اللہ تعالیٰ نے انسان کو تندرست رکھنے کی خاطر بے شمار پھل اور میوہ جات پیدا فرمائے۔ مونگ پھلی بھی ان میں سے ایک ہے۔ مونگ پھلی پاکستان میں کثرت سے کاشت کی جاتی ہے۔ مونگ پھلی کے پودے کی جڑوں میں یہ میوہ جال کی صورت میں پیدا ہوتا ہے۔ مونگ پھلی کی کاشت سالانہ بنیاد پر ہوتی ہے۔ ایک پھلی میں بالعموم ایک سے تین دانے ہوتے ہیں۔ بعض توانا اور بڑے ہوتے، بعض کمزور اور چھوٹے۔ زمین کے اندر یہ دانے دو ماہ میں پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔ پکنے کی صورت میں اس کی بیلوں کو اکھاڑ لیا جاتا ہے۔ چار سے چھے ہفتوں کے دوران یہ مکمل طورپر خشک ہو جاتے ہیں۔مونگ پھلی کا آبائی وطن جنوبی امریکا ہے۔لیکن آجکل برصغیر پاک و ہند میں دنیا بھر کی مونگ پھلی کی پیداوار کا40فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔اس کی پھلیاں زمین کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔ پھر بھی اس کا شمار مغز اور بیج کے زمرے میں ہوتا ہے۔مونگ پھلی کے استعمال کی تاریخ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے ایک ہزار سال پہلے آثار قدیمہ کے ماہرین نے پیرو کے ساحلی علاقوں کی کھدائی کی، تو انھیں وہاں مونگ پھلی کے بھی آثار ملے۔سردیوں میں بھنی ہوئی مونگ پھلیاں کھانے کا بہت مزہ آتا ہے‘ پاکستان اور دیگر گرم ممالک میں بھی صرف موسم سرما میں مونگ پھلی کثرت سے کھائی جاتی ہے اور دیگر موسموں میں اس کا استعمال بہت ہی کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مغربی ملکوں میں سال بھر مونگ پھلی کا زور رہتا ہے۔ وہاں کچی مونگ پھلی، بھنی ہوئی،تلی ہوئی، نمکین اور میٹھی مونگ پھلی بہت کھائی جاتی ہے اور بہت سی اشیاء بھی مونگ پھلی سے تیار کی جاتی ہیں اور یہ صبح و شام کھانے کے استعمال میں رہتی ہیں۔ مونگ پھلی چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔جسے زیادہ تر کھانوں میں ذائقے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ تیل جلد کی خوب صورتی بڑھانے کے لیے بہترین ٹانک ہے۔ اس کے استعمال سے جلد شگفتہ اور نرم و ملائم ہوجاتی ہے۔ چہرے کے مہاسوں اور پھنسیوں کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔ مونگ پھلی کے تیل میں لیموں کا رس ملاکر لگانے سے چہرہ تروتازہ رہتا ہے۔مونگ پھلی کے غذائی اجزا: اپنے مزاج کے اعتبار سے یہ پھلی گرم خشک ہے۔ لہٰذا100گرام مونگ پھلی میں غذائی اجزا کا تناسب حسب ذیل ہے:فاسفورس 350 ملی گرام، چکنائی1.40 فیصد، فولاد 8.2 ملی گرام، کیلشیم90 ملی گرام، وٹامن ای4.261 ملی گرام، لحمیات3.25فیصد، ریشے1.3فیصد، رطوبت0.3فیصد، کاربوہائیڈریٹس1.26فیصد اور معدنی اجزا4.2فیصد۔ کچھ مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس بھی پایا جاتا ہے۔ 100 گرام مونگ پھلی میں حراروں کی تعداد567ہوتی ہے۔مونگ پھلی کا تیل ایک طاقتور اینٹی اوکسیڈنٹ کا کام کرتا ہے۔ اس میں رائبو فلاوین، نیاسین، تھیامین، پینٹوتھینک ایسڈ، پائری ڈاکسٹ شامل ہوتے ہیں۔ منرلز میں سے کاپر (CU)، آئرن(Fe)، پوٹاشیم (K)، کیلشیم (Ca)، میگنیشیم (Mg)، زنک(Zn) اور سیلینیم شامل ہیں۔ یہ سب منرلز بدرجہ اتم مقدار میں ملتے ہیں۔ماہرین غذائیت کے مطابق ایک کلو گرام مونگ پھلی میں ایک کلوگرام گوشت کی نسبت زیادہ لحمیاتی اجزا پائے جاتے ہیں۔ جبکہ اتنی ہی مقدار میں انڈوں کے بالمقابل تقریباً اڑھائی گنا زیادہ پروٹین ملتی ہے۔ اسی طرح پنیر اور سویابین کے سوا دیگر کوئی بھی نباتات پروٹین کی مقدار کے سلسلے میں مونگ پھلی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اس میں پائی جانے والی پروٹین متوازن ہوتی ہے۔
