدہ دیتا ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ ہمیں اومیگا 6 اور اومیگا 3 کو 2: 1 کے تناسب سے استعمال کرنا چاہئے، اور اس کے لئے ریپسیڈ آئل سے بہتر شائد ہی کوئی چیز ہو۔
٭یوں تو وٹامن ای متعدد اشیا میں موجود ہوتا ہے جیسے مونگ پھلی، پالک، بادام، شکرقندی، ایواکاڈو (مگر ناشپاتی) وغیرہ۔ تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریپسیڈ آئل میں بھی وٹامن ای وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس لئے یہ آنکھوں، جلد اور بالوں کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کے نظام کے لئے بھی بہترین ٹانک ہے۔
٭ ریپسیڈ آئل میں کسی بھی دوسرے تیل کے مقابلے میں چکنائی کم ہوتی ہے۔ یہ خوبی اس کو دل کیلئے مفید بناتی ہے اور وزن قابو میں رکھتی ہے۔ اس کا استعمال ایل ڈی ایل کولیسٹرول (خراب کولیسٹرول) کو قابو میں رکھتا ہے۔
٭ ریپسیڈ آئل فائٹوسٹرولز سے بھرا ہوتا ہے۔ اگر ہم فائٹوسٹرولز والے کھانے کھاتے ہیں تو اس سے ہمارے خلیے مثبت انداز میں کام جاری رکھتے ہیں جس سے ہمارا مدافعتی نظام بہتر رہتا ہے۔
٭بہت سے لوگوں کو چہرے پر داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریپسیڈ آئل میں اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامن ای ہوتا ہے جو جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریپسیڈ آئل میں ایسی منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو نرم اور تروتاہ رکھتی ہیں۔ جلد پر اس کا مساج دیر تک اثر کرتا اور خارش اور جلن سے نجات دلاتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items