روغن سٹرابری کے طبی فوائد
وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ
.
سرخ رنگ کا یہ پھل دیکھنے میں جتنا خوبصورت ہے جسمانی صحت کے لیے اتنا ہی فائدہ مند بھی ہے۔اگر آپ سٹرابری کو پسند نہیں کرتے تو ضرور کریں کیونکہ یہ لذیذ اور عرق سے بھرپور ہے بلکہ یہ کسی بھی طرح سپرفوڈ سے کم نہیں۔
.
وٹامن سی سے لے کر متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس تک اسٹرابری متعدد طبی فوائد پہنچاتی ہے اور ان میں سے کچھ آپ کو حیران کردیں گے۔سٹرابری سے تیل بھی نکالا جاتا ہے، جسے روغن سٹرابری کہا جاتا ہے جس کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں۔
.
٭طبی ماہرین کے مطابق اسٹرابری وٹامن سی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، انسانی جسم اس وٹامن کو بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور اسی لیے اسے غذائی شکل میں حاصل کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط اور طاقتور کرتا ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق اگر چند ہفتوں تک اسٹرابری کا روزانہ کچھ مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ کی طاقت خون کا حصہ بن جاتی ہے۔اس کے روغن میں بھی وٹامن سی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔
٭اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اسٹرابری کا پھل موتیے کے مرض کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس کے نتیجے میں بڑھاپے میں بینائی ختم ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ ہماری آنکھوں کو وٹامن سی درکار ہوتا ہے تاکہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کے اثرات سے بچا جاسکے جو قرنیے کے پروٹین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ وٹامن سی آنکھوں کے قرینے اور پردہ چشم کو مضبوط بنانے کا بھی کام کرتا ہے۔
٭وٹامن سی ایسا جز ہے جو کینسر کی روک تھام کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جسم کے صحت مند دفاعی نظام کی بدولت امراض سے دفاع بھی مضبوط ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق روغن سٹرابری میں موجود ایک جزو انسداد کینسر کی خصوصیات رکھتا ہے اور کینسر کی خلیات کی نشوونما کو روکتا ہے۔
٭روغن سٹرابری میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پروڈکشن کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے، عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی سطح میں کمی آتی ہے تاہم وٹامن سی سے بھرپور غذا کے استعمال سے جلد کو صحت مند اور جوان بنانے میں مدد ملتی ہے۔
٭دنیا بھر میں امراض قلب اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اور سٹرابری میں دل کی صحت کو بہتر بنانے کی بھی خوبی ہے۔اس میں موجود قدرتی مرکبات دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، یہ خون میں خراب کولیسٹرول کے اثرات کا مقابلہ کرتے ہیں جو شریانوں میں خون گاڑھا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ایک کینیڈین تحقیق کے مطابق روغن سٹرابری کا استعمال امراض قلب اور شوگر سے تحفظ دیتا ہے۔
٭ روغن سٹرابری میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزا ء جوڑوں کے ورم کا اثر کم کرنے میں بھی ممکنہ طور پر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ ہاروڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے جو خواتین ہر ہفتے اس کا استعمال کرتی ہیں، ان میں جوڑوں کے ورم کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
٭روغن سٹرابری میں شامل پوٹاشیم بھی ایک صحت بخش جزو ہے اور وہ نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ اس سے ہائی بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے۔ بلڈ پریشر، خراب کولیسٹرول اور ورم سے تحفظ دینے کے باعث اسے دل کی صحت کے لیے اسے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
٭صحت مند وزن کو برقرار رکھنا شوگراور امراض قلب کے خلاف بہترین دفاع ثابت ہوتا ہے۔ روغن سٹرابری میں ایسے قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں جو جسمانی وزن کو معمول میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لیے عام طور پر وٹامن بی کی ایک قسم Folate کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے اور سٹرابری اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ Folate کو حمل کے ابتدائی مراحمل میں بچے کے دماغ، کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے ضروری جز مانا جاتا ہے اور سٹرابری کے استعمال سے مخصوص پیدائشی نقص کی روک تھام میں بھی ممکنہ طور پر مدد مل سکتی ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.