Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن کاجو کے طبی فوائد

روغن کاجو کے طبی فوائد - ChiltanPure

مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ختم کرے

.
مشرقی برازیل سے تعلق رکھنے والا اور آم اور پستے کے خاندان ’ایناکارڈی سیسی‘ کا یہ درخت اب برازیل کے علاوہ نائیجیریا، تنزانیہ، موزمبیق اور کینیا میں وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔ جبکہ اب یہ ہندوستان، سری لنکا اور دیگر ممالک میں بھی کاشت کیا جاتا ہے۔
اس کے درخت 30سے 40فٹ کے لگ بھگ اونچے ہوتے ہیں۔ کا جو کے پھل چھوٹے چھوٹے گولائی میں ہوتے ہیں۔ کاجو کا چھلکا نہایت نازک ہوتا ہے۔ سوکھنے پر پھل خود بخود علیحدہ ہو جاتے ہیں اور ان کے اندر سے دو بیجوں کی صورت میں کا جو نکلتا ہے۔
یہ بادام سے بھی زیادہ لذید ہوتا ہے۔ کاجوکے درخت میں نومبر سے فروری تک پھول لگتے ہیں اور پھل مارچ سے مئی تک پکتا ہے۔ درخت سے کاجو جو گر جا تے ہیں انہیں چن لیا جاتا ہے۔
ایک درخت سے 20 پونڈ سے 30 پونڈپختہ ہو کر کاجو گرتے ہیں۔ مگر کئی درخت ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے پچاس پچاس پونڈ تک کاجو حاصل ہوتے ہیں۔ کھانے کے لائق بنانے کے لئے کاجو کو گرم ریت یا لوہے کی کھلی کڑاہیوں میں یامٹی کے برتنوں میں بھونا جا تا ہے۔ اس کا چھلکا اتار دیا جاتا ہے اور مغز کے اوپر کی بھورے رنگ کی تہہ بھی اتار دی جاتی ہے۔
کاجو کی برفی بنائی جاتی ہے جو برصغیر کی ایک پسندیدہ مٹھائی ہے جو بہت لذیذ ہوتی ہے۔ کاجو چاہے نمک کے پانی میں بھونے ہوئے ہوں یا نمک مرچ کے ساتھ تلے ہوئے، بہت مزیدار ہوتے ہیں۔کاجو کو ہر سالن میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اور چھوٹے چھوٹے ٹکرے کرکے سلاد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔گاجر اور ادرک کے شوربے کو کاجو ڈال کر گاڑھا کیا جاسکتا ہے۔انہیں تر کاری اوربریانی میں بھی ڈالا جاتا ہے۔اسے اعتدال کے ساتھ یعنی5 کاجو روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
.
کاجو میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
ایک کلو مغز کاجو میں ایک ہزار یونٹ وٹامن اے،ایک ہزار 9 سو یونٹ وٹامن بی 2،اچھی مقدار میں نکو ٹینک ایسڈ اور پانچ ہزار نو سو ساٹھ یونٹ کلو ریز ہوتے ہیں علاوہ ازیں روغنی مادہ، معدنیا ت، کاربوہائیڈ ریٹ، کیلشیم، فاسفورس اور فولاد جیسے قیمتی اجزا بھی پائے جاتے ہیں۔
.
روغن کاجو کے فوائد:
٭ کاجو کے چھلکے بھی بے حد خاصیت رکھتے ہیں ۔کاجو کے چھلکوں سے ایک خاص قسم کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جو کہ لکڑی کو دیمک سے بچا رکھتا ہے۔ لکڑی کا کام کرنے والے اس تیل کو بہت استعمال کرتے ہیں جس سے لکڑی کی بنی چیزیں سالوں سال چلتی ہیں۔
٭ کاجو کے تیل کو سرکہ میں ملا کر آتشک اور کوڑھ کے مرض میں مریض کی مالش کرنے سے افاقہ ہوگا اور بیماری جلد دور ہو گی۔
٭ جسم کے مسوں اور پھوڑے پھنسی کو ختم کرنے کے لیے اس کا تیل لگایا جاتا ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items