Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

لہسوڑا کے طبی فوائد

لہسوڑا کے طبی فوائد - ChiltanPure

لہسوڑے پیٹ کونرم اور پھیپڑوں کو صاف کرتے ہیں

.
لہسوڑا کا درخت لگ بھگ چالیس ،پینتالیس فٹ اونچا ہوتاہے۔اس درخت کی چھال مٹیالی لکڑی نرم اور جلانے کے کام آتی ہے۔پتے پلاس کے پتوں سے چھوٹے لیکن کنارے کٹے ہوئے ہوتے ہیں ۔پتا قدرے موٹا اور نوک دار ہوتاہے۔پھل گچھوں میں لگتے ہیں جو پیلے سبز اور پھر زردی مائل لیکن پک کرسرخ بادامی رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔اس کے پھول سفید رنگ کے گچھوں میں لگتے ہیں جو بعد میں پھل بنتے ہیں۔گرمی کے موسم کے شروع میں پھول اور برسات کے موسم میں پھل لگتے ہیں۔پھلوں کامزہ لعاب دار شیریں اور یہ خشک ہونے کے بعد مٹیالہ ہوجاتے ہیں۔ اس پھل کے اوپر چھلکا ، اندرگودا اور اس کے اندر گٹھلی ہوتی ہے۔جس کے اندر مغز سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ جو سر میں لگاتے ہیں ۔
.
پھل کے لحاظ سے اس کی دو اقسام ہیں ۔ چھوٹا لہسوڑا اور بڑالہسوڑہ۔ یہ درخت تقریباًپاکستان اور ہندوستان کے تمام علاقوں میں ہوتاہے۔
خشک لہسوڑے ادویات میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ذائقہ کچے پھل کا پھیکا اور پکے پھل کا قدرے میٹھا ہوتا ہے۔
.
لہسوڑا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا
لہسوڑے کے درخت کی چھال میں ایک قسم کا کارڈری (Cordare)پایا جاتا ہے۔پکے پھل میں شکر، ایک قسم کا گوند اور ایک طرح کا کشتہ پایاجاتا ہے ۔
.
لہسوڑا کے طبی فوائد
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسوڑا پکے کا گودا 50گرام کھانے سے گرمی دور ہو جاتی ہے۔آنتوں کو چکنا کرتا اور قبض کو دور کرتا ہے۔ لہسوڑے کے تازےنئے نرم پتوں کا رس پانی میں ملا کر کلیاں کرنے سے منہ کے چھالے اور گلے کی خراش دور ہو جاتی ہے۔
.
طب یونانی کے مطابق اس کا پھل گرمی اور سردی میں معتدل ہوتا ہے۔یہ نمونیہ اور گلے کے امراض میں مفیدہے۔نمونیہ میں مندرجہ ذیل طریقہ سے دیتے ہیں:
.
9دانے لہسوڑا(لسوڑیاں) لے کر 100گرام پانی میں جوش دیں۔جب یہ 75گرام رہ جائے ،تب اس کو چھان کر چینی ملا کر پلائیں۔
.
لہسوڑے پیٹ کونرم اور پھیپڑوں کو صاف کرتے ہیں۔اس سے دست صاف ہوتا ہے۔یہ بلغم کو صاف کرکے نکال دیتا ہے۔پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔پکے ہوئے لہسوڑے پھلوں کی طرح کھائے جاتے ہیں۔ خشک شدہ لہسوڑے دواکے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ دمہ،خشک کھانسی اور درد سینہ کو مفید ہے۔
.
اس کی کونپل10گرام لےکر 50گرام پانی میں بھگو کر 6گھنٹہ بعد چھان کر پلانے سے پیشاب کی جلن دور ہوتی ہے۔
.
خشک کھانسی میں لہسوڑے(پھلوں) کا جوشاندہ بنا کر چھان کر پینے سے خشک کھانسی کو آرام آجاتا ہے۔
.
پیشاب کی جلن کی صورت میں لہسوڑے کے گودے کے (کچے پھلوں) کا لعاب استعمال کرنے سے پیشاب کی جلن میں فائدہ ہوتا ہے۔
.
زخم ہو جائے تولہسوڑے کے پتوں کی راکھ کو گھی خالص میں ملا کر لگانے سے زخم بھر جاتے ہیں۔
.
پیشاب کی نالی کی جلن کی صورت میں اس کے پھلوں کے لعاب میں چینی ملا کر پلانے سے مثانہ اور پیشاب کی نالی کی جلن دور ہو جاتی ہے۔
.
زکام ہو جائے تو لہسوڑہ کے پتے 5 عددکو 100گرام پانی میں بھگوئیں۔جب پانی کا رنگ لال ہو جائے تو لہسوڑہ کے پتے مل کر پھینک دیں اور پانی چھا ن کر قدرے چینی ملا کر پلادیں،دو تین دن میں زکام دور ہو جاتا ہے۔
.
جریان ہو جائے تو لہسوڑے کے تازہ پکے پھل 10عدد روزانہ کھانے سے مثانہ کی گرمی دور ہو کر جریان کا عارضہ دور ہو جاتا ہے۔گرم چیزوں سے پرہیز لازمی ہے۔
.
پیچش کی صورت میں لہسوڑے کے پھل حسب ضرورت لے کر ان کی ٹوپی دور کریں،بعد میں کسی کونڈے میں ڈال کر خوب باریک کریں،بعدازاں دوگنا شہد ملائیں۔چھ گرام صبح اور چھ گرام شام کو دیں۔آرام آجائے گا۔
.
کثرت ایام کی صورت میں بڑے لہسوڑے کےتنے کا چھلکا سایہ میں خشک کر لیں پھر اس میں برابر چینی ملا لیں۔روزانہ دس گرام صبح و شام پانی سے دیں۔زیادتی ایام کا عارضہ دور ہو جائے گا۔
.
مردانہ کمزوری کی صورت میں لہسوڑے سوکھے پانچ دس دانے رات کو بھگو دیں۔صبح200گرام پانی میں پکائیں۔3/1حصہ باقی رہنے پر چھان لیں اور مصری ملا کر پئیں،یہ پیشاب کھولتا ہے،منی کو گاڑھا کرتا ہے۔مردانہ قوت بڑھاتا ہے۔عورتوں کے سیلان میں بھی نافع ہے۔اس سے پاخانہ صاف آتا ہے۔
.
نمونیہ میں لہسوڑہ9دانےکو125گرام پانی میں جوش دیں،جب2/1حصہ رہ جائے تواتار کر چھان کر 30گرام گھی گرم اور30گرام مصری ملا کر اُنگلی سے چٹائیں۔نمونیہ میں نافع ہے۔
.
آبلے پر پڑ جائیں تو لہسوڑے کی چھال کو پیس کر آبلے پر لیپ کرنے سے آبلے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
.
سخت پیٹ ہو جائے تو لہسوڑے کے پتوں کو تیل میں چپڑ کر ان کو گرم کر کے پیٹ پر باندھنے سے سخت پیٹ نرم ہو جاتا ہے۔
.
سینہ کے امراض میں لہسوڑہ خشک،ملیٹھی،عناب،گل بنفشہ،بہی دانہ،سونف وغیرہ کا کواتھ پینا مفید ہے۔اس سے سینے کے تمام روگ دور ہو جاتے ہیں۔نہایت مفید ہے۔
Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items