سبز الائچی: قدرت کی اینٹی سیپٹیک ایجنٹ
سبزالائچی جسے چھوٹی الائچی بھی کہا جاتا ہے،روزمرہ گھریلو استعمال کی عام چیز ہے، جسے عام طور پر کھانوں، چائے یا منہ میں خوشبو کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بھارت، سری لنکا اور دنیا کے بیشتر ممالک میں کاشت کی جاتی ہے۔ بھارت میں بھی میسور کی الائچی سب سے اچھی تصور کی جاتی ہے۔ الائچی کے پودے پر پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ اردو اور ہندی میں اسے چھوٹی الائچی یاسبز الائچی اور انگریزی میں کارڈاموم Cardamom کہتے ہیں۔
قدیم زمانے سے ہی یہ انسانوں کے زیر استعمال چلی آ رہی ہے۔قدیم مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھی یہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔
سبز الائچی میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا:
سبز الائچی ایک اچھی اینٹی سیپٹیک اور اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے۔اس میں میگنیشیم، فاسفورس، کیلشیم، اور پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ سوڈیم، آئرن، اور میگنیشیم کی بھی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔اس میں زنک اور تانبا بھی ہوتا ہے۔ الائچی وٹامن سی سے مالا مال ہے جبکہ اس میں وٹامن بی 6، تھامین، اور رائبو فلین بھی ہوتا ہے۔
سبز الائچی کے فوائد:
سانس کی بدبو: اگر آپ کے سانس کی بدبو ختم نہیں ہورہی تو اس کا اکسیر علاج الائچی ہے۔ یہ اینٹی بیکٹریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اور اس کی تیز خوشبو منہ کی بدبو دور کر دیتی ہے۔ یہ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے اور منہ کی بدبو کی ایک بڑی وجہ نظام انہضام کی خرابی ہوتی ہے۔
معدہ میں تیزابیت: الائچی معدے میں موجود لعابی جھلی کو مضبوط بناتی ہے، اس لئے یہ تیزابیت کیلئے اکسیر ہے۔ اس کو چبانے سے منہ میں بننے والے لعاب میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جو خوراک کو ہضم کرنے میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
پسینے کی بدبو کیلئے: سبزالائچی کا سفوف آدھا چمچ صبح نہار منہ مسلسل استعمال کرنے سے پسینے کی بدبو کو خوشبو میں بدل دیتی ہے۔
نظام تنفس کیلئے: الائچی پھیپھڑوں میں خون کے دورانیہ کو بڑھا کر نزلہ، زکام، کھانسی، دمہ کے امراض میں آرام پہنچاتی ہے جبکہ بلغم کو باہر نکالنے کیلئے بھی انتہائی مدد گار ہے۔
بلڈپریشر اوردل کی دھڑکن: الائچی میں کیونکہ میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات ہوتے ہیں، اس لئے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزا دوران خون کو بہتر بنانے میں اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں نہایت معاون ہوتے ہیں۔
ڈپریشن‘سٹریس و دیگر دماغی امراض: سبز الائچی Anti Depressant صلاحیت کی حامل ہوتی ہے اس کے آدھا چمچ پاؤڈر کو دن میں دو تین بار کھانے سے ڈیپریشن، اسٹریس اور دیگر دماغی و نفسیاتی امراض میں فائدہ ملتاہے۔
نظام انہضام: سبز الائچی قدرتی طور پر ایک منٹ کا درجہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کو بہتر بناتی ہے۔ الائچی کا استعمال آنتوں کی سوزش میں انتہائی مفید ہے جبکہ سینے کی جلن، متلی کی صورت میں بھی یہ آکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ نظام انہضام میں خرابی کی صورت میں دو سے تین سبز الائچی کے دانے‘ ادراک کا چھوٹا سا ٹکرا اور دھنیا اچھی طرح پیس کر گرم پانی کیساتھ استعمال کیا جائے۔ بد ہضمی کی صورت میں الائچی کے چند دانے سبز چائے میں شامل کر کے استعمال کرنے سے بدہضمی دور ہوتی ہے۔
بلڈپریشرو امراض قلب کیلئے: چونکہ الائچی میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیم کے مرکبات سے بھرپور ہوتی ہے اس لئے یہ خون کے الٹرولائٹس کیلئے صحت کا خزانہ ہے۔ یہ اجزاء دوران خون کو بہتر بناتے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔سبز الائچی خفقان اور دیگر امراض قلب میں بھروسے کی چیز ہے۔
خون کی کمی کیلئے: الائچی کے بنیادی اجزامیں آئرن، کاپر اور وٹامنز سی کے علاوہ ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں کہ جو خون کے سرخ جرثوموں کی افزائش کیلئے بے حد مدد گار ہوتے ہیں اور اینیما کی بیماری کیخلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔
زہریلے مادوں کا تدارک یعنی ڈی ٹاکسنگ: الائچی اپنے ڈی ٹاکسن کے عمل سے جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کو ختم کرتی ہے، انہیں جسم سے خارج کرتی ہے،متعدد امراض حتیٰ کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتی ہے۔سبز الائچی بہترین اینٹی کینسر‘اینٹی آکسیڈینٹ‘اورAnti-inflammatory ہے۔اس میں موجود وولاٹائل ایسینشل آئلزبیکٹیریا‘وائرسزاور فنگس کے فروغ کو روکتے ہیں۔
نظام تولید: الائچی ایک طاقتور محرک ہے، جو جنسی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ نظام تولید کو بھی بہتر بناتا ہے۔ یہ نہ صرف سرعت انزال جیسے امراض کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ تولیدی اعضا کو طاقت عطا کر کے ان کے افعال کو طوالت بخشتی ہے۔
سبز الائچی کے دیگر فوائد:
گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ سبز الائچی جنسی کمزوری اور نامردی کو دور کرنے میں کارآمد ہے۔ یہ وزن کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ سانس کی بیماری اور کھانسی میں مفید ہے۔ کھانسی کو دور کرنے کا بہترین علاج ہے۔ اس میں گلوکوز کو کنٹرول کرنے کی طاقت ہے۔ اس میں کم فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو آپ کے جسم میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتے ہیں اور بہتر میٹابولزم کی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔ ہیضہ اور اسکی وجہ سے دست آنے کی صورت میں الائچی کا عرق یا قہوہ پلانا بے حد مفید ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
معیاری اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.