Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

سی بک تھورن ہنی، صحت کیلئے جادوئی ٹانک

سی بک تھورن ہنی، صحت کیلئے جادوئی ٹانک - ChiltanPure

ماہرین غذائیت کی جانب سے ’سی بک تھورن‘ پھل کو بے شمار فوائد کا حامل قرار دیا گیا ہے، یہ ایک جنگلی بوٹی ہے جو کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہے، سی بک تھورن میں جگر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، موٹاپے، خراب جلد، امراض قلب، بلڈ پریشر سے لے کر گردوں کی بیماریوں تک ہر شکایت کا علاج موجود ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق سی بک تھورن دنیا کا وہ واحد پھل ہے جس میں اومیگا تھری(3)، سِکس (6) سمیت انتہائی مفید فیٹی ایسڈ اومیگا سیون (7) بھی 52 فیصد پایا جاتا ہے، اس میں سیکڑوں وٹامنز اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں 9 پھلوں سے زیادہ حتیٰ کہ پھل کیوی، نارنجی اور امرود سے کئی گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے، تحقیق کے مطابق اس جڑی بوٹی کے پھل، گٹھلی، گودے اور عرق میں 197 سے زیادہ مفید وٹامنز پائے جاتے ہیں۔

سی بک تھورن قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے سبب دنیا بھر میں کافی مشہور ہے، مارکیٹ میں کئی برانڈ اس کا پاؤڈر، جیم اور اس سے بنا تیل فروخت کر رہے ہیں جس کا استعمال بھی بے حد آسان ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق سی بک تھورن میں ہر طرح کے کینسر کا علاج بھی موجود ہے، اسے کسی بھی بیماری سے نجات کے لیے کھایا جا سکتا ہے جبکہ اس کا ستعمال وزن میں کمی کے لیے حیرت انگیز نتائج فراہم کرتا ہے۔

سی بک تھورن ہنی سی بک تھورن کے پھولوں کے رس سے حاصل ہونے والا شہد ہے۔ یہ مونو فلورا شہد کی قسم ہے۔ اسے اس لئے سی بک تھورن ہنی کہتے ہیں کہ یہ شہد حاصل کرنے کے لیے شہد کی مکھیوں کو سی بک تھورن ٹریز کے جھنڈ میں رکھا جاتا ہے اور اس بات کا اطمینان کیا جاتا ہے کہ شہد کی مکھیوں نے رس صرف سی بک تھورن سے حاصل کیا ہے۔

ہنی یا شہد ایک قدرتی لیس دار میٹھا سیال ہے۔جو شہد کی مکھیاں مختلف پھولوں کے رس سے بناتی ہیں۔شہد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔اس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور یہ مختلف رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔اس کے رنگ اور ذائقے کامعیار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کو کس قسم کے پھول سے حاصل کیا گیا ہے۔

تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔ شہد کا شمار ان کھانوں میں ہوتا ہے جن کی کوئی زائد المیعاد تاریخ نہیں ہوتی۔ شہد کو اگر کافی عرصے استعمال نہیں کیا جائے تو وہ جم جاتا ہے اور اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے لیکن وہ خراب نہیں ہوتا۔ جمے ہوئے شہد کو پگھلانے کے بعد اس کو کچھ دیر سورج کی روشنی میں رکھ دیں یا پھر گرم پانی میں شہد کی بوتل رکھ دیں۔

سی بک تھورن ہنی کی خصوصیات سی بک تھورن ہنی ایک منفرد خصوصیات کا حامل شہد ہے۔اس شہد میں سکروز کا لیول قدرتی طور پر کم ہوتا ہے، جبکہ گلوکوز کافی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے، اس لئے یہ شہد جلدی جمتا ہے اور جلد کرسٹلائز ہوتا ہے۔ لیکن اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہلکا سا گرم کرنے پر شہد واپس اپنی اصلی مائع حالت میں آ جاتا ہے۔ اس شہد کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ شہد کافی حد تک گاڑھا ہوتا ہے۔

سی بک تھورن ہنی کے استعمالات یہ شہد عام طور پر دوسرے مشروبات مثلاً کافی میں بطور سویٹنر ملانے کے کام آتا ہے۔ جام کی طرح بریڈ پر لگا کر کھانے میں استعمال ہوتا ہے۔ بیکری کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر چیزوں پر لگا کر کھانے میں استعمال ہوتاہے۔

سی بک تھورن ہنی کے فوائد سی بک تھورن جڑی بوٹی کا پھل انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے جن میں خون میں شوگر کی مقدار میں کمی، بلڈ، کولیسٹرول لیول متوازن، نظام ہاضمہ، آنتوں اور معدے کی بہتر کارکردگی، جگر کی کارکردگی میں اضافہ اور بینائی میں بہتری جیسے حیرت انگیز نتائج سر فہرست ہیں۔چنانچہ سی بک تھورن ہنی ان امراض میں نہایت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

سی بک تھورن ہنی کے استعمال کے نتیجے میں چہرے کی پیلاہٹ دور ہو جاتی ہے کیوں کہ اس میں آئرن بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے ڈائیٹنگ کے مضر صحت اثرات سے بچا جا سکتا ہے، ڈائیٹنگ کے دوران سی بک تھورن ہنی کا استعمال بال، ناخن اور جِلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ سی بک تھورن ہنی اعصابی کمزوری، ورم، بڑھاپے میں کمزوری جیسی عام بیماریوں اور جسمانی تکالیف میں فائدہ پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

سی بک تھورن ہنی کا استعمال کیسے کیا جائے؟ سی بک تھورن ہنی کے دو چائے کے چمچ دودھ یا پانی میں ڈال کر پیا جا سکتا ہے، اسے چائے یا قہوہ میں بھی ڈال کر پیا جا سکتا ہے۔ ناشتے کے دوران استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال دن میں دوبار کیا جا سکتا ہے۔ سی بک تھورن ہنی کے ایک سے دو چمچ دن میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اسے استعمال کرنے کے حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items