Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

خشخاش کے طبی فوائد

خشخاش کے طبی فوائد - ChiltanPure

خشخاش کے طبی فوائد

 

خشخاش کا پودا ایشیائے کوچک سے تعلق رکھتا ہے۔ قدیم یونانی اس سے خوب آگاہ تھے۔ آٹھویں صدی عیسوی کے دوران یہ چین اور ہندوستان میں پہنچا۔ اب اس کی کاشت کا بڑا علاقہ برصغیر‘ چین‘ ایشیائے کوچک اور بلقان کی ریاستیں ہیں۔خشخاش کے بیج پودے کے ڈوڈوں میں پائے جاتے ہیں۔ انہیں مختلف قسم کی ادویہ کا جزو بنایا جاتا ہے۔ پودے کی جڑتیز خوشبو رکھتی ہے۔ اس کا پودا سیدھا، چکنی چھال اور گھنے پتوں کا مالک ہوتا ہے۔

خشخاش کے بیج سفید اورسیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طورپرسفید بیج زیادہ استعمال کئے جاتے ہیں۔یہ عموماً مختلف پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے۔خصوصاًکوفتے جیسامشہورسالن تو خشخاش کے بغیر ادھوراسمجھاجاتاہے۔اسکے ساتھ ساتھ پیسٹری اورڈبل روٹی کی تیاری میں بھی اس کااستعمال کیاجاتاہے۔کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔خشخاش کاتیل بھی نکالاجاتاہے جس کے لگانے سے درد جلد ٹھیک ہوجاتاہے۔

خشخاش میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: خشخاش میں صحت بخش اجزاء جیسے میگنیشیم،میگنیز،آیوڈین،ذنک،تھیامن،فولیٹ،کیلشیم،آئرن،فاسفورس،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگربیماریوں میں بھی مفید ہے۔

خشخاش کے طبی فوائد:

خشخاش پیاس‘ بخار‘ سوجن اور معدے کی برہمی میں بہت موثر ہے۔ اس کی جڑ حدت کم کرنے والی ادویہ کا لازمی جزو ہے۔جڑوں کا جوشاندہ ایک موثر دافع بخار مشروب ہے۔ سفوف صفراوی شکایات میں نافع رہتا ہے۔ جڑوں کا جوہر بطور مقوی دوا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر محرک ہے۔ حکما کا خیال ہے کہ یہ ہیضہ میں قے روکنے کے لیے بہت موثر ہے۔

بے خوابی میں آرام: خشخاش کے دانوں سے حاصل کیا گیا 30 گرام دودھ چینی ملا کر پینا بے خوابی دور کر کے گہری نیندلانے کا سبب بنتا ہے۔ ایک چمچی خشخاش کے دانے روزانہ رات کو استعمال کرنا بھی موثر ہے۔ موثر نیند کیلئے خشخاش اورتربوز کے بیج ہم وزن لے کرپیس کررکھ لیں، رات سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں۔

سوکھی خارش: خشخاش کے پاؤڈر میں چند قطرے لیموں کارس اورحسب ضرورت پانی ملاکرلگانے سے خارش ٹھیک ہوجاتی ہے۔

دماغی صحت: خشخاش کاحریرہ دماغی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔اگر اسے بادام کے ساتھ پیس کراستعمال کیاجائے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

وزن میں کمی: اومیگاتھری فیٹی ایسڈ خشخاش میں پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے میں اہم کرداراداکرتے ہیں اسی لئے روزمرہ اس کے استعمال سے آپ وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

گرمی کاسردرد: خشخاش کوپیس کرپانی ملاکرپیسٹ بناکرپیشانی پرلگائیں تو گرمی سے ہونے والا سردرد دورہوجاتاہے۔

آنکھ اورکان کادرد: خشخاش کوپانی میں پکاکراس پانی سے سینکائی کرنے سے درد دورہوجاتاہے۔

نزلہ اورکھانسی: خشخاش کوپانی میں پکاکرایک چٹکی نمک ملاکرجوشاندہ تیارکریں اورٹھنڈاہونے پرچھان کرپی لیں۔نزلہ اورکھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔

جوڑوں کادرد: خشخاش جوڑوں کادرد دورکرنے میں مفید ہے اس کاتیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتاہے۔اگر آپ پین کلرکی جگہ اسکااستعمال کریں تو زیادہ مفیدرہتاہے۔

خشک جلد: خشک جلد سے نجات کے لئے اگر خشخاش کوپیس کراسمیں دودھ اورشہد یاپھر خالی دہی ملاکرجلد پرلگائیں تو جلد نرم وملائم ہوجاتی ہے۔

سرکی خشکی: سرکی خشکی ایک اہم مسئلہ ہے کیونکہ اس کے باعث بال جھڑنے کاعمل بھی تیز ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے خشخاش کوپیس کردہی ملاکراسکیلپ پرلگانے سے سرکی خشکی دورہوجاتی ہے۔

پیچش سے نجات: اس بیماری کے علاج کے لیے یہ گھریلو نسخہ بہت عمدہ ہے: خشخاش کی ایک چوتھائی چمچی شہد میں ملا کر روزانہ دو دفعہ کھائیے۔ چونکہ یہ بیج مسکن اثر رکھتے ہیں‘ اس لیے انہیں تین دن سے زیادہ نہیں لینا چاہیے۔

درد کا علاج: خشخاش کے بیج کا استعمال ہر قسم کے درد سے نجات دیتا ہے۔ زچگی کے بعد اذیت ناک درد‘ قولنج اور خصیوں کے درد میں ان کا خصوصی استعمال کیا جاتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items