Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

روز ہنی سے خوبصورتی بھی صحت بھی

روز ہنی سے خوبصورتی بھی صحت بھی - ChiltanPure

گلاب کے پھولوں سے بنا شہد طبیعت کو تروتازہ کر دیتا ہے۔ گلاب کی خوبیاں ہزار ہیں۔ یہ وٹامن سے بھرپور ہے، کھانوں کو زود ہضم بناتا ہے، سانس کی تکلیف رفع کرتا ہے، اس کا عرق آنکھوں کو ٹھنڈک اور جلد کو نکھارتا ہے۔

روز ہنی گلاب کے پھولوں کی پتیوں سے بننے والا شہد ہے۔ یہ شہد حاصل کرنے کے لیے شہد کی مکھیوں کو گلاب کے جھنڈ میں رکھا جاتا ہے اور اس بات کا اطمینان کیا جاتا ہے کہ شہد کی مکھیوں نے رس صرف گلاب سے حاصل کیا ہے۔ یا پھر اسے ایک خاص مناسبت سے گلاب کی پتیاں شہد میں ملا کر بنایا جاتا ہے۔

ہنی یا شہد ایک قدرتی لیس دار میٹھا سیال ہے۔جو شہد کی مکھیاں مختلف پھولوں کے رس سے بناتی ہیں۔شہد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔اس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔اس کے رنگ اور ذائقے کامعیار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کو کس قسم کے پھول سے حاصل کیا گیا ہے۔

تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔ شہد کا شمار ان کھانوں میں ہوتا ہے جن کی کوئی زائد المیعاد تاریخ نہیں ہوتی۔ شہد کو اگر کافی عرصے استعمال نہیں کیا جائے تو وہ جم جاتا ہے اور اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے لیکن وہ خراب نہیں ہوتا۔ جمے ہوئے شہد کو پگھلانے کے بعد اس کو کچھ دیر سورج کی روشنی میں رکھ دیں یا پھر گرم پانی میں شہد کی بوتل رکھ دیں۔

روز ہنی کی خصوصیات روز ہنی ایک منفرد خصوصیات کا حامل شہد ہے۔اس شہد میں سکروز کا لیول قدرتی طور پر کم ہوتا ہے، جبکہ گلوکوز کافی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، اس لئے یہ شہد جلدی جمتا ہے اور جلد کرسٹلائز ہوتا ہے۔ لیکن اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہلکا سا گرم کرنے پر شہد واپس اپنی اصلی مائع حالت میں آ جاتا ہے۔ اس شہد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ شہد کافی حد تک گاڑھا ہوتا ہے۔

روزہنی کے استعمالات یہ شہد عام طور پر دوسرے مشروبات مثلاً کافی میں بطور سویٹنر ملانے کے کام آتا ہے۔ جام کی طرح بریڈ پر لگا کر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ بیکری کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر چیزوں پر لگا کر کھانے میں استعمال ہوتاہے۔

روز ہنی کے فوائد روز ہنی انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے جن میں خون میں شوگر کی مقدار میں کمی، بلڈ، کولیسٹرول لیول متوازن، نظام ہاضمہ، آنتوں اور معدے کی بہتر کارکردگی، جگر کی کارکردگی میں اضافہ اور بینائی میں بہتری جیسے حیرت انگیز نتائج سر فہرست ہیں۔

عام طور پر خون کی حدّت، معدے کی تیزابیت یا پھر گرم اشیاء کے زیادہ استعمال کے بعد ایک چمچ روز ہنی کھا لیا جائے تو یہ طبیعت کیلئے بہت مفید ہے۔

منہ سے بدبو آنے اور مسوڑھوں سے خون رسنیکی صُورت میں گلاب کا شہد اگر معمول بنا لیا جائے تو فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

دل کی کمزوری میں مبتلا مریض ایک کپ عرقِ گلاب میں آدھا چائے کا چمچ گلاب کا سفوف مِکس کرکے دِن میں دو بار استعمال کریں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ماہرِ امراضِ قلب کی تجویز کردہ ادویہ استعمال نہ کی جائیں۔ روزہنی بھی دل کی کمزوری میں استعمال کرنا مفید ہے۔

روز ہنی کے استعمال کے نتیجے میں چہرے کی پیلاہٹ دور ہو جاتی ہے کیوں کہ اس میں آئرن بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے ڈائیٹنگ کے مضر صحت اثرات سے بچا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ روز ہنی کا استعمال اعصابی کمزوری، ورم، بڑھاپے میں کمزوری جیسی عام بیماریوں اور جسمانی تکالیف میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

روز ہنی کا استعمال کیسے کیا جائے؟ روزہنی کے دو چائے کے چمچ دودھ یا پانی میں ڈال کر پیا جا سکتا ہے، اسے چائے یا قہوہ میں بھی ڈال کر پیا جا سکتا ہے۔ ناشتے کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال دن میں دوبار کیا جا سکتا ہے۔ روز ہنی کے ایک سے دو چمچ دن میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items