Skip to content

DOWNLOAD our App & Get Upto 30% Off Download Now

سرخ پیاز کا تیل: گرتے بالوں کا قدرتی علاج

سرخ پیاز کا تیل: گرتے بالوں کا قدرتی علاج - ChiltanPure

پیاز خاص طور پر سرخ پیاز، قدرت کی ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ ویسے بھی ہمارے رسول اللہ ﷺکا فرمان ہے کہ جب کبھی کسی نئے شہر یا ملک میں جاؤ تو وہاں کی سب سے پہلے پیاز کھاؤ۔ یہ آپ کو اس علاقے کی بیماریوں سے تحفظ دیگا۔ پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں۔پیا ز کے کیمیائی تجربے سے معلوم ہو ا ہے۔ پیاز ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پیاز کے بغیر کوئی ڈش مکمل نہیں ہوتی اور یہ ہمارے باورچی خانہ کا اہم عنصر ہے۔ پیاز کو سلاد کے طور پر اپنی روزہ مرہ خوراک کے ساتھ ضرور استعمال کریں کیونکہ دال یا سبزی کے ساتھ کھانے سے خون میں شکر کی سطح کم رہتی ہے جس سے شوگر جیسی موذی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔پیاز میں کرومیم ہوتی ہے جو کہ شوگر کے اثرات میں کمی کرتی ہے۔اگر پیاز کے اوپر ایک لیموں نچوڑ لیا جائے۔ تو نہ صرف ذائقہ میں اچھا ہو گا بلکہ یہ ہماری صحت کے لئے بھی اچھا ہو گا۔

پیاز میں پائے جانے والے کیمیائی اجزا: اس میں حیا تین اور دوسرے اجزا بڑی تعداد میں مو جو د ہو تے ہیں۔ان میں نشاستہ، چونا، تا نبا، فولا د، گندھک، سلفائڈ،میگنیشیم، پو ٹا شیم اور میتھا ئی ڈی ما ئیڈ، فاسفورس، کرومیم شامل ہیں۔

پیاز کے فوائد: پیاز کھانے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں سلفائڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے۔ کچا پیاز کھانے سے ہمارے جسم کاکولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے۔ پیاز دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ: سرخ پیاز میں شامل کیمیائی اجزا جیسے کوئیرسٹین، اینٹھوسنین، اور آرگنوسلفائڈ کینسر، خاص طور پر پراسٹیٹ کینسر کی بیماری میں مفید ہوتے ہیں۔یہ بریسٹ کینسر، کولن کینسر، اویورین کینسر اور پھیپھڑوں کی ٹیومر کیلئے مفید ہے۔ پیاز کے جوس میں شامل اجزاء ٹیومر کے خلیوں کو ختم کردیتے ہیں اور اس طرح کینسر کے علاج اور روک تھام میں مدد کرتے ہیں۔

زخم کا موثر علاج: زخم پر پیا ز باندھنے سے آرام آجاتا ہے۔دوسری جنگ عظیم میں زخمی سپاہیو ں کا علاج کچے پیا ز سے کیا جاتا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز کے باندھنے سے دو دن کے اندر زخم خشک ہونا شروع ہو جا تا ہے۔

قوت باہ بڑھانے کا موثر علاج: پیاز خصوصاً سرخ پیاز قوت باہ بڑھانے کا انتہائی موثر علاج ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قوت باہ بڑھانے میں انتہائی مفید ثابت ہوتاہے لیکن اسے دن میں کس وقت کھانا چاہیے کہ یہ فائدہ دے کیونکہ اگر یہ دن میں کسی غلط وقت کھالیا جائے تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ قوت باہ کو بڑھانے کے لیے پیاز کا استعمال دوپہر کے کھانے کے ساتھ کرنا چاہئے اوراگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تومرد وں کو کسی قسم کی بھی ادویات کا سہارا نہیں لینا پڑے گا اور ازدواجی زندگی میں کسی قسم کی شرمندگی بھی نہیں اٹھانی پڑے گی۔ تاہم ماہرین کا کہناہے کہ کچھ ایسے اوقات بھی ہیں جن میں پیاز کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔پیازکو صبح یا شام کے وقت بالکل استعمال نہیں کرناچاہیے کیونکہ ان اوقات میں ا س کا استعمال قوت باہ کومزید کم کر دے گا۔شام کے وقت پیاز کھانا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے لہذا رات کے کھانے میں اسے ہاتھ بھی مت لگائیں۔