مونگ پھلی محض لذیز غذا ہی نہیں، یہ شفا بخش اثرات بھی رکھتی ہے۔موٹاپا: موٹاپا بنفسہ کوئی مرض نہیں، لیکن بہت زیادہ موٹاپے سے جسم کئی بیماریوں کو گھیر لیتی ہیں۔ مونگ پھلی کے استعمال سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ دوپہر کھانے سے کچھ دیر قبل مٹھی بھر مونگ پھلی (بھنی ہوئی) کھائیے ساتھ ہی بغیر چینی کے چائے یا کافی استعمال کیجیے۔ وزن میں رفتہ رفتہ کمی آ جائے گی۔ یہ نسخہ برتنے سے بھوک بھی لگتی ہے۔ نتیجتاً دیگر اغذیہ کے کم استعمال سے وزن بھی کم ہو جاتا ہے۔ذیابیطس: اس عارضے میں مبتلا مریض اگر مونگ پھلی مناسب مقدارمیں استعمال کریں، تو انھیں افاقہ رہتا ہے۔ مریض اگر روزانہ ۶۰،۵۰ گرام مونگ پھلی کھا لیں، تو وہ غذائیت کی کمی سے محفوظ رہیں گے۔ بیشتر بدن کو درکار نایاسین کی مقدار بھی پوری ہوتی رہے گی۔دانتوں اور مسوڑھوں کا علاج: دانتوں کی مضبوطی میں مونگ پھلی اکسیر ہے۔ اسے نمک کے ساتھ ملا اچھی طرح چبا کر کھایا جائے، تو مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں۔ یوں مضرصحت جراثیم کا انسداد ہوتا اور دانتوں کا قدرتی رنگ برقرار رہتا ہے۔ مونگ پھلی کھانے کے بعد منہ پانی سے اچھی طرح صاف کر لیں تاکہ اس کے ذرات دانتوں میں نہ رہ جائیں۔جریان خون اور نکسیر: بعض اوقات چوٹ لگنے سے زخم کی صورت خون مسلسل بہتا اور اسے روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔ مونگ پھلی کا متوازن استعمال جریان خون (ہیموفیلیا) کا کامیاب علاج ہے۔ Essential Lifeچہرے کی تروتازگی: اس کا روغن حسن و جمال میں اضافے کے لیے مستعمل ہے۔ یہ بیرونی جلد کی نشوونما کرتا اور خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ جوانی میں چہرے پر ظاہر ہونے والے کیل مہاسوں، چھائیوں اور کیلوں کی پیدائش روکتا ہے۔ مونگ پھلی کے روغن میں مساوی وزن لیموں کا رس شامل کر لینے سے نتائج زیادہ بہتر اور حوصلہ افزا نکلتے ہیں۔ رات کو سوتے وقت یہ آمیزہ چہرے پر ملیے، تروتازگی نکھار اور شادابی آ جائے گی۔متفرق امراض: مونگ پھلی میں بے شمار فوائد پوشیدہ ہیں۔ مثلاً اس میں بہ آسانی ہضم ہو جانے والا تیل کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ تیل جلد میں نرمی اور ملائمت پیدا کرتا ہے۔ معتدل طور پر سہل بھی ہے۔ ایسی خواتین جو بچوں کو دودھ پلا رہی ہوں، ان کے لیے شکر اور دودھ کے ساتھ مونگ پھلی کھانا عمدہ اور طاقت بخش غذا ہے۔ اس غذا میں ہر طرح کی چھوت روکنے کی صلاحیت ہے۔ ٹی بی اور یرقان کے مریضوں کے لیے یہ نادر روزگار شفابخش دوا ہے۔استعمال میں احتیاط:یہ یاد رہے کہ مونگ پھلی کو غذا کی جگہ نہ دیجیے۔ بعض محققین کی رائے میں مونگ پھلی کے روزمرہ استعمال سے جسم میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ بعض لوگوں کو بھونی ہوئی مونگ پھلی کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے۔ سانس کی تکلیف اور بالخصوص دمہ کے مریض مونگ پھلی کم کھائیں۔ البتہ اگر یہ مونگ پھلی نمک ملے پانی میں اْبال لیں‘ تو زیادہ نقصان سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ معدے کے عوارض میں مبتلا اور یرقان کے مریض بھی اس سے گریز کریں۔طبعی لحاظ سے مونگ پھلی کی خصوصیات: مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ اینٹی اوکسیڈنٹس کی بھی بھاری مقدار ملتی ہے، خاص طور پر پولی فینول کی قسم پیراکوایسڈ کی زیادتی سے موجودگی کے باعث معدے کے اندر کینسر پیدا کرنے والے مرکبات کی ساخت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو معدہ کے کینسر کی روک تھام ہوجاتی ہے۔ اس میں موجود قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کینیڈا میں کی جانے والی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کا استعمال انسولین استعمال کرنے والے افراد کے خون میں انسولین کی سطح برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مونگ پھلی میں موجود وٹامنز ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب چقندری اور گاجر سے زیادہ ہیں۔ مونگ پھلی میں شامل فیٹی ایسڈز کے اولیک ایسڈز(Oleic)، ایل۔ڈی۔ایل(LDL) کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور ایچ ڈی ایل کی مقدار کو بڑھاتے ہیں، جس کے نتیجے میں دل اور خون کی نالیوں کو امراض سے تحفظ ملتا ہے اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ دیگر اینٹی اوکسیڈنٹس خون کی نالیوں میں سکڑن اور تنگی پیدا کرنے والے ہارمونز کے اثرات میں کمی لاتے ہیں تو نالیوں میں تنگی آکر بندشیں پیدا ہونے کی روک تھام ہوجاتی ہے، اس طرح بلڈ پریشر بلند نہیں ہوتا۔ مونگ پھلی میں اینتھو سائی نن قسم کا فینول ریسر ویرہ ٹرول کافی مقدار میں ہوتا ہے، اس سے دل کے امراض، کینسر کی بیماری اور بڑھاپے کے متعددامراض سے بچاؤ ہوتا ہے۔ Essential Lifeاحتیاط: ہر شے کا اعتدال میں استعمال ضروری ہے، کسی بھی چیز کی زیادتی فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہے۔ اسی طرح مونگ پھلی کا کثرت سے استعمال جسم میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ یرقان اور پیٹ کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مونگ پھلی کے استعمال سے اجتناب برتنا چاہیے تاکہ معدے میں تیزابیت اور بدہضمی سے بچا جائے۔ کھانسی، نزلہ، زکام میں بھی اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ مونگ پھلی کو اگر بغیر بھونے کھایا جائے، تو اسے خوب چبا کر کھائیے کیونکہ اس کو جس قدر زیادہ چبایا جائے، یہ اتنی ہی زیادہ زود ہضم ہو جاتی ہے۔ دوسری صورت میں یہ دیر ہضم ہے۔ یہ مونگ پھلی کی خامی ہے، لیکن بھون کر استعمال کرنے سے اس کی یہ خامی دور ہو جاتی ہے۔ اسے پکا لینے سے نشاستہ مزید قابل ہضم ہو جاتا ہے۔ اگر زیادہ پکانے کی زحمت سے بچنا ہو، تو اسے پیس کر آٹا بنا لیجیے۔مونگ پھلی میں روغن وافر ہوتا ہے۔ اس لیے پیسنے سے یہ مکھن کی صورت اختیار کر لیتی ہے۔ اسے کسی مقصد کے لیے استعمال کرنے سے پیشتر تھوڑا سا خوردنی نمک ضرور شامل کر لیجیے۔ اگر اس مکھن کا قوام زیادہ گاڑھا ہو تو اس میں پانی وغیرہ نہ ملائیے بلکہ پتلا کرنے کے لیے مونگ پھلی کا تیل ملا لیں۔ حاملہ خواتین مونگ پھلی کھانے سے پرہیز کریں۔الرجی ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ حکمت سے وابستہ ماہرین کا ماننا ہے کہ مونگ پھلی کی گری قدرتی طور پر بظاہر خشک ہوتی مگر اس میں تیل موجود ہوتا ہے، اسی لیے کھانے کے بعد پانی پینے سے پیاس کی شدت بڑھ جاتی ہے اور غذائی نالی میں چربی جمع ہوجاتی ہے جو گلے میں خراش اور کھانسی کا باعث بن سکتی ہے۔ یاد رہے کہ مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے کے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی۔نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔مونگ پھلی کے تیل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔ |
Close
Sidebar
Categories
Recent Post
گندنا کے طبی فوائد
22 November 2025
تخم سرس کے طبی فوائد
20 November 2025
Featured Products
Pait Safai / پیٹ صفائی / Natural Laxative Powder / ہر رات آدھا چمچ بنائے زندگی آسان
60 reviews
Prime Fast Delivery
Made with 100% Organic Herbs
Relieves constipation acidity
Bloating and other gastrointestinal issues
