خشک جلد سے چھٹکارے کے گھریلو ٹوٹکے
کیا جاتی سردیاں آپ کے لیے بھی خشک جلد کے باعث مشکلات کا باعث بن رہی ہیں، اگر ایسا ہے تو یہ بھی جان لیں کہ خشک جلد کی وجہ موسم کی تبدیلی ہے اور اس سے باآسانی پیچھا چھڑایا جا سکتا ہے۔
ایسے افراد جوخشک جلد کی وجہ سے خارش اور کھردرے پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔بسا اوقات یہ صورتحال اتنی شدید ہوتی ہے کہ کھجلی کرنے والے حصوں سے خون بھی نکلنا شروع ہو جاتا ہے۔
تو آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ خشک جلد کے مسئلے سے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔
خشک جلد کو نم رکھنے کے ٹوٹکے
شہد کا استعمال خشک جلد سے چھٹکارے کیلئے شہدایک مفید قدرتی علاج ہے۔کیونکہ شہد کھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایک بہترین موئسچرائزرکے طورپرجاناجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے شہد میں بہت خوبیاں رکھی ہیں۔ شہد کو بہت سی بیوٹی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔ جلد کی خشکی کودورکرنے کے لئے آپ شہداوردودھ دو،دو کھانے کے چمچ ملاکراچھی طرح پیسٹ بنالیں۔ اپنی جلد پر دس سے پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں۔ کچھ دن تک یہ عمل چار کریں اس سے جلد کی خشکی ختم ہوجائے گی اورآپ کو نرم وملائم جلد حاصل ہوگی۔
گلیسرین کا استعمال گلیسرین بھی ہماری جلد کی خشکی کوختم کرنے میں بہت اہم کرداراداکرتی ہے، اسی لیے گلیسرین کو بہت سی کریموں اورلوشنز میں استعمال کیاجاتا ہے۔اس کو عرقِ گلاب میں ملا کررات کو سونے سے پہلے آپ اپنی جلد پر لگا لیں اور اگلی صبح پانی سے دھولیں یہ خشکی دور کرنے کا بہت اچھا نسخہ ہے۔
ایلوویراکااستعمال ایلوویراجیل بھی تمام کریمزاورلوشنز میں استعمال کی جاتی ہے۔جو جلد کی نمی کے لئے بہت اہم ہے۔ایلوویرا جیل کو اپنی جلد پر لگائیں،تین سے چاردن یہ عمل کریں آپ کے چہرے سے خشکی کا خاتمہ ہوجائیگا۔
پانی کا استعمال سردیوں میں ایسا ہوتا ہے کہ پانی کا استعمال کم ہوجاتا ہے اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔جن کی وجہ سے جلد کو خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لئے پانی کا استعمال کریں۔تاکہ خشکی کے مسئلے سے نجات پائی جاسکے۔
مچھلی کا استعمال مچھلی میں بہت سے ایسے اجزاپائے جاتے ہیں۔ جو ہماری جسمانی صحت اور جلد کے لئے بہت مفید ہیں۔مچھلی میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ اس میں موجودآئرن بھی بہت مفید ہیں۔ وٹامنز ہمارے جسم کو توانائی اور قدرتی نمی بھی فراہم کرتے ہیں۔
پھلوں اور سبزیوں کا استعمال پھل اور سبزیاں ہماری دماغی اور جسمانی صحت کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کرتیں ہیں۔ ان میں وہ ضروری اجزااور منرلز پائے جاتے ہیں۔جو ہمارے جسم کے لئے مفید ہوتے ہیں۔وٹامن ای سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔کینواور گاجر کے جوس کا استعمال کرناچاہیے۔ہم اپنی جسمانی صحت کو قدرتی طریقوں سیبحال کرسکتے ہیں۔اور ان کا استعمال ہمیں لازمی کرنا چاہیے۔
تاہم سردیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو خشکی کے مسائل سے دوچارہونا پڑتا ہے۔بعض اوقات یہ مسائل فنگل انفیکشن میں تبدیل ہوجاتے ہیں جس کے لئے ڈاکٹرسے معائنہ بہت ضروری ہے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
خالص اور معیاری اشیاء خریدنے کیلئے کلک کریں:
Leave a comment
Please note, comments need to be approved before they are published.