گرتے بالوں کا علاج: بالوں کے گرنے سے انسان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے بلکہ گنج پن کے ظاہر ہونے سے شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے، اگر گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ایک بار پیاز کا تیل استعمال کرنا شرط ہے۔گرتے بال آج کل سب ہی کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے، اچھے بالوں کیلئے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے۔بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، پیاز کے تیل سے نشو نما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کاگرنا بند ہو جاتا ہے، پیازکا تیل اور پانی اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔

سردیوں کی بیماریوں کی ڈھال: پیاز کا رس، جس میں بہت زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جبکہ خاص طور پر سردیوں کی بیماریوں کے لئے قدرتی اینٹی بائیوٹک اثرات رکھتا ہے۔ یہ ناک کی رکاوٹوں کا بہترین حل ہے، بلغم کو دور کرتا ہے، قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔

گرمی کی شدت سے تحفظ: ماہرین طب کا کہنا ہے کہ قدرت نے پیاز میں ایسی خصوصیات رکھی ہیں کہ جو نہ صرف سردیوں کی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے بلکہ گرمیوں میں پیاز کا ستعمال سخت گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے اور لو لگنے سے بھی بچاتا ہے۔

پیاز کے جوس کے فوائد: پیازمیں وٹامنز انتہائی زیادہ ہوتے ہیں۔پیاز کا رس خاص طور پر وٹامن اے اور بی سے مالا مال ہوتاہے۔ اس کے علاوہ، میگنیشیم، پوٹاشیم، کیلشیم، جیسی اہم معدنیات بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔پیاز میں سلفر مرکبات اور فلاوونائڈز بھی پائے جاتے ہیں۔چنانچہ اس کا استعمال قوت مدافعت کو تقویت بخشتا ہے۔ پیاز میں موجود نامیاتی گندھک کی ایک خصوصیت ہے جو لوگوں میں جوش وجذبہ پیدا کرتا ہے۔ان اجزا کی بدولت جوانی برقرار رہتی ہے۔ بڑھاپا تیزی سے نہیں آتا۔

الرجی کا موثر علاج: الرجی کے لئے پیاز سے اچھی کوئی چیز نہیں۔یہ سوزش اور الرجی کو روکتا ہے۔ یہ سانس کی بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

تابکاری اثرات سے بچاتا ہے: پیاز کے رس میں ایک اور بڑی خوبی ہے کہ وہ آپ کو تابکاری اثرات سے بچاتا ہے۔ پیاز میں موجود سیلینیم معدنیات کی مناسب مقدارآپ کے دفاعی نظام کی مزید مضبوط کرتا ہے۔

موٹاپے کا علاج: پیاز کا رس میں شامل اینٹی آکسیڈینٹ مواد جسم میں ورم کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے، زہریلا مادوں کے اخراج کو آسان بناتاہے، چربی جلانے کو تیز کرتا ہے، اس کی وجہ سے وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

پیٹ کی پریشانیوں کا ازالہ: پیاز کا رس پیٹ اور پیٹ سے متعلق امراض کے لئے فائدہ مند ہے۔ پیاز میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو پیٹ میں ریلیف فراہم کرتی ہیں۔ یہ دائمی قبض اور گیس کی ضرورت سے زیادہ پریشانیوں کو دور کرتے ہیں۔ پیاز کا جوس خصوصاً بچوں کے پیٹ میں کیڑوں سے نجات دلانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

پتھری کا علاج: پیاز پیشاب کی نالی کے ذریعے جسم میں جمع غیرضروری سیالوں کو نکال دیتاہے۔ یہ گردوں کے پتھروں کی تشکیل کو روکنے میں بہت معاون ہوتا ہے،پہلے سے موجود پتھری کو پیشاب کے ذریعے خارج کر دیتا ہے۔

جوؤں کا علاج: پیاز کا رس جوؤں سے چھٹکارے میں بہت معاون ہے۔ پیاز کے رس موجود گندھک سے جوؤں سے نجات میں مدد دیتی ہے۔ یہ جوؤں کے انڈوں کو بھی مار دیتا ہے۔ جدید تحقیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیاز کا جوس جوؤں کو مارنے میں کامیاب ثابت ہواہے۔

