Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

چیا سیڈ آئل: موٹاپا بھگائے، تندرست بنائے

چیا سیڈ آئل: موٹاپا بھگائے، تندرست بنائے - ChiltanPure

ماہرینِ غذائیت چیا سیڈ کو ایک بھرپور کھانا قرار دیتے ہیں۔ اس کی وجہ چیا سیڈ میں موجود وٹامن اے، بی 1، بی 3، ای، ڈی، سلفر، کیلشیم، آئرن، آؤڈین، تانبا، زنک، میگنیشیم، مینگنیج، بہت سے معدنیات کی موجودگی ہے۔ چیا سیڈ سے بننے والا آئل بھی طبی فوائد و افادیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

چیا سیڈ آئل کے فوائد یوں چیا سیڈ آئل کے کئی فوائد ہیں لیکن ہم یہاں آپ کیلئے صحت کے حوالے سے صرف اس کی چند ایک خوبیاں بیان کر رہے ہیں۔

دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے صحت کے حوالے سے ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیا سیڈ آئل کا استعمال اچھے کولیسٹرول میں اضافہ اور نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ چیا سیڈ آئل میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہے جو دل کی حفاظت کرتا ہے۔

سلم اور سمارٹ بناتا ہے چیا سیڈ آئل معدے میں کاربوہائیڈریٹ خرابی کی شرح کو کم کرتا ہے اور بلڈ شوگر کو متوازن رکھ کر جسم کو پتلا بناتا ہے۔ اس کے علاوہ چیا سیڈ آئل کھیل کود اور ورزش کے دوران ہونے والی تھکاوٹ کو بھی دور بھگاتا ہے۔

ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے چیا سیڈ آئل میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں معاون ہے۔ یہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے، اور جسم کو زہریلے مادوں سے پاک اور سیلز کی تجدید کرتا ہے۔ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کم کرکے تادیر جوان رکھتا ہے۔

جلد کی حفاظت کرتا ہے چونکہ چیا سیڈ آئل اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہوتا ہے، اس لئے جلد کی مرمت کے نظام کو تیز کرتا اور نقصان سے روکتا اور قبل از وقت بڑھاپے کے عمل سے بچاتا ہے۔

نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے چیا سیڈ آئل میں حیرت انگیز طور پر غذائی ریشہ کے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ فائبر کی بدولت یہ ہاضمہ کو آرام دہ طریقہ سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ آنتوں میں پری بائیوٹک کردار ادا کر کے صحت مند بیکٹیریا کی افزائش میں مدد کرتا ہے۔

بالوں کو صحت مند رکھتا ہے بالوں کو صحت مند رکھنے اور تیزی سے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ بالوں میں ایک قسم کا پروٹین ہوتا ہے جسے کیریٹن کہتے ہیں۔ چیا بیج کا تیل اپنی پروٹین کے ساتھ بالوں کی نشوونما کی حمایت کرتا ہے۔ چیا سیڈ آئل نہ صرف بالوں کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ان کی قدرتی چمک بھی فراہم کرتا ہے۔

بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے برازیل میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چیا سیڈ آئل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کی اس کی یہ خاصیت اس میں موجود انٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے ہے۔

دانتوں کو مضبوط بناتا ہے چیا سیڈ آئل میں کیلشیم، فاسفورس اور وٹامن اے کا مرکب آپ کے دانتوں کی طاقت کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ذیابیطس کا خطرہ کم کرتا ہے ذیابیطس کے مریضوں پر کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چیا سیڈ آئل بلڈ پریشر اور سوزش کو مناسب طریقے سے کم اور شوگر کو متوازن رکھتا ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ چونکہ چیا سیڈ آئل میں الفالینولینک ایسڈ اور فائبر موجوجود ہوتے ہیں لہذا یہ میٹابولک عوارض جیسے خون میں زیادہ چربی اور انسولین مزاحمت کو روکنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو ذیابیطس کی نشوونما کے دو عوامل ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items