Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

انار: طلسماتی قوتوں سے بھرپور جنتی پھل

انار: طلسماتی قوتوں سے بھرپور جنتی پھل - ChiltanPure

اللہ تعالیٰ نے اپنے نیک اور فرمانبرداربندوں کے لیے کرہ ارض پرپانچ جنتی پھل پیدا کیے ہیں، جن کا ذکر قرآن مجید میں جنت کے منظر نامے میں واضح الفاظ میں کیا گیا ہے۔ ان کے بارے میں اللہ رب العالمین فرماتے ہیں،''اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، ان کو خوشخبری سنا دو کہ ان کے لیے (نعمت کے) باغ ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ جب انہیں ان میں سے کسی قسم کا میوہ کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی ہے جو ہم کو پہلے دیا گیا تھا۔ اور ان کو ایک دوسرے کے ہم شکل میوے دیئے جائیں گے اور وہاں ان کے لیے پاک بیویاں ہوں گی اور وہ بہشتوں میں ہمیشہ رہیں گے(سورۃ البقرۃ۔آیت نمبر25)۔ آج کی طب نے انہیں ''سپر فوڈ'' قرار دے کر کہا ہے کہ مناسب مقدار میں یہ پھل کھانے والے کبھی بیمار نہیں ہوتے۔ ان پھلوں میں سے ایک پھل انار ہے۔انار کے حوالے سے ارشاد رب العزت ہے کہ،ترجمہ:ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں (سورۃ الرحمٰن۔ آیت نمبر68)

اللہ تعالیٰ نے انار کو جنت کا ایک پھل بتایا ہے، جو اہلِ زمین کے لیے ربِ کائنات کی خاص سوغات ہے۔ اسے پھلوں کا شہنشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ جو طلسماتی طاقتوں اور خوبیوں کا مالک ہے۔ قدیم یونان و مصر میں لوگ اسے نسلی زرخیزی اور لافانی زندگی کی علامت سمجھتے تھے۔ ذائقے کے لحاظ سے انار کی تین اقسام ہیں۔ انار شیریں، انار ترش اور انار منجوش، یعنی کھٹا میٹھا۔ یہ تینوں ہی اقسام دوا اور غذائی خصوصیات سے بھرپور ہیں۔انار کے درخت کی چھال، پھول، پھل کا چھلکا اور یہاں تک کہ پتیاں بھی مفید ہیں۔ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ انارمیں حیران کن طبی فوائد موجود ہوتے ہیں۔ اس خوش ذائقہ پھل کے استعمال سے آپ کئی ایسے فوائد حاصل کرسکتے ہیں، جو آپ کو مہنگی دواؤں کے ذریعے حاصل ہوتے ہیں۔

Essential Life

انار وٹامنر اور توانائی کا خزانہ ہے۔ اس میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، ہائیڈروکلورک ایسڈ،فائٹو کیمیکلز،اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینول، کم کیلوریز اور وٹامن اے، بی اورسی موجود ہوتے ہیں۔ ڈائریا،پیچش اور جوڑوں کے درد میں انار کا استعمال کافی فائدہ مند ہے لیکن اس کا بہت زیادہ استعمال قبض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

100گرام انار میں 83کیلوریز ہوتی ہیں، جس سے آپ کو دن بھر بیدار،چوکنا اور توانا رہنے کے لیے توانائی ملتی ہے۔ اگر آپ ڈائٹ پر ہیں، تو انار ضرور کھائیں کیونکہ اس میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، جس سے آپ کو بھوک کم لگے گی اور آپ کا ہاضمہ بھی تیز ہوگا۔ انار میں جذب ہونے والی چکنائی موجود نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے یہ ڈائٹنگ کرنے والوں کے لیے بہترین غذا کا کام دیتا ہے۔ماہرین کے مطابق روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوجاتا ہے، اس کے قدرتی اجزا موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن سی سب سے بہترین ہے اور انار میں یہ وٹامن سیب سے چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن ای بھی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قدرت کا یہ انمول تحفہ جگر کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

