بیسیوں طریقوں سے استعمال کیے جانے والے ناریل کے حیرت انگیز فوائد
ناریل میں اللہ پاک نے بہت شفا رکھی ہے، ناریل کا تیل بہت سی خطرناک مسائل سے آپ کو بچا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے۔ ناریل کے تیل کی ایک چھوٹی سی بوتل میں بھی کتنے بڑے راز چھپے ہوتے ہیں اس سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں۔
یہ تیل اپنی افادیت کے پیشِ نظر آج سینکڑوں طریقوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس تیل کے ہمارے جسم, چہرے اور بالوں پر انتہائی طاقتور اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آئیے آج ہم آپ کو ناریل کے تیل کے چند حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر پڑنے والے ان نمایاں نشانات کو ہلکا یا غیر نمایاں کرنا انتہائی آسان ہے۔ ناریل کا تیل اس کا سب سے بہترین علاج ہے اور یہ انتہائی تیزی سے اور آسانی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ نشانات کو کم کرنے کے لیے تھوڑا سا تیل لے کر متاثرہ حصوں پر رگڑیے اور پوری رات کے لیے لگا چھوڑ دیجیے۔ ایک سے دو ہفتوں میں اس عمل کے متاثر کن نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر جسم پر پڑنے والے ان نشانات سے بچاؤ آسان ہے۔ عموماً ان مسائل کا سامنا خواتین کو ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جلد بدنما ہوجاتی ہے۔ لیکن اس مسئلے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے تھوڑی سی مقدار میں ناریل کا تیل لگانے سے یہ نشانات ظاہر نہیں ہوتے اور اگر ظاہر ہوچکے ہیں تو متاثرہ حصوں پر لگانے سے غائب ہوجاتے ہیں۔ یقیناً چند ہفتوں کے استعمال سے ناریل کا تیل آپ کا بہترین دوست ثابت ہوگا۔
اگر آپ کے بال دو شاخے یا دو منہ والے ہو رہے ہیں تو اس کا بھی حل کوئی مشکل نہیں۔ تھوڑا سا ناریل کا تیل ہتھیلی پر رگڑ کر پورے بالوں میں پھیلا دیجیے اور مکمل بالوں میں کنگھی کیجیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل بالوں کی جڑوں میں پہنچے اور اختتام یعنی سروں تک بھی لازمی پہنچا ہو۔ ساری رات یہ تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھوئیں۔
اگر آپ لمبے اور خوبصورت بال چاہتے ہیں اس کے لیے بھی آپ ناریل کا تیل استعمال کریں۔آپ ہرگز مایوس نہیں ہوں گے۔بالوں کو لمبے کرنے کے لئے بھی ناریل کے تیل کے استعمال کا طریقہ،تھوڑا سا ناریل کا تیل ہتھیلی پر رگڑ کر پورے بالوں میں پھیلا دیجیے اور مکمل بالوں میں کنگھی کیجیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تیل بالوں کی جڑوں میں پہنچے اور اختتام یعنی سروں تک بھی لازمی پہنچا ہو۔ ساری رات یہ تیل لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھوئیں۔
اکثر افراد کو ناخن نہ بڑھنے کی شکایت ہوتی ہے۔ اب آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی ناریل کے تیل میں پوشیدہ ہے۔ ناریل کا تیل ناخنوں کو تیزی سے بڑھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ناریل کا تیل ناخنوں پر لگانے سے ناخن طاقتور بھی ہوتے ہیں اور ساتھ ہی بڑھتے بھی ہیں۔
ناریل کے تیل میں جراثیم کش اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ اور ناریل کا تیل کیل مہاسوں کے خلاف ایک بہترین علاج کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ناریل کے تیل کے استعمال سے کیل مہاسوں کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے اور آپ کے چہرے کو خوبصورتی حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح آپ جوان بھی نظر آتے ہیں۔ یاد رکھیے کیل مہاسے بڑھتی عمر کی نشانیوں میں سے ایک ہیں۔
کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ افراد جنہیں (فنجائی) کے مرض کا سامنا ہوتا ہے ان کا بہترین علاج ناریل کے تیل میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ ناریل کا تیل فنجائی کے خلاف لڑنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔ روئی کو ناریل کے تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصوں پر لگائیے۔چند ہی گھنٹوں میں آپ کو آرام محسوس ہونا شروع ہوجائے گا۔ چند دنوں تک کیا جانے والا یہ عمل آپ کو اس مرض سے چھٹکارا دلوا سکتا ہے۔
اگر آپ سر میں موجود جوؤں کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ناریل کا تیل استعمال کریں۔
خشک اور خراب ہونے والی جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے ناریل کے تیل کا استعمال بہترین طریقہ علاج ہے۔
سر میں ناریل کے تیل کی مالش سے بالوں کی خشکی اور سر کی جلدی خارش کا خاتمہ ممکن ہے۔
ماہرین کے مطابق ناریل کے تیل کا استعمال الزائمر (یاداشت کی کمزوری) کے مرض میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
نکسیر پوٹھنے کے مرض میں مبتلا افراد ناریل کے تیل کو نتھنوں میں لگا کر اس پریشانی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
ناریل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.