!پٹرولیم جیلی زخموں کو جلد بھرنے کے کام بھی آتی ہے
بلاشبہ پٹرولیم جیلی کے بے شمار فوائدہیں تاہم اس کا استعمال صرف بیرونی جلد پر کریں اور اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اسے آنکھوں یا منہ میں ڈال کر نگل لیں جو کہ صحت کے لئے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ ایک اور اہم با ت یہ کہ ہمیشہ معیاری کمپنی کی پٹرولیم جیلی استعمال کریں۔ دوسری صورت میں سستی اور گھٹیا کمپنی کی پٹرولیم جیلی کے استعمال سے آ پ کو الرجی یا انفیکشن ہونے کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کی ایڑیاں پھٹی ہوئی ہوں تو اپنے پاؤں کچھ دیر کیلئے نمک ملے گرم پانی میں رکھے۔ بعدازاں انہیں تولیے سے خشک کر کے ان پر پٹرولیم جیلی لگالیں اور پھر جرابیں پہن لیں۔ اس سے آپ کی ایڑیاں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔
پٹرولیم جیلی کا استعمال خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسی پٹرولیم جیلی کو آپ اپنی پالتو جانور کی کھردری جلد پر بھی لگاسکتے ہیں تاکہ اس کی نرمی دوبارہ لوٹ آئے۔ علاوہ ازیں پٹرولیم جیلی بچوں کی جلد پر ڈائپر کی وجہ سے پڑ جانے والے سرخ نشانات دور کرنے میں بھی مددگا ر ہوتی ہے۔
پٹرولیم جیلی سرجری کے بعد والی جلد کی نمی برقرار رکھنے میں بھی معاون پائی گئی ہے۔ تاہم اس کے استعمال سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ آپ کی جلد کا متعلقہ حصہ صاف اور جراثیم سے پاک ہو۔ بصورتِ دیگر بیکٹریا اور دوسرے جراثیم آپ کے زخم پر موجود ہو کر اس کے جلد بھرنے میں دیری کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سردیوں میں جلد کی خشکی کا شکار حضرات پٹرولیم جیلی سے اپنی جلد کی حفاظت بھی کر سکتے ہیں۔
آپ پٹرولیم جیلی کو میک اپ ہٹانے کے لئے بھی استعما ل کر سکتے ہیں بالکل ایسے جیسا کہ میک اپ ریموور یا وائپس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے چہرے پر لگا کر بعد میں ٹشو پیپیر یا روئی سے پونچھ لینے سے میک اپ اتر جاتا ہے۔
اس کے علاوہ ہلکی سی پٹرولیم جیلی کو بالوں پر لگانے سے یہ بالوں کی چمک اور ملائمت لوٹانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کی انگلی میں انگوٹھی پھنس جائے اور نکلنے کا نام نہ لے تو اس حصہ پر تھوڑی سی پٹرولیم جیلی لگائیں اور پھر کوشش کریں۔ اس بار آپ آسانی سے انگوٹھی اتار سکیں گے۔ مزید یہ کہ اگر چوڑیاں پہنتے اور اتارتے وقت آپ کو اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہو تو بھی آپ پٹرولیم جیلی کے استعمال سے یہ الجھن سلجھا سکتے ہیں۔ اس میں موجود معدنیاتی تیل جلد کو مناسب چکنائی اور ملائمت دے کر زیور کے پہننے اور اتارنے میں آسانی فراہم کرتے ہیں۔
پٹرولیم جیلی معدنیاتی تیل اور ویکس سے مل کر بنتی ہے۔ پٹرولیم جیلی میں سب سے اہم جز پٹرولیم ہے جو جلد پر پانی کی ایک حفاظتی تہہ چڑھا دیتی ہے۔ اس طرح جلد میں ضروری نمی برقرار رہتی ہے۔ ایک مشاہدے کے مطابق یہ زخموں کو جلد بھرنے کے کام بھی آتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کیلئے ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ کر لیں۔
پٹرولیم جیلی سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں
Tags:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.