ہہو پھلی پودے کے طبی فوائد
کمزور و کم ہمت نوجوانوں کے لئے فائدہ مند
.
بہو پھلی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک بڑی اور دوسری چھوٹی۔ بڑی کا پودا لگ بھگ دو فٹ اونچا ہوتا ہے۔ لمبی لمبی پھلیاں اور زرد رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ اس کے پتے بانسہ کے پتوں کی طرح مگر دندانہ دار ہوتے ہیں۔ اس کے پتوں کو چبانے سے منہ میں لعاب بھر جاتا ہے اور پھلی توڑنے سے بھی لعاب سا نکلتا ہے۔ بہو پھلی چھوٹی قسم زمین پر بچھی ہوئی ہوتی ہے۔ اس کے پتے چھوٹے اور پھلیاں بھی چھوٹی چھوٹی لگتی ہیں۔ اس کی پیدائش عام طور پر پتھریلی اور ریتلی زمین کے باغوں اور کھیتوں میں ہوتی ہے۔ یہ ساون کے مہینے کے شروع میں پہلی بارش ہونے کے بعد پیدا ہوتی ہے اور ماہ بھادوں میں خوب پھلتی پھولتی ہے۔ ماہ اسوج میں پھول و پھل شروع ہوکر ماہ کاتک میں پھلیاں پک کر تیار ہو جاتی ہیں.
.
چھوٹی بہو پھلی بڑی سے زیادہ مفید ہے۔ جنوب مغربی پنجاب، سندھ کے خشک میدانی علاقوں اور قبرستانوں میں بکثرت پائی جاتی ہیں.
.
بہو پھلی کے طبی فوائد:
.
٭ مردانہ طاقت بڑھانے، منی کو گاڑھا کرنے و پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہیں۔ کمزور و کم ہمت نوجوانوں کے لئے تو بہت ہی فائدہ مند ہیں۔
.
٭ جریان و احتلام کی صورت میں بہو پھلی، تخم ریحان، تخم بالنگو، پانی یا دودھ میں بھگو کر ایک یا دو بار روزانہ صبح وشام ایک ہفتہ استعمال کرائیں۔جریان و احتلام ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے۔
.
٭ سیلان کا مرض ہو تو لاجونتی، موصلی سفید، بہو پھلی برابر برابر لے کر برابر چینی ملا کر سفوف بنالیں۔ تین گرام صبح اور تین گرام شام ہمراہ نیم گرم دودھ دیں۔ قبض دور کرکے اس دوا کا استعمال کرائیں۔
.
٭ پرانا کمر درد ہو تو بھکڑا، آرد بیخ (جڑ) آکسن، بہو پھلی، گوند کیکر، سب برابر لے کر گھی گائے میں بھون کر حسب ضرورت چینی یا شہد ملا کر معجون یا پنجیری بنالیں۔ 10گرام صبح 10اورگرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں۔ ایک ہفتہ کے اندر ہی فائدہ ہوگا اور کمر درد کے علاوہ عرق النساء و جوڑوں کے درد و ہڈیوں کے درد کے لیے بھی مفید ہے۔
.
٭ ٹانسلز ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس سے گلے کے غدود یہاں تک متورم ہو جاتے ہیں کے سانس کا آنا جانا رک جاتا ہے۔ اگر اس مرض میں مناسب علاج مہیا نہ ہو سکے تو انسان کا بچنا مشکل ہے۔ اس وقت یہ نسخہ استعمال کرائیے۔

٭ بہو پھلی، عناب، نیلوفر، بنفشہ، گاؤزبان کا گاڑھا جوشاندہ بنا کر ٹھنڈا کرکے باریک کپڑے سے چھان لیں۔ پھر اس میں رُب شہتوت ملا کر دن میں حسب حالت مریض 25۔ 25 گرام تین چار بار چٹادیں اور درمیان میں رس آملہ، رس گاجر ایک دو بار پلا دیں۔ ورم لوزتین (ٹانسلز) کو تو ایک دو دن میں ہی فائدہ ہوگا۔ تیل کی اور ترش چیزوں سے پرہیز ضروری ہے۔
.
٭ درد کمر کیلئے خالص گھی، چینی اور آٹا گندم برابر برابر لے کر اس کی پنجیری (حلوائے خشک) بنائیں۔ اس میں آدھا حصہ بہو پھلی کا سفوف قدرے گھی خالص میں بھون کر ملائیں۔ اس پنجیری کو صبح و شام 25۔ 25 گرام کھا لینے سے چند روز میں درد کمر دور ہو جاتا ہے۔ مردانہ طاقت بڑھ جاتی ہے۔ عورتوں کے سیلان میں بھی مفیدہے۔ 21 دن کا استعمال لازمی ہے۔
.
٭ جریان کیلئے 10 گرام بہو پھلی کو 1/2 کلو پانی میں خوب اچھی طرح رگڑ کر چھان کر پی لیا جائے۔ تین چار ہفتوں میں مکمل صحت حاصل ہوگی۔ دوران استعمال لال مرچ اور ترشی سے پرہیز لازمی ہے۔
.
٭ سرعت کیلئے بہوپھلی کو کوٹ چھان کر کپڑ چھان کر لیں۔ ہر روز دس گرام سفوف 375 گرام نیم گرم دودھ کے ساتھ صبح و شام پھانک لیں۔ آپ دیکھیں گے کے پاؤں کے نیچے روندی جانے والی یہ بوٹی کس قدر مفیدہے۔
.
نوٹ: قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.