Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روغن ہینگ کے طبی فوائد

روغن ہینگ کے طبی فوائد - ChiltanPure

روغن ہینگ کے طبی فوائد



زمانہ قدیم سے ہینگ کا استعمال برصغیر پاک و ہند کے رہنے والے اپنے کھانوں اور ادویات میں کر رہے ہیں۔ ہینگ اپنی بے پناہ خوبیوں کی وجہ سے انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اس کی بو تیز لہسن کی بو جیسی ہوتی ہے۔ ہینگ کی بہترین قسم ہیرا ہینگ ہے تاہم یہ بہت مہنگی ہے جبکہ افادیت کے اعتبار سے دیکھا جائے تو بالکل بھی مہنگی نہیں ہے۔
ہینگ ہزاروں سال پرانی ایک نباتاتی دوا ہے، جس کا ذکر سنسکرت کی کتابوں میں بھی ملتا ہے۔ ہینگ اصل میں انجدان نامی درخت کی گوند ہے۔ یہ درخت افغانستان اور ایران میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ ہینگ کے پودوں سے ہینگ بالکل ربڑ کی طرح حاصل ہوتی ہے۔ جب درخت کی عمر 4/5 سال ہوتی ہے تو اس پر پھول لگتے ہیں۔ جو مارچ اور اپریل میں کھلتے ہیں۔ پھول آنے سے ذرا پہلے ( فروری کے آخری دنوں میں ) جڑ کا بالائی حصہ ( یعنی تنے کا آخری حصہ) اردگرد کی زمین کھود کر ننگا کر دیا جاتا ہے۔ پھر تنے کو کاٹ کر اس کے ساتھ مٹی کا بنا ہوا پیالہ نما برتن باندھ دیا جاتا ہے۔ تنے کے کٹے ہوئے حصے سے دودھ خارج ہوکر اس برتن میں جمع ہوتا رہتا ہے جو خشک ہو جاتا ہے۔ ایک پودے سے 2 سے3 پونڈ کے درمیان خام ہینگ نکلتی ہے۔ حاصل شدہ ہینگ کو چمڑے کے تھیلوں میں بھر لیا جاتا ہے۔ اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے جس کے خواص ہینگ جیسے ہوتے ہیں۔

ہینگ میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
ہینگ اینٹی بائیوٹک، اینٹی آکسیڈینٹ اور دافع سوزش خصوصیات رکھتی ہے۔ ہینک میں ایسرینووٹنوالس اے اور بی اور فیرولک ایسڈجیسے مرکبات پائے جاتے ہیں۔جبکہ اس میں دیگر مرکبات بھی شامل ہیں۔ اس سے بننے والے تیل میں آرگنو سلفائیڈ کثرت سے ہوتے ہیں۔ بٹائل، پروپینیل ڈی سلفائیڈ، ڈائلل سلفائیڈ، ڈائلیل ڈی سلفائیڈ وغیرہ بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ جبکہ ڈائیمتھائل ٹرائی سلفائیڈ اور آرگنوسلفائیڈ نامی مرکبات ہینگ کی بدبو اور بدذائقہ کی وجہ ہیں۔

روغن ہینگ کے طبی فوائد:
٭ ہینگ ہمارے دل اور نظام ہضم خاص طور پر گیس اور پیٹ کی بلغم، پیٹ درد اور دوسری بہت سی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔اس کی فوڈ پوائزننگ میں فوری اثر کرنے کی صلاحیت کا کوئی اور دوا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
٭ ہینگ میں قدرتی طور پر اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب یہ دمہ، کھانسی، سینے کے بلغم، کالی کھانسی اور پسلیوں کے درد اور سردی میں انتہائی مؤثر ثابت ہوتی ہے۔ بلغمی کھانسی میں چند قطرے روغن ہینگ شہد میں ملا کر استعمال کرنے سے سے بلغمی کھانسی میں آرام ملتا ہے۔ بلغم آنے کی وجہ سے سینے میں درد بھی ہوتا ہے، ایسے میں ہینگ کا تیل اور پانی ملا کر سینے پر مالش کرنے سے سکون کی نیند آتی ہے۔ پسلی کے درد میں ہینگ کا تیل انڈے کی زردی میں ملا کر لیپ کریں، پسلی کے درد میں آرام آئے گا۔ نزلے سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مائیگرین،دونوں میں ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔
٭ پیٹ کے درد، قے، جگر کا ورم، بد ہضمی، گردے کا درد، بھوک کی کمی ہو یا پیٹ میں گیس ہو تو روغن ہینگ پانی کے ساتھ ملا کر پینے سے پیٹ کا ہر طرح کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
٭ روغن ہینگ کا استعمال بالوں کے لیے نہایت مفید ہے، اسے بالوں کی جڑوں میں لگانے سے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں۔
٭ ہینگ جسم کے ہر درد میں مفید اور سوجن ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے، دانت کے درد میں اس کے تیل کا استعمال فوری راحت دیتا ہے، داڑھ کے درد میں ایک انگلی سے ہینگ کا تیل داڑھ میں لگانے سے فوری آرام آتا ہے۔
٭ دانت کا درد ختم کرنے کے لیے ایک کپ پانی میںچند قطرے روغن ہینگ اورچند قطرے لونگ آئل ڈال کر ابال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے کلی کریں، دانت کے درد میں آرام آئے گا۔
٭ لیموں کے رس میں چند قطرے ہینگ آئل ملا لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں، دانت سے خون اور پیپ آنا بند ہو جائے گا۔
٭ پاگل کتے کے کاٹے کے مریض کیلئے چند قطرے روغن ہینگ کو عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ پلائیں، ہینگ آئل کو پانی میں گھول کر پاگل کتے کے کاٹے پر لگانے سے آرام آتا ہے۔
٭ روغن ہینگ کو پانی میں ملا کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں، کچن کے کیبنٹس کے کونوں میں بھی سپرے کرنے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے۔
٭ اکثر بچوں کے کان میں درد رہتا ہے اور بڑوں کو بھی نزلہ جم جانے کی وجہ سے کان کے درد کی شکایت رہتی ہے، ایسے میں روغن ہینگ کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items