اگر آپ روزانہ آٹھ اونس انار کا جوس پئیں، تو آپ کی جلددانوں سے پاک، جوان اور چمکدار نظر آئے گی۔ پِیونِک ایسڈ کی وجہ سے انار کا جوس آپ کی جلد کو سردیوں میں خشکی اور کھردرے پن سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ ایسڈ بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے، جس کی وجہ سے بالوں کے گرنے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اکثر لوگ انار سے حاصل کردہ تیل کوجِلد اور بالوں کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

Essential Life

اگر انار کے استعمال کو معمول بنا لیا جائے تو یہ چھاتی، بڑی آنت اور مثانے کے کینسر کے خلاف مدافعت فراہم کرتا ہے۔ اس کے چھلکے میں الیجک ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جلد کے کینسر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اسی لیے آنکولوجی یعنی رسولیوں کے ماہرین اپنے مریضوں کو کوٹا ہوا انار باقاعدگی سے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ انار کا باقاعدہ استعمال نہ صرف پروسٹیٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو ختم بھی کرسکتا ہے۔

انار میں موجود فائٹو کیمیکلز کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں جبکہ روزانہ انار کا ایک اونس تازہ جوس پینے سے آپ کی کیروٹڈ آرٹری میں موجود رکاوٹیں دور ہوتی ہیں، یہ رکاوٹیں اسٹروک اور دل کی دیگر بیماریوں کا باعث بنتی ہیں۔ وٹامن سی، وٹامن بی فائیو، پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور اس پھل کے سفید چھلکے اور باہرکی پتلی جِلد بھی کھائی جاسکتی ہے بلکہ وہ پھل کا ہی حصہ ہوتے ہیں۔ اس پھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔

صبح نہار منہ پانی کے علاوہ انار کا جوس پینا بے حد مفید ہے۔ انار کا تازہ جوس (ایک گلاس)گرم کریں، جب بھاپ نکلنا شروع ہوجائے تو اسے نیم گرم حالت میں نہار منہ پی لیں یا پھر مٹھی بھر انار دانے کو آدھے لیٹر پانی میں دس منٹ اُبال کر نچوڑیں۔انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی عام درجہ حرارت پرصبح کے وقت پینے کو دیں، اس سے سینے میں کھنچاؤ اور در د میں بے پناہ افاقہ ہوگا۔

ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی انار ایک بہترین ٹانک ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، جو جسم کو کئی فاضل مادوں کے اثرات سے بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ انارمیں آئرن، پوٹاشیم اور میگنیز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ انسانی صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ دورانِ حمل انار کا باقاعدگی سے استعمال انیمیا اور اکڑاؤ سے محفوظ رکھتا ہے۔

Essential Life

انار کھانا آنکھوں کے لیے بھی کافی فائدہ مند ہے۔ امراض چشم کے لئے میٹھے انار کا رس نکال کر اسے سبز رنگ کی بوتل میں چالیس دن دھوپ میں رکھ دیں، پھر اس پانی کو سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔ یہ پانی جتنا پرانا ہوگا، اتنا ہی اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ پرانی کھانسی کے لیے انار کے چھلکے کو جلا کر اس کا سفوف بنا کراستعمال کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ انار کے پھولوں کے جوشاندے میں تھوڑی سی پھٹکری ملا کر اس سے غرارے کرنا گلے کی خرابی کا بہترین علاج ہے۔

انار کے پتوں کا جوشاندہ ناک میں ڈالنے سے نکسیر بند ہوجاتی ہے۔ انار کی کلیاں، چھلکا اور درخت کی چھال تینوں ہم وزن لے کر سفوف بنالیں۔ یہ جسم کے کسی بھی حصے سے بہتے ہوئے خون کو روکنے کے لئے مفید ہے۔ اسے بیرونی طور پر زخم پر چھڑکا بھی جاسکتا ہے اور دوا کے طور پر کھلایا بھی جاسکتا ہے۔

ویسے تو قدرت نے ہر پھل میں کچھ نہ کچھ فوائد پوشیدہ کررکھے ہیں لیکن سائنسدانوں نے انار کو ایسا پھل قرار دیا ہے، جس میں دنیا کے تمام پھلوں سے زیادہ فوائد موجود ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items