برہمی بوٹی: یادداشت اور دماغی کمزوری کا علاج
برہمی ایک چھوٹی بوٹی ہے۔جسمانی اور اعصابی ِکچھاؤ اورقوّتِ حافظہ بڑھانے کیلئے نہایت مفید ہے۔یہ بوٹی چھتے دار ہوتی ہے۔جڑ ہی سے باریک باریک شاخیں نکلتی ہیں۔اور ان کے سرے پر ایک پتا لگا ہوتا ہے۔ پتے بڑے اورگول ہوتے ہیں۔ یہ پتے نو انچ تک لمبے ہوسکتے ہیں۔اور بیل نما پھیلے ہوتے ہیں۔پودے میں سے ایک شاخ نکل کر زمین پر پھیل جاتی ہے۔اس طرح یہ جڑیں بناتی ہوئی پھیلتی جاتی ہیں۔پتوں کی جڑ میں ننھا سا پھول اور بہت چھوٹا سابیج پیدا ہوتا ہے۔ برہمی بوٹی کو تازہ استعمال کرناچاہیے۔اس کا ذائقہ گاجر کے پتوں کی طرح کسیلا ہوتاہے۔خشک کرنا ہوتو سایہ میں سوکھی بہتر ہے ورنہ دھوپ میں ایتھر اور الکوحل اڑجاتا ہے۔اس کی دوسری قسم کو منڈوک پرنی کہاجاتا ہے۔اس کا پتا اصل برہمی سے ذرا بڑااور موٹاہوتا ہے۔باقی تمام شکل و صورت ایک سی ہوتی ہے۔اور اس کے اوصاف برہمی کی مانند ہی ہوتے ہیں۔ برہمی بوٹی سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ یہ ایک خوشبودار تیل ہوتا ہے۔ برہمی بوٹی عموماًندی نالوں،تالابوں اور نمی والی زمینوں میں عموماًتین ہزار فٹ بلند پہاڑوں پر پیدا ہوتی ہے۔جموں و کشمیر،ہری پور جبکہ بھارت میں گنگا جمنا کے کناروں نیز ان کے نہروں کے کناروں پر ہوتی ہے۔ برہمی بوٹی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: براہمی بوٹی میں پینٹاسیکلک ٹرائپرپائنائڈز ( pentacyclic triterpenoids )شامل ہیں۔اس میں ایشیٹک ایسڈ اور برہمک ایسڈ (میڈیکاسک ایسڈ) شامل ہوتے ہیں۔ برہمی بوٹی کے فوائد:
Essential Life
جسمانی اور اعصابی ِکچھاؤ: برہمی بوٹی جسمانی اور اعصابی ِکچھاؤ کیلئے اکسیر ہے۔ جسمانی و اعصابی طور پر کمزور افراد اگراس بوٹی کی چائے بنا کر لیں تو یہ ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ یادداشت کی بہتری: ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے ہیں، اس بوٹی کی چائے استعمال کریں۔ کمزور دماغ: برمی بوٹی کمزور دماغ کو مضبوط کرتی ہے، نسیان کو ختم کرنے کے لئے اس بوٹی کوشربت کے طور پریاسفوف بناکر استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔اس کا سفوف یا اس کا تیل گائے کے دودھ میں ملا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔ دماغی امراض: برہمی بوٹی مرگی،جنون اور دیگر دماغی امراض میں بہت مفید ہے۔برہمی بوٹی کارس نکال کریا اس کا تیل شہد ملا کر دینا بھی مفید ہے۔ پھوڑے پھنسیاں: برہمی بوٹی پھوڑے پھنسیوں کو بھی ٹھیک کرتی ہے۔ اس کا تیل پھوڑے پھنسیوں پر لگایا جائے تو وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں جبکہ ان کے نشانات بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
Essential Life
سیاہ بال: دماغی کمزوری کی وجہ سے سفید ہونے والے بالوں کو یہ سیاہ اور مضبوط کرتی ہے۔ اس کا ستعمال بھی یہی ہے کہ اسے یا تو کچا کھایا جائے، روزانہ ایک دو پتے کھا لیے جائیں۔ یا پھر اس کا سفوف یا تیل شہد یا دودھ میں ملا کر کھایا جائے۔ مقوی دماغ نسخہ۔ دانہ الائچی ایک گرام،مغزبادام دس عدد مغزکدو چھ گرام مرچ سیاہ سات عدد برہمی دس گرام کے ہمراہ ٹھنڈائی رگڑ کر پیئں۔تودردسر۔ضعف دماغ اور ضعف بصارت کو دور کرتی ہے۔حافظہ کو بڑھاتی ہے۔ جسمانی خوبصورتی: برہمی بوٹی کو گھی میں بھون کر لگاتار ایک ماہ دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو جسم کو خوبصورت بناتی ہے اور عمر بڑھاتی ہے۔ احتیاط: برہمی بوٹی کو تین ماہ سے زاہد عرصہ لگاتار جاری نہ رکھنا چاہیے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔ برہمی بوٹی کا معیاری اور خالص تیل و دیگر مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں: |
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.