روغن مشک دانہ کے طبی فوائد
روغن مشک دانہ کے طبی فوائد
مشک دانہ ایک پودے کا بیج ہے جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے اور اس کے اندر چکنا خوشبودار مغز ہوتا ہے۔ یہ پودا کانٹے دار ہوتا ہے۔ اس پر پھلیاں لگتی ہیں جس کے چاروں طرف کانٹے ہوتے ہیں، پھلی کے اندر سے کئی چھوٹے چھوٹے مسور کے برابر گردوں کی شکل کے دانے نکلتے ہیں، یہی بیج مشک دانہ کہلاتے ہیں۔ یہ پودا زیادہ تر بنگال، دکن اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے جبکہ دیگر ممالک میں بھی ہوتا ہے۔ انسان اس کا استعمال صدیوں سے کرتا چلا آرہا ہے۔
افریقہ میں استعمال:
اسے مختلف اشیاء کو خوشبو دار بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، افریقہ میں ان کے ساتھ لونگ اور دیگر خوشبودار اشیا ملا کر ابٹن کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں ان کو کافی میں خوشبو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندوستان میں مشک کی جگہ پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، مشک دانہ کا سفوف اونی ملبوسات پر چھڑکنے سے کیڑا نہیں لگتا۔
مشک دانہ سے تیل بھی کشید کیا جاتا ہے۔ جو اکثر بالوں میں لگانے والے تیلوں میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے تیل خوشبودار ہو جاتا ہے۔
مشک دانہ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
مشک دانہ اور اس سے نکالا گیا تیل اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات رکھتا ہے۔ اس میں موجود Anticancerous مرکب معدہ کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔
روغن مشک دانہ کے طبی فوائد:
٭ مشک دانہ میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو درد سے نجات، خاص طور پر سر درد میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس میں موجود ٹیرپینائیڈز دماغ میں تکلیف دہ سنسنی کو روک کر درد کو دور کرنے میں مدد کرتاہے۔ مارکیٹ میں درد کے حوالے سے متعدد گولیوں اور ادویات میں مشک دانہ کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
٭ ہسٹیریا یا مرگی جو ایک اعصابی تکلیف ہے، کے علاج میں روغن مشک دانہ انتہائی مئوثر ثابت ہو سکتا ہے۔ مرگی وغیرہ میں مشک دانہ کے تیل کی خوشبو دماغی خلیوں کو نرم کرتی ہے اور مرگی کے دورے کو کنٹرول کرتی ہے۔
٭روغن مشک دانہ میں Anticancerous خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو پیٹ کے کینسر خصوصاً معدہ کے کینسر میں انتہائی موثر کام کرتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی بنا پر یہ فری ریڈیکلز کوروکنے کے ساتھ ساتھ خلیوں کے متاثر ہونے میں اضافے کو بھی روکتا ہے۔
٭ روغن مشک دانہ میںاینٹی بیکٹیریل خصوصیات انتہائی زیادہ پائی جاتی ہیں۔ یہ جسم میں موجود بیکٹیریا کے خلاف مئوثر روک تھام کرتا ہے۔ اور بیکٹیریا کی نشوونما کو روکتا ہے۔
٭ روغن مشک دانہ سانپ کے کاٹنے کا مئوثر علاج ہے۔ یہ سانپ کے زہر اور دیگر کیٹرے مکوڑوں کے زہر کیخلاف کام کرتا ہے۔
٭ سوزاک یا گونوریا ایک جنسی بیماری ہے، جو گندے بیکٹیریا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ پیشاب کی نالی کے نچلے حصے کو متاثر کرتی ہے۔ روغن مشک دانہ میں قدرتی طور ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو اس بیماری کے جرثوموں کی افزائش اور انھیں پھیلنے سے روکتے ہیں۔
٭ روغن مشک دانہ بھوک لگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نظام ہضم کو درست کرتا ہے اور میٹابولزم پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ اس سے انسان کو بھوک لگتی ہے اور انسان خود کو صحت مند محسوس کرتا ہے۔
٭ روغن مشک دانہ پیٹ کے درد کے علاج میں بھی انتہائی مئوثر کام کرتا ہے۔ اس میں شامل مرکب امبریٹولائیڈپیٹ میں درد کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ پیٹ کے مختلف حصوں میں درد کے علاج میں کام کرتا ہے۔
٭ مشک دانہ کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جبکہ اس میں antiprolifrative مرکب بھی پایا جاتا ہے جو جسم خصوصاً پھیپھڑوں کی سوزش کے علاج میں مئوثر کام کرتا ہے۔ یہ پھیپھڑوں کی نالیوں کو کھولتا ہے اور سانس لینے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
٭ روغن مشک دانہ ماہواری کی خرابی میں مئوثر علاج ہے۔ یہ ہارمونل عدم توازن کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ ماہواری کی خرابی دراصل ہارمونل عدم توازن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا تیل ماہواری کے بہاؤ کے ذمہ دار ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرتا اور تکلیف کو کم کرتا ہے۔
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.