روغن سی بو کے طبی فوائد
اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے بے شمار نعمتیں پیدا کی ہیں جن میں کئی ایسی بیش قیمت جھاڑیاں بھی ہیں جو اپنے اندر خواص کا خزانہ سموئے ہوئے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک جھاڑی سی بک تھارن (Sea Buckthorn) بھی ہے۔
سی بک تھارن ایک ایسا خود رو جھاڑی دار پودا ہے جو عمومی طور پر نیپال اور چین کے پہاڑی علاقوں، ڈھلانوں، دریاوں کے کناروں اور سیلابی زمین پر پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں یہ پودا بلوچستان، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس میں خشک سالی کی صورت میں بھی نشوونما کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ یہ شدید سرد و گرم موسم اور زیر زمین نمکیات کے مقابلے میں مدافعتی قوت کا حامل ہے۔ اسے ایک طرح کی بیری یا بیر کا پودا بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے کانٹے بیر کی طرح ہوتے ہیں اور پھل جنگلی بیری جیسا۔ ہمارے ہاں اسے نوکیلے کانٹوں کی وجہ سے زیادہ تر دفاعی باڑھ یا پھر بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے کئی غذائی اور طبی فوائد بھی ہیں۔
غذائی مرکبات:
ماہرین کے مطابق سی بک تھورن کے بیری نما پھل کے بیج، گودے اور رس میں 190 سے زیادہ غذائی مرکبات موجود ہیں جن میں لاتعداد طبی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے بعض ترقی یافتہ ممالک مثلاً چین، روس، یورپ اور شمالی امریکا اس پودے کے غذائی مرکبات کے ذریعے تجارتی فوائد حاصل کر رہے ہیں اور یہ تجارت اربوں ڈالر سالانہ پر مشتمل ہے۔ صرف چین میں اس وقت 200 کے قریب کارخانوں میں اس جنگلی بیر کے ذریعے ادویہ، غذا اور بناؤ سنگھار کی اشیاء تیار ہو رہی ہیں۔ اس سے کشید کیا ہوا تیل، پاؤڈر، چائے اور سکن کیئر کا سامان قابل ذکر ہیں۔
کیمیائی مرکبات:
اس جھاڑی کے پھل، گٹھلی، گودے اور عرق میں 197 سے زیادہ مفید وٹامنز پائے گئے ہیں۔ ان میں وٹامن سی اور وٹامن ای کے علاوہ مختلف معدنیات اور مفید کیمیائی عناصر بھی شامل ہیں۔
سی بوآئل کے فوائد:
سائنس دانوں کا کہنا ہے سی بک تھورن کے بیری نما پھل میں کچھ ایسے قدرتی حیاتیاتی اجزا شامل ہیں جو طبی نقطہ نظر سے بہت زیادہ مفید اور کارآمد ہیں۔
٭ سی بوآئل میں موجود اجزا شریانوں میں خون کی رکاوٹ کو دور کر کے امراض قلب سے بچانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
٭تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سی بوآئل کا استعمال خون میں شوگر کی سطح قابو میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق اس کا تیل بلڈ شوگر کم کرتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے۔
٭ سی بوآئل زخموں کے جلدی بھرنے میں مدد کرتا ہے۔ سوجن روکتا اور سورج کی حدت سے جلد کو پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کا سبب اس میں پایا جانے والا اومیگا 7 اور اومیگا 3 جیسے اجزاء ہیں۔ ان کی وجہ سے جلد نرم اور ملائم بھی ہوتی ہے۔ سی بو آئل میں الٹرا وائلٹ ریز کو جذب کرنے کی بھی صلاحیت پائی جاتی ہے، اسی خاصیت کی بنا پر اس کا استعمال جلد کو دھوپ سے بچانے والی کریم اور لوشن کی تیاری میں بھی کیا جاتا ہے۔
٭ سی بوآئل تابکاری وغیرہ کے اثرات کے علاج کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔ اس مقصد کیلئے اس کے پتوں سے تیل نکال کر مرہم تیار کرکے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 1986ء میں روس کے چرنوبل کے مقام پر موجود جوہری توانائی کے مرکز میں ہونے والے حادثے کے بعض متاثرین کا علاج اس تیل اور مرہم سے کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
٭ماہرین کے مطابق سی بوآئل میں مدافعتی نظام کو بہتر کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ اس صلاحیت کو اس میں پائی جانے والی flavonoid کی مقدارسے منسوب کیا جاتا ہے۔ فلاوونائڈز وہ فائدہ مند مرکبات ہیں جو بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کر کے آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سی بک تھارن آئل میں انفلوئنزا اور ایچ آئی وی وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ اس میں کافی مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو جسم کو جراثیموں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
٭ سی بوآئل میں صحت مند چکنائی، وٹامن ای اور کیروٹینائڈز شامل ہیں جو جگر کے خلیوں کو نقصان سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اسے جگر کا ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے۔
٭اس کے علاو سی بوآئل اعصابی کمزوری، ورم، بڑھاپے میں کمزوری جیسی عام بیماریوں اور جسمانی تکالیف میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.