روغن چلغوزہ کے طبی فوائد
ہارمونز کی صحت کے لیے انتہائی مُفید
.
سردی کے موسم میں جہاں لوگ ٹھنڈ سے محظوظ ہوتے ہیں وہیں اس کے لوازمات سے بھی بھرپور لُطف اُٹھاتے ہیں جن میں خشک میوہ جات کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ یوں تو یہ ڈرائی فروٹس پورا سال ہی دستیاب ہوتے ہیں لیکن ان کا اصل مزہ اور فائدہ موسم سرما میں ہی ملتا ہے۔ قدرتی طور پر ہر میوہ اپنی بھرپور غذائیت لئے ہوتا ہے اسی طرح چلغوزہ بھی غذائی افادیت سے بھرپور ہے۔
چلغوزے میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای کی صورت میں اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں، جوکہ جلد میں موجود خراب ہوجانے والے خلیات کو فعال کرکے اسکن کو ہموار اور خوبصورت بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بصارت میں بھی بہتری لاتے ہیں۔
زمانہ قدیم سے لوگ چلغوزوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رومن تاریخ کے مطابق 300 قبل مسیح میں رومن افواج میں چلغوزے اپنی افادیت کی وجہ سے بہت مقبول تھے جبکہ امریکہ میں اس کی کاشت 10ہزار سال سے کی جارہی ہے۔ زمانہ قدیم سے مصری طبیب ان کو ادویات کے طور پرتجویز کرتے آرہے ہیں، جس کی وجہ سے یہ یورپ اور ایشیا میں بھی مقبول ہوتے چلے گئے۔
یہ پائن کے بیج ہوتے ہیں لیکن پائن درخت کی تمام اقسام چلغوزے پیدا نہیں کرتیں، صرف 20 اقسام ایسی ہیں جن کے چلغوزے آپ ذوق و شوق سے کھا سکتے ہیں۔
چلغوزے کو تیار ہونے میں 18مہینے لگتے ہیں اور کچھ اقسام میں تو تین سال بھی لگ جاتے ہیں۔ ان کی کلیاں کِھلنے سے دس دن پہلے انہیں اُتار لیا جاتاہے۔ اس کے درخت مشرقی افغانستان، پاکستان اور شمال مغربی بھار ت میں پائے جاتے ہیں، جو 1800 سے 3350میٹرکی بلندی پر اُگتے ہیں۔
.
چلغوزے کی غذائی صلاحیت:
چلغوزے کا شُمار ہائی کیلوریز والے کھانوں میں ہوتا ہے کیونکہ صرف 100گرام چھلے ہُوئے چلغوزے میں 673 کیلوریز ہوتی ہیں اور اسکے ساتھ 13.8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 13.69 گرام پروٹین، 68.37 گرام چکنائی، 0 کولیسٹرال اور فائبر 3.7 گرام کیساتھ صحت کے لیے مُفید پائیتھو کیمیکلز، وٹامنز، منرلزاور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت پر بیشمار اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
.
روغن چلغوزہ کے فوائد:
٭ چلغوزے سے تیل بھی بنایا جاتا ہے جو خوش ذائقہ اور خوشبودار ہوتا ہے۔
٭ اس تیل کا استعمال زمانہِ قدیم سے ہربل ادویات میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے کیا جاتا رہا ہے۔
٭ اس کے علاوہ یہ تیل کاسمیٹک سرجری اروماتھراپی، کوکنگ اور سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
.
چلغوزے کے دیگر فوائد:
٭ماہرین کہتے ہیں کہ چلغوزے میں موجود اجزا کینسر اور دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔
٭طبی تحقیق کے مطابق چلغوزے میں موجود کیلیشم، فاسفورس اور آئرن انسان کو نہ صرف دل کے امراض کے ساتھ کینسر جیسے موذی مرض سے تحفظ دیتے ہیں بلک بصارت کے لئے بھی مفید ہے۔
٭سائنسدانوں کے مطابق چلغوزے کھانے سے قوت مدافعت بڑھتی ہے جبکہ تھکان اور دباؤ کو دور کرنے کے لئے بھی چلغوزہ نہایت کار آمد ہے۔
٭چلغوزے ہمارے جسم کے ہارمونز کی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہیں کیونکہ اس میں زنک کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور یہ منرل ہماری صحت پر کئی اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
٭اس ڈرائی فروٹ میں میگنیشیم کی بھی کافی مقدار شامل ہے اور یہ منرل مُوڈ منرل بھی کہلاتا ہے اور اس منرل کا استعمال اینگزائٹی، سٹریس اور ڈیپریشن جیسی بیماریوں میں مُوڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭چلغوزے میں شامل منرلز ہمارے جسم کو پُرسکون اور نیند اور یاداشت کو بہتر بناتے ہیں اس لیے اگر ان کی ایک مُٹھی بطور سنیک اپنے بیگ میں روزانہ رکھ لی جائے تو یہ ہماری صحت کو 4 چاند لگا دئیں گے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.