Safe to be used by the whole family
Gross Weight 260Grm
Net Weight 200Grm
- Rs. 999
Rs. 1,110- Rs. 999
- Unit price
- / per
Activated Charcoal Teeth / Whitening Treatment - Whitens Teeth Naturally, Kills Cavity causing Bacteria Eliminates Bad Breath
103 reviews
Prime Fast Delivery
Good For Smokers
Protects Gums
Whitens Teeth Naturally
Prevents from Permanent Staining
Removes Toxins from Mouth
Eliminates Bad Breath
Kills Cavity causing Bacteria
Removes Plaque Build up
50ml
- Rs. 999
Rs. 1,110- Rs. 999
- Unit price
- / per
Red Onion Oil / Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth
123 reviews
Prime Fast Delivery
Nourishes Scalp
Prevents Greying
Boosts Hair Growth
Adds Strength & shine
Wards off Dandruff
Rich in Sulphur
Prevents Split-Ends
Used as a Natural Conditioner
200ml
- Rs. 1,099
Rs. 1,220- Rs. 1,099
- Unit price
- / per
Red Onion Shampoo Natural Solution for Regrow Hair & Prevent Hair Loss.
110 reviews
Prime Fast Delivery
Naturally Low Foaming [SLS FREE]
Boosts Hair Growth
Lessen Dandruff
Reduce Split Ends
Makes Hair Strong
Strengthen Hair Follicles
Calms Itchy & Dry Scalp
Prevent Premature Hair Greying
260ml
500ml
- From Rs. 890
Rs. 1,600- From Rs. 890
- Unit price
- / per
Pinkish Lips & Cheek Tint (گلابی ٹِنٹ) - Organic Liquid stain for lips, Nourish Lips & Hydrate lips all day
115 reviews
Prime Fast Delivery
Rosy-Pink Tint
Long-Lasting
24/7 Stay
Lip Moisturizing
Sheer & Buildablel
Natural-Look
Smudge-Proof
Give Your Face a Fresh Look
Brightens Lips & Cheeks With a Cheery Pop Of Color
30ml
- Rs. 599
Rs. 666- Rs. 599
- Unit price
- / per
Henna Hair and Beard Dye (Chocolate & Coffee) – Prevents Premature Hair Greying, Improves Scalp Health, Balances pH & Oil Production
63 reviews
Prime Fast Delivery
Strengthens Hair
Repairs Split Ends
Restricts Hair Fall
Stress Reliever
Improves Scalp Health
Balances pH & Oil Production
Prevents Premature Hair Greying
200gm
- Rs. 799
Rs. 890- Rs. 799
- Unit price
- / per
Vitamin C Serum for Face / وٹامن سی سیرم / Best for Reducing Wrinkles, lines & Dark Circles also Promotes Shiny and Healthier Skin
115 reviews
Prime Fast Delivery
Lightens dark circles
Reduces Wrinkles
Provides moisture
Promotes healthy skin
Enhances skin tone
Fights pigmentation
Improves skin texture
Protects from sun damage
Stimulates collagen production
For all skin types
30ml
- Rs. 750
Rs. 1,220- Rs. 750
- Unit price
- / per
Mix Seeds Normal – Rich in Antioxidants, Metabolism Booster & Good Source of Omega-3
68 reviews
Prime Fast Delivery
Right Fuel for Health
Good Source Of Fiber
Lower Cholesterol
Relieves Diarrhea
Nutritious Source of Plant Protein
Help Lower Blood Pressure
Support Healthy Bones
Reduce Inflammation
Aid Blood Cell Formation
Small200g
Large750g
- From Rs. 699
Rs. 1,350- From Rs. 699
- Unit price
- / per
Glow Facial Kit /4x Results / Deep Cleansing, Anti- Aging & Enhances Skin’s Natural Glow | Personal Kit
297 reviews
Prime Fast Delivery
Step 1,Glow Facial Cleanser
Step 2,Glow Facial Scrub
Step 3,Glow Facial Massaging Cream
Step 4,Glow Skin Polisher
