Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن گل نیلوفر کے طبی فوائد

روغن گل نیلوفر کے طبی فوائد - ChiltanPure

امراض چشم کا قدرتی علاج

.

گل نیلوفر یانیل پھل کے بارے میں بعض افرادمیں غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ کنول کا پھول ہے، لیکن ایسا نہیں ہے، اگرچہ یہ دونوں پودے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن یہ دونوں مختلف پھول ہیں۔یہ بھی پانی میں یا پانی کے قریب پیدا ہوتا ہے۔ اسے نیل پھل بھی کہتے ہیں یعنی پانی کا پھل ہے۔
اس کا پھول زرد، سیاہ سفید، سیاہ بہ مائل سفیدی ہوتا ہے۔ زرد پھول کا نیلوفر نایاب ہے۔ عام طور پر سفید کثرت سے ملتا ہے۔ اس کے پھول میں آٹھ پنکھڑیاں ہوتی ہیں جس کے پھول کی پانچ پتیاں سبزاور اندر کی تمام پتیاں سفید ہوتی ہیں۔ اس کا پھول رات میں کھلتا ہے اور دن کو بند رہتا ہے۔ پھول کی پتیاں جھڑ جانے پر گول پھل ظاہر ہوتا ہے۔ پھل کے اندر سیاہ رنگ کے گول اور ننھے ننھے بیج ہوتے ہیں۔
.
گل نیلوفر یا نیل پھل میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
گل نیلوفر یانیل پھل میں پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈرٹیس،کیلشیم، وٹامنز، منرل، پوٹاشیم، کاپر، آئرن اور وٹامن سی، وٹامن بی سکس، پامیٹک ایسڈ میتھائیل ایسٹر 22.66فیصد، میتھائیل ایسٹر 11.16فیصد، پامیٹولیک ایسڈ میتھائیل ایسٹر 7.55فیصد، لینولینک ایسڈ میتھائیل ایسٹر5.16فیصد اور مرسٹک ایسڈ، نیوسی فیرین، ایپورفین کے علاوہ دیگرمرکبات بھی پائے جاتے ہیں۔
.
روغن گل نیلوفر کے فوائد:
٭ گل نیلوفر اور روغن گل نیلوفر طبی حوالے سے بہت مفید ہوتا ہے،اس کو سونگھنے سے امراض چشم میں افاقہ ہوتا ہے، جبکہ پیاس میں تسکین ملتی ہے۔
٭آدھے سر کے درد میں مریض کو بعض اوقات قے بھی ہو جاتی ہے اور مریض محسوس کرتاہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی درد شروع ہوجاتاہے۔ جوں جوں سورج چڑھتاہے، درد بڑھتاہے حتیٰ کہ سورج جب غروب ہونے لگتاہے تو درد کم ہونا شروع ہو جاتاہے۔ روغن گل نیلو فر اس کا شافی علاج ہے۔
٭بعض اوقات بے خوابی کی وجہ دماغی پردوں کی خشکی ہوتی ہے اور مریض خواب آور گولیوں سے وقت گزارتاہے لیکن یہ گولیاں وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہیں جبکہ خشکی مزید بڑھتی رہتی ہے۔ حتیٰ کہ یہ گولیاں بھی بے اثرہو جاتی ہیں۔ پھر مریض اس سے زیادہ طاقت ور گولیاں استعمال کرتاہے حالانکہ اس کا مرض خشکی سے شروع ہوا تھا، تری پر ختم ہو سکتا تھا لیکن مزید خشک ادویات استعمال کرنے سے مرض میں اضافہ ہوتاہے۔ ایسی کیفیات کیلئے گل نیو فر کا تیل، شربت اور اس کا سفوف بھی مفید ترثابت ہوتاہے۔
٭ نیلو فر یا نیل پھل کی جڑیں بالوں کی نگہداشت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس سے نکالے جانے والے تیل میں پائے جانے والے اجزا بالوں کی نگہداشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس کے استعمال سے گرتے ہوئے بال رک جاتے ہیں اور نئے بالوں کی نشوونما یقینی ہوجاتی ہے۔ بال مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔ بال چمک دار اور کھلے کھلے رہتے ہیں کہ دیکھنے والا سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔اس کا تیل بالوں میں کنڈیشنر کا کام بھی انجام دیتا ہے، اس کو لگانے سے بال سلکی اور ملائم ہوجاتے ہیں۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items