Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

تھوجا: جلدی امراض کا موثر علاج

تھوجا: جلدی امراض کا موثر علاج - ChiltanPure

تھوجا (Thuja) ایک خوبصورت اور اہرام کی شکل کا صنوبری درخت ہے۔ جس کا قد 20میٹر تک بلند ہوجاتا ہے۔ اس کے پتے قشر نما اور بیج چوڑے ہوتے ہیں۔ بعض اوقات اس کی شجر کاری باڑھ کے طور پر کی جاتی ہے۔ جب درخت کی عمر کم از کم پندرہ برس ہو جاتی ہے تو تب اس سے تیل بھی نکالا جاتا ہے۔

اس درخت کا آبائی وطن شمال مشرقی امریکہ ہے، جبکہ کینیڈا، جاپان، چین اور دیگر ممالک میں بھی پایا جاتا ہے۔ اب اس کی شجر کاری فرانس میں بھی کی جاتی ہے۔ تاہم اس کا تیل زیادہ تر امریکہ اور کینیڈا میں نکالا جاتا ہے۔ لیکن مشرقی ممالک میں تیل کشید کیے جاتے ہیں۔ اس درخت کی پانچ اقسام ہیں، جن میں سے دو کا تعلق شمالی امریکہ اور تین کا تعلق مشرقی ایشیا سے ہے۔

قدیم تہذیبوں میں اسے مذہبی رسومات کے دوران بخور کی طرح استعمال کیا جاتا تھا۔ اس کے پتوں سے بنائے جانے والا جوشاندہ مختلف امراض میں استعمال ہوتا تھا۔

تھوجا کی شاخوں کو برٹش ہربل فارماکوپیا میں برنکائٹس، دل کی کمزوری کے ساتھ مسوں کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

Essential Life

تھوجا میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: تھوجا میں تھوجون تقریباً 60 فیصد پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ فینچون، کیمفر، سیبی نین اور دیگر مرکبات پائے جاتے ہیں۔

تھوجا کا تیل: تھوجا کا تیل درخت کے تازہ پتوں، شاخوں اور چھال سے کشید کیا جاتا ہے، یہ بے رنگ یا زردی مائل سبز سیال ہوتا ہے۔ جس کی خوشبو تیز، تازہ اور کافوری ہوتی ہے

تھوجا کے طبی فوائد:

کھانسی بخار: تھوجا کے پتوں کا جوشاندہ کھانسی اور بخار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

پیشاب آور: تھوجا کا جوشاندہ پیشاب آور خصوصیات بھی رکھتا ہے۔ جبکہ حیض نہ آنے کی شکایت کو بھی ختم کرتا ہے۔

آتشک کا علاج: تھوجا آتشک جیسے امراض کیلئے انتہائی مفید ہے۔ آنتوں میں پائے جانے والے طفیلیوں، مثانے میں سوزش اور آتشکی امراض میں اس کے پتے اور شاخوں سے بنایا جانا والا جوشاندہ بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

Essential Life

جلدی امراض: تھوجا کے پتوں اور شاخوں سے بنایا جانے والا مرہم جلدی امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گٹھیا، نقرس، مسوں، موہکوں، جلدی خارش، جلدی سوزش اور جلد کے دیگر امراض میں میں یہ لاجواب دوا ہے۔

تھوجا کے دیگر استعمال: فارماسیوٹیکل کمپنیاں تھوجا کو مختلف ادویات میں استعمال کرتی ہیں۔ یہ پین کلر ادویات، کیڑے مکوڑوں کو مارنے والے سپرے، درد کیلئے بنائے جانے والے مرہم اور جلدی امراض کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ خوشبودار جزو کے طور پر اسے صابنوں، دیگر ٹائیلٹ پراڈکٹس اور پرفیومز میں شامل کیا جاتا ہے۔ کچھ غذائی مصنوعات میں فلیورنگ ایجنٹ کے طور پر شامل کیا جاتا ہے، لیکن اس شرط کیساتھ کہ تیار پونے والی یہ غذا تھوجون فری ہو گی۔

احتیاط: تھوجون کا جزو زیادہ مقدار میں ہونے کی وجہ سے یہ زہریلا ہوتا ہے۔اسے منہ کے راستے نہیں لینا چاہیے۔ خاص طور پرحاملہ خواتین کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ اس سے حمل ساقط ہوجاتا ہے۔ اروما تھراپی میں اس کا استعمال نہیں کیا جاتا۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items