Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

الائچی تیل کے فوائد جو آپ کو حیران کردیں

الائچی تیل کے فوائد جو آپ کو حیران کردیں - ChiltanPure

چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے پودے پر پہلے پھول لگتے ہیں اور بعد میں گچھوں کی شکل میں پھل لگتا ہے۔ پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی انتہائی کارآمد ہے۔

غذائی اجزاء
الائچی آئل میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، تانبا، آئرن، ربوفلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں۔

الائچی تیل کے فوائد
اس نعمت کے فوائد تو بے شمار ہیں لیکن یہاں سب کے سب بیان کرنا ممکن نہیں، آئیے! اس کے چند فوائد کے بارے میں جانتے ہیں۔

نظام انہضام میں بہتری لائے
الائچی تیل نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔ نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں اس کا استعمال مفید رہتا ہے کیونکہ یہ بدہضمی کو ختم کر دیتا ہے۔ اگر آپ کو بھوک نہ لگنے، آپ تیزابیت، متلی کی شکایات میں مبتلا ہیں تو سبز الائچی ان تمام امراض سے نجات دلانے میں آپ کی مدد کرے گی۔ الائچی کا تیل استعمال کرنے سے بھوک نہ لگنے، متلی اور تیزابیت کی شکایات دور ہو جاتی ہیں۔ متلی، ابکائی اور قے روکنے کے لئے روغن الائچی یعنی الائچی تیل کے چند قطرے کھولتے پانی میں ڈال کر سونگھیں تو افاقہ ہوتا ہے۔ اس کے بخارات سونگھنے سے دردِ سر اور مرگی میں بھی آ رام رہتا ہے۔

جلد کو صحت مند رکھے
الائچی کا تیل جلد کے خلیوں کی تجدیدکر کے بڑھاپے کے آثار کم کرتا ہے۔ یہ جلد کی لچک کو فروغ دینے اور جلد کو ماحولیاتی نقصان سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ اس آپ ہمیشہ جوان نظر آتے ہیں۔ چونکہ الائچی کا تیل قدرتی جراثیم کش ہے اس لئے یہ جلد کی بہتر طور پر حفاظت کر سکتا ہے۔ آپ الائچی آئل تیل کے دو قطرے اپنے کلینزر میں شامل کریں، یا گرم پانی میں دو قطرے ڈال کر، روئی کے ساتھ مل کر جلدی کو جراثیم سے پاک کر سکتے ہیں۔

بالوں کو صحتمند اور چمکدار بنائے
الائچی تیل میں لینالل اور لیمونین دونوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو سر کی جلد سے سوزش اور جلن کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سے خارش والی خشکی کم کرنے میں مدد اور اُن بیکٹریا سے نجات ملتی ہے جو خشکی پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ الائچی تیل سے کھوپڑی میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے جس سے بال چمک دار اور مضبوط ہوتے ہیں۔ بالوں کو صحتمند رکھنے کیلئے اپنے شیمپو میں الائچی آئل کے ایک دو قطرے ملا کر استعمال کریں اور اس کا کمال دیکھیں۔

سانس اور منہ کی بدبو کا خاتمہ کرے
سانس اور منہ کی بد بو ختم کرنے کیلئے تمام ادویات استعمال کر کے مایوس ہونے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ الائچی تیل سے نہ صرف سانسوں کی بد بو ختم ہو جائے گی بلکہ سانسیں خوشگوار بھی ہو جائیں گی۔

نظام تنفس کی بیماریوں میں مفید
اس کا استعمال دمہ، سردی اور کھانسی کے مسائل میں بھی آزمودہ دوا کا درجہ رکھتا ہے۔ روایتی ادویات میں بلغم کے اخراج، سینے کی جلدن اور نظام تنفس کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سبز الائچی کا تیل اور سبز الائچی کا استعمال عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے۔

ذیابیطس سے بچائے
تحیقق سے یہ بات منظر عام پر آ چکی ہے کہ الائچی کا تیل میٹابولک سنڈروم کے کچھ پہلوؤں کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ میٹابولک سنڈروم صحت کی کچھ حالتوں کا ایک گروپ ہے جو دل کی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔ اس حالت میں موٹاپا، ہائی بلڈ شوگر، ہائی بلڈ پریشر کولیسٹرول بڑھنا، ”اچھے“ کولیسٹرول کی نچلی سطح شامل ہیں۔ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار خواتین پر کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ 8 ہفتوں تک الائچی کا استعمال کرنے والی خواتین میں ان امراض میں افاقہ دیکھا گیا۔

بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچائے
الائچی آئل میں موجود پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم دوران خون کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کے امراض میں کمی کا باعث بنتا بنتے ہیں۔ اس کا استعمال دل کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے۔

خون کی کمی دور کرے
الائچی تیل خون کی کمی سے نمٹنے میں بھی معاون ہے اس میں موجود تانبے، لوہے، ربوفلیون، وٹامن سی اور دیگر وٹامنز خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھاتے ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

الائچی کا معیاری اور خالص تیل و دیگر مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items