جوؤں کیلئے استعمال: 2۔3 پیاز لیکر انھیں نچوڑلیں۔ اس پانی کو سر پر لگائیں اور اس کے خشک ہونے کا انتظار کریں۔ بعد میں اچھی طرح کنگھی کر لیں۔پھرسر کو کسی اچھے صابن یا شیمپو سے دھو لیں۔ دو تین بار کے اس عمل سے سر سے جوؤں کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔

آنکھوں کا علاج: پیاز کا رس آنکھوں کی صحت کے لئے انتہائی اہم ہے۔ باقاعدگی سے اور اعتدال میں اس کھانے سے آنکھوں کے متعدد امراض ختم ہوجاتے ہیں۔

کیل، مہاسوں کا علاج: پیاز کا جوس مہاسوں کے لئے بھی ایک اچھا علاج ہے۔ اس کے لئے متاثرہ جگہوں پر پیاز کے جوس کو شہد یا زیتون کے تیل میں ملا کر لگائیں۔ بھورے اور سیاہ دھبوں کے علاج کے لئے پیاز کے جوس اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر استعمال کرسکتے ہیں۔چند مرتبہ یہ عمل کرنے سے آپ کو بہت افاقہ محسوس ہوگا۔

ماہواری کا درد: پیاز کا رس خون جمنے سے روکتا ہے اور زیادہ آسانی سے خون کا بہاؤ کرتا ہے۔ اس سلسلے میں، یہ عورتوں کو ماہواری میں بے ضابطگیوں کا سامنا کرنے سے نجات مل سکتی ہے۔اس کا باقاعدگی سے استعمال ماہواری کے درد کو کم کرتا ہے۔ یہ ماہواری میں تاخیر کی وجہ سے اپھارہ، بہہ جانے، قبض اور گیس کے درد کو بھی ختم کرتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی: پیاز کے رس میں موجود کیمیائی اجزا ہڈیوں کی ساخت کو برقرار رکھنے میں خاص طور پر مدد کرتے ہیں۔ خاص طور پر ہڈیوں کی نشو ونما میں بہت معاون ثابت ہوا ہے۔ ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑنے میں بھی اکیسر کا کام کرتا ہے۔

جھریوں کا قدرتی علاج: پیاز کے رس میں موجود اینٹی فنگل خصوصیات جھریوں کے ابرنے کو روکنے اور پہلے سے موجود کو ختم کرنے میں بہت معاون ہوتا ہے۔

جلد کی خوبصورتی: یہ جلد کونہ صرف صھت مند کرتا ہے بلکہ اسے خوبصورت اورچمکدار بناتا ہے۔گردن کے قدرے کالے حصے کو چہرے کی رنگت بخشتا ہے۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ آدھا چمچ دہی میں ایک چمچ پیاز کا رس گردن پر لگایا جائے اور دس منٹ بعد اسے دھو دیا جائے۔ چند دن کے عمل سے آپ کی گردن کا رنگ بھی آپ کے چہرے جیسا ہو جائے گا۔

ایک اچھی نیند کا راز: آجکل کے مشینی دور میں انسان ہر وقت دھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے راتوں کو نیند نہیں آتی، جبکہ نیند کے بغیر اگلے روز کام کرنا دشوار بلکہ نا ممکن ہوجاتا ہے۔ چنانچہ ایسے میں پیاز کا رس نیند کیلئے ایک انتہائی موثر علاج ہے۔اگر آپ رات سونے کے وقت سے قبل ایک گلاس پیاز کا رس پی لیں اور ساری رات پر سکون نیند کے مزے لیں۔ پیاز کا رس کیسے بنانا ہے؟ 1 لیٹر پانی ابال لیں اور 2عدد پیاز چھیل کر کاٹ لیں اور انھیں ابلے ہوئے پانی میں شامل کر لیں۔ دس منٹ بعد پی لیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

پیاز کے تیل سے متعلق اصلی اور خالص مصنوعات خریدنے کیلئے کلک کریں۔

Prev Post
Next Post

Leave a comment

Please note, comments need to be approved before they are published.

Thanks for subscribing!

This email has been registered!

Shop the look

Choose Options

Edit Option
Back In Stock Notification
this is just a warning
Shopping Cart
0 items