Step 5,Glow Facial Mud Mask
Step 6,Glow Facial Serum
- Rs. 4,599
Rs. 5,090- Rs. 4,599
- Unit price
- / per
Hand & Foot Glowing CREAM / Formulated With Multi-Vitamins & Glowing Agents, Moisturizes, Soothes & Improves Skin Texture, Makes Skin Soft & Glowing
53 reviews
Prime Fast Delivery
Re-hydrates dry skin
Moisturize soothes and softens skin
It gives radiant, glowing skin
Improves skin texture
Makes skin smooth
Restores and nourishes the skin
Non-irritating formula
100ml
- Rs. 899
Rs. 1,000- Rs. 899
- Unit price
- / per
Rosemary Essential Oil – Best Antiseptic Skin Tonic
49 reviews
Prime Fast Delivery
Good for your Skin Health
May Improve Brain Health
Stress Relief
Controls Acne
May Reduce Joint Inflammation
Reduce Pain
Stimulate Hair Growth
Repels Certain Bugs
May increase Circulation
Consult with Doctor if you have any Skin Issue
20ml
100ml
- From Rs. 960
Rs. 1,065- From Rs. 960
- Unit price
- / per
Chia Seeds / چیا سیڈز / High in Fiber, Protein & Aid in Weight Loss / تخم میکسیکو
80 reviews
Prime Fast Delivery
Help in Weight Loss
Super high in antioxidants
Got an impressive amount of fiber
Rare source of omega-3 fatty acids
Need calcium? Chia’s got it!
Solves Skin Related Issues
Small250g
Large800g
- From Rs. 1,699
Rs. 1,830- From Rs. 1,699
- Unit price
- / per
Sea Buckthorn Powder – Shop now for a healthy life style, Boosts immunity, Improves eye sight ,Prevents heart disease – 100% pure organic
8 reviews
Prime Fast Delivery
Treat stomach or intestinal problems
Improve blood pressure or blood cholesterol
Prevent or manage blood vessel or heart disease
Complement cancer treatment
Boost immunity and prevent infections
Treat obesity
Improve symptoms of cirrhosis
Improve eyesight or dry eyes
Treat respiratory problems such as asthma, colds, and pneumonia
Gross Weight:190gm
Net Weight:130gm
- Rs. 1,199
Rs. 1,332- Rs. 1,199
- Unit price
- / per
Moringa Powder 160g - Wellness in Every Spoon , Nature's Multivitamin (small)
52 reviews
Prime Fast Delivery
Boost Immune System
Skin Nourishment
Improve Digestive System
Fights Diabetes
Protects Liver
Control Blood Level
Anti-oxidant Property
Lower Cholesterol
Strong Bones
Great For Skin & Hair
Better Kidney Function
Better for Heart Health
Consult with Doctor if you have any Issue
Gross Weight: 220g
Net Weight: 160g
- Rs. 1,265
Rs. 1,405- Rs. 1,265
- Unit price
- / per
DESI GHEE / دیسی گھی / The Natural Way to Strengthen Body, Mind, Bones , and Heart Health.
125 reviews
Prime Fast Delivery
Better for Heart Conditions
Strengthens Immunity
Minimizes the risk of diseases
Helps in Bone Development
Good source of energy
Wonderful effects on skin
Makes hair stronger
Reduces weight
1050ML Approx
- Rs. 3,999
Rs. 4,438- Rs. 3,999
- Unit price
- / per


![Red Onion Oil 🧅 Reduces Hair Fall & Accelerates Hair Regrowth [پیاز کا تیل].. Trending.... 🔥 - ChiltanPure](http://chiltanpure.com/cdn/shop/products/red-onion-oil-reduces-hair-fall-amp-accelerates-hair-regrowth-piaz-ka-til-trending-394813_165x.jpg?v=1707464619)













Essential Life
